شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في حجاب النساء و التغليظ في سترهن ـ · حديث 7810
7810 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله التاجر نا السري بن خزيمة نا سعيد بن سليمان الواسطي نا إسماعيل بن زكريا عن عاصم عن أنس قال : أتى رسول الله صلى الله عليه و سلم قوما يبايعونه و فيهم رجل بيده خلوق فجعل يبايعهم و يؤخره حتى جعله في آخرهم و قال صلى الله عليه و سلم : إن طيب الرجال ما خفي لونه و ظهر ريحه و طيب النساء ما ظهر لونه و خفي ريحه قال أبو عبد الله رواه إبراهيم بن أبي طالب و أبو حامد بن الشرقي عن السري بن خزيمة و قد حدثناه شيخنا أبو بكر بن إسحاق من كتابه أنا أبو العباس محمد بن الحسن الأنماطي نا سعيد بن سليمان فذكره بنحوه لفظا واحدا
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ حافظ نے ان کو ابوعبدالرحمن ٰمحمد بن عبد اللہ تاجر نے ان کو سری بن خزیمہ نے ان کو سعید بن سلیمان واسطی نے ان کو اسماعیل بن زکریا نے عام سے اس نے انس رضی اللہ عنہ سے وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے پاس آئے وہ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت ہونے لگے ان میں ایک آدمی تھا جس کے ہاتھ میں خوشبو تھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگوں کی بیعت کرتے رہے اور اس کو پیچھے کرتے گئے اس آخر میں بیعت کیا اور فرمایا کہ بے شک مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ مخفی ہو اور خوشبو ظاہر عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبوخفی ہو۔ ابوعبداللہ نے کہا اس کو روایت کیا ہے ابراہیم بن ابوطالب نے اور ابوحامد بن شرقی نے ان کو سری بن خزیمہ نے اور ہمیں یہ حدیث بیان کی تھی ہمارے شیخ ابو بکر بن اسحٰق نے اپنی کتاب سے ان کو ابوالعباس محمد بن حسن انماطی نے ان کو سعید بن سلیمان نے اس نے اسے مذکور کی مثل ذکر کیا ہے ایک جیسے الفاظ میں ۔
أَنَسٍ، ← عَاصِمٍ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ← السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّاجِرُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › A chapter on the veil of women and the thickening of their coverings · Hadith 7810
