شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في ستر العورة · حديث 7762
7762 - و أخبرنا أبو زكريا نا أبو العباس نا بحر بن نصر نا ابن وهب أخبرني ابن لهيعة عن خالد بن يزيد عن سعيد بن أبي هلال عن محمد بن أبي جهم : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم استأجر أجيرا يرعى له أو في بعض أعماله فأتاه رجل فقال : يا رسول الله أرأيت فلانا كاشفا عن عورته ما يبالي فأرسل إليه رسول الله صلى الله عليه و سلم فأتاه كاشفا عن عورته فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من لم يستحي من الله في العلانية لم يستحي منه في السر فأعطوه حقه حق ينطلق
اور ہمیں خبر دی ہے ابوز کریا ان کو ابوالعباس ان کو بحر بن نصر نے ان کو ابن وہب نے وہ کہتے ہیں کہ مجھے خبر دی ہے ابن لہیعہ نے ان کو خالد بن یزید نے ان کو سعید بن ابو ہلال نے ان کومحمد بن ابوجہم نے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مزدور کو اجرت پر رکھا کہ وہ آپ کی بکریاں چرائے گا یا بعض دیگر کاموں کے لئے بھی ۔اس کے بعد ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آ کر کہا یا رسول اللہ میں نے آپ کے فلاں مزدور کو دیکھا ہے کہ وہ ننگا پھرتا رہتا ہے وہ اس بارے میں کوئی پرواہ بھی نہیں کرتا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پاس پیغام بھیج کر اس کو بلوایا وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی ننگا ہی چلا آیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا۔ جو شخص جلوت میں اللہ تعالی ٰ سے حیا نہیں کرتا وہ اس سے خلوت میں بھی حیا نہیں کرتا اس کو اس کا حق دے دو تا کہ یہ یہاں سے چلا جائے ۔
محمد بن أبي جهم ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ← خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← بحر بن نصر ← أَبُو الْعَبَّاسِ ← أَبُو زَكَرِيَّا ← و،
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › Chapter on covering the private parts · Hadith 7762
