Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 693

692 - أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يوسف أنا أبو سعيد بن الأعرابي ثنا الحسن بن محمد الزعفراني ثنا سفيان بن عيينة ثنا عمرو بن دينار عن عبيد بن عمير قال : تسبيحة بحمد الله في صحيفة مؤمن خير له من جبال الدنيا تجري معه ذهبا

ہمیں خبر دی ابو محمد عبداللہ بن یوسف نے ، ان کو ابو سعید بن اعرابی نے ، ان کو حسن بن محمد زعفرانی نے ، ان کو سفیان بن عییہ نے ، ان کو عمر و بن دینار نے ، ان کو عبید بن عمیر نے ، وہ فرماتے ہیں کہ الحمد اللہ کے ساتھ اللہ کی تسبیح کرنا مؤمن کے نامہ اعمال میں اس سے بہتر ہے کہ دنیا کے پہاڑ سو نا بن کر اس کے ساتھ چلتے رہیں ۔

عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ← أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 693

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 694

693 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسماعيل بن محمد الصفار ثنا أحمد بن منصور ثنا عبد الرزاق ثنا معمر عن غير واحد عن الحسن قال : إذا كان يوم القيامة ناد مناد قال : سيعلم أهل الجمع من أولى بالكرم أين الذين كانت : { تتجافى جنوبهم عن المضاجع يدعون ربهم خوفا وطمعا ومما رزقناهم ينفقون } قال : فيقومون فيتخطون رقاب الناس قال : ثم ينادي فيقول سيعلم أهل الجمع من أولى بالكرم أين الذين كانوا : { لا تلهيهم تجارة و لا بيع عن ذكر الله } قال : فيقومون فيتخطون رقاب الناس قال : ثم ينادي فيقول سيعلم أهل الجمع من أولى بالكرم أين الحمادون لله على كل حال ؟ قال : فيقومون و هم كثير ثم تكون التبعة و الحساب على من بقي

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ، ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ، ان کو احمد بن منصور نے ، ان کو عبدالرزاق نے ، ان کو معمر نے متعدد لوگوں سے ، ان کو حسن نے ، وہ کہتے ہیں کہ جب قیات کا دن ہوگا اعلان کرنے والا اعلان کرے گا ۔ عنقریب اہل مجمع جان لیں گے کہ کو ن زیادہ کرم کرنے کے لائق ہے ؟ کہاں ہیں وہ لوگ جو ایسے تھے کہ : تتجا فیٰ جنو بھم عن المضا جع یدعون ربھم خوفاً و طمعاً و مما رزقنھم ینفقون (السجد ہ 12)ان کی کر وٹیں ان کے نرم نرم بستروں سے راتوں کو الگ ہو جاتی (تھیں ) اور وہ ذکر و صلوٰہ قائم کرتے ہوئے اپنے رب کو اس کاڈر اور امید رکھتے ہوئے پکار تے رہتے (تھے) اور ہمارے ان کو دئیے ہوئے رزق میں سے وہ خرچ کرتے (تھے ) ۔ حسن نے فرمایا کہ لہذا ایسے لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے اور لوگوں کی گردنوں کو پھلانگیں گے ۔ فرمایا کہ اعلان کرنے والا پھر اعلان کرے گا اور کہے گا کہ بہت جلد ی اہل مجمع جان لیں گے کہ کرم کئے جانے کےلائق کون لوگ ہیں ؟ کہا ں ہیں وہ لوگ جو ایسے تھے :لا تلھیھم تجارۃ ولا بیع عن ذکر اللہ ؟ (النور 37) ان کو ذکر اللہ (یعنی اللہ کی یاد سے) اور نماز قائم کرنے ، زکوٰۃ ادا کرنے سے کوئی خرید و فروخت اور کوئی کار بار تجارت انہیں غافل نہیں کرتا (تھا ) جو اپنے رب سے ڈرتے رہتے تھے اس دن کے (عذاب سے ) جس دن دل اور آنکھیں الٹ پڑیں گی ۔ فرمایا کہ کچھ لو گ اٹھیں گے اور لوگوں کی گردنوں کو پھلانگیں گے ۔ جس نے فرمایا کہ اس کے بعد پھر اعلان کرے گا اور یہی بات کہے گا کہ بہت جلد ی اہل مجھے جان لیں گے کہ کون کرم کرنے کے زیادہ لائق ہے ؟ کہا ں ہیں وہ لوگ جو ہر حال میں اللہ کی تعریف کرتے اور اللہ کا شکر کر تے تھے ۔ فرمایا کہ پھر کچھ لو گ اٹھیں گے اور وہ کثرت کے ساتھ ہوں گے ۔ ا س کے بعد براانجام یا پیچھا کرنا اور حساب و کتاب ہوگا ان لوگوں پر جو باقی بچیں گے ۔

الْحَسَنِ، ← غَيْرُ وَاحِدٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 694

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 695

694 - أخبرنا أبو القاسم الحسن بن محمد بن حبيب من أصل سماعه أنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى أنا أبو بكر محمد بن إسحاق ثنا أحمد بن المقدام ثنا المعتمر بن سليمان قال : سمعت أبي يحدث عن قتادة عن أبي العالية عن سهيل بن حنظلة أنه قال : لقد ذكر لي أنه لا يجتمع قوم على ذكر الله إلا نودوا : قوموا مغفورا لكم قد بدلت سيئاتكم حسنات

ہمیں خبر دی ہے ابو القاسم حسن بن محمد بن حبیب نے اپنے اصل سماع سے ، ان کو ابو اسحٰق ابراہیم بن محمد بن یحییٰ نے ، ان کو ابو بکر محمد بن اسحاق نے ، ان کو احمد بن مقدام نے ، ان کو معتمر بن سلیمان نے ، کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، وہ حضرت قتادہ سے حدیث بیان کرتے تھے ، وہ ابو العالیہ سے ، وہ سہیل بن حنظلہ سے ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ذکر کیا گیا کہ جب بھی کچھ لو گ اللہ کے ذکر پر اکٹھے ہو تے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو آوازدی جاتی ہے اٹھو تمہاری مغفرت ہو گئی ہے او ر تمہاری چھوٹی چھوٹی غلطیاں نیکیوں میں بدل دی گئی ہیں۔

الله إلا نودوا قوموا مغفورا لكم قد بدلت سيئاتكم حسنات ← لي أنه لا يجتمع قوم على ← لَقَدْ ← سهيل بن حنظلة أنه ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← قَتَادَةَ ← أَبِي ← الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ← أبو القاسم الحسن بن محمد بن حبيب من أصل سماعه

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 695

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 696

695 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس الأصم ثنا إبراهيم بن سليمان ثنا ابن أبي السري ثنا المعتمر ثنا أبي عن قتادة عن أبي العالية ثنا سهيل بن حنظلة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما جلس قوم مجلسا يذكرون الله فيه فيقومون حتى يقال لهم فقد غفرت لكم ذنوبكم و قد بدلت سيئاتكم حسنات قال البيهقي رحمه الله : هذا هو المحفوظ في كتابي و في موضع آخر عن سهيل بن الحنظلية بالتعريف

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو العباس اصم نے، ان کو ابراہیم بن سلیمان نے ، ان کو ابن ابی سری نے ، ان کو معتمر نے ، ان کو ان کے والد نے ، ان کو قتادہ نے ، ان کو ابو العالیہ نے ، ان کو سہیل بن حنظلہ نے ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا : کوئی قوم جب کسی مجلس میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتی ہے تو انہیں یہ بات کہی جاتی ہے کہ اٹھو تمہارے گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں اور تمہاری غلطیاں نیکیوں کے ساتھ بدل چکی ہیں ۔

سهيل بن حنظلة ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← قَتَادَةَ ← أَبِي ← الْمُعْتَمِرُ، ← ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ، ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُلَيْمَانَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 696

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 697

696 - أخبرنا أبو عبد الله ثنا علي بن حمشاذ ثنا أبو يحيى الخفاف ثنا يحيى بن يحيى ثنا إسماعيل بن عياش عن عقيل عن لقمان بن عامر عن أبي مسلم الخولاني : أن رجلا أتاه قال له : أوصني يا أبا مسلم قال : اذكر الله تحت كل شجرة و حجر قال : زدني فقال : اذكر الله حتى يحسبك الناس من ذكر الله مجنون قال : فكان أبو مسلم يكثر ذكر الله فرآه رجل يذكر الله فقال : أمجنون صاحبكم هذا ؟ فسمعه أبو مسلم فقال : ليس هذا بالجنون يا ابن أخي و لكن هذا دواء الجنون

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ نے ، ان کو علی بن حمشاذ نے ، ان کو ابو یحییٰ خفاف نے ، ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے ، ان کو اسماعیل بن عیاش نے ، ان کو عقیل نے ، ان کو لقمان بن عامر نے ، ان کو ابو مسلم خولانی نے ، ان کے پاس ایک آدمی آیا اور ان سےکہا اے ابو مسلم ، مجھے کچھ وصیت فرمایئے ۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ کا ذکر کر وہر درخت کے نیچے اور ہر پتھر کے نیچے ۔ اس شخص نے کہا کہ وصیت کو اور زیادہ کیجئے ۔ فرمایا کہ اللہ کا ذکر اتنی کثرت کے ساتھ کر و کہ اللہ کا ذکر کرنے سے لوگ تجھے دیوانہ کہیں ۔ فرماتے ہیں کہ ابو مسلم خود کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرتے تھے ۔ ایک آدمی نے اسے اللہ کا ذکر کرتے ہوئے دیکھا تو بولا کہ کیا یہ تمہارا ساتھی دیوانہ ہے ۔ ابو مسلم نے یہ بات سن لی تو فرمایا کہ اے بھتیجے کہ یہ دیوانگی اور جنون نہیں ہے بلکہ یہ جنون اور دیوانگی کا علاج ہے۔

أمجنون صاحبكم هذا فسمعه أبو مسلم ← الله فرآه رجل يذكر الله ← فكان أبو مسلم يكثر ← الله مجنون ← اذكر الله حتى يحسبك الناس من ← زدْنى، ← اذكر الله تحت كل شجرة و حجر ← له أوصني يا أبا مسلم ← أبي مسلم الخولاني أن رجلا أتاه ← لُقْمَانُ بْنُ عَامِرٍ، ← عَقِیلٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← أبو يحيى الخفاف، ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ← أَبُو عَبْد اللَّهِ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 697

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 698

697 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه أنا أبو طاهر محمد بن الحسن المحمد آبادي ثنا أحمد بن يوسف السلمي ثنا سعيد بن سليمان ثنا النضر بن شميل ثنا حميد المزني عن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن من الرجال مفاتيحا للخير مغاليقا للشر و أن من الناس مغاليقا للخير مفاتيحا للشر

ہمیں خبر دی ابو طاہر فقیہ نے ، ان کو ابو طاہر محمد بن حسن محمد آبادی نے ، ان کو احمد بن یوسف سلمی نے ، ان کو سعید بن سلیمان نے ، ان کو نضربن شمیل نے ، ان کو حمید مزنی نے، ان کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک کچھ لوگ خیر کے لئے چابیاں ہوتے ہیں اور شر کے لئے رکاوٹ اور تالے ہوتے ہیں اور بے شک بعض لوگ خیر کی رکاوٹ تالے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ شرکی چابیاں اور شرکا ذریعہ ہوتے ہیں ۔

أَنَسٍ، ← حميد المزني ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← اَحْمَدُ بْنُ یُوْسُفَ السُّلَمِیُّ ← أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَ آبَادِيُّ، ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 698

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 699

698 - أخبرنا أبو بكر بن فورك أنا عبد الله بن جعفر ثنا يونس بن حبيب ثنا أبو داود ثنا محمد بن أبي حميد الأنصاري أخبرني حفص بن عبيد بن أنس عن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن من الناس مفاتيح للخير مغاليق للشر و إن من الناس ناسا مفاتيح للشر مغاليق للخير فطوبى لمن كان مفاتيح الخير على يديه و ويل لمن جعل مفاتيح الشر على يديه

ہمیں خبر دی ہے ابو بکر بن فورک نے ، ان کو عبداللہ بن جعفر نے ، ان کو یونس بن حبیب نے ، ان کو ابو داؤد نے ، ان کو محمد بن ابو حمید انصاری نے ، وہ کہتے ہیں کہ مجھے خبردی حفص بن عبداللہ بن انس نے ، ان کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ : بے شک بعض لو گ خیر کی چابیاں اور شر کے تالے ہوتے ہیں (یعنی خیر کے ذرائع اور شر کے روکنے والے ہوتے ہیں ) او ر بے شک بعض لوگ شرکی چابیاں اور خیر کے تالے ہوتے ہیں ۔ (یعنی شرکا ذریعہ اور خیر کی رکاوٹ ہوتے ہیں ) پس مبارک بادی ہے ان کے لئے جن کے ہاتھ پر خیر کی چابیاں ہوں اور ہلاکت ہے ان کے لئے جن کے ہاتھ پر شرکی چابیاں ہیں ۔

أَنَسٍ، ← حفص بن عبيد بن أنس ← محمد بن أبي حميد الأنصاري ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 699

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 700

699 - أخبرنا محمد بن موسى بن الفضل ثنا أبو العباس الأصم ثنا يحيى بن أبي طالب أنا زيد بن الحباب العكلي أنا سفيان الثوري عن حبيب بن أبي ثابت عن أبي وائل عن ابن مسعود رضي الله عنه قال : إن من الناس مفاتيح ذكر الله إذا رؤوا ذكر الله

ہمیں خبر دی ہے محمد بن موسیٰ بن فضل نے ، ان کو ابو العباس اصم نے ، ان کو یحییٰ بن ابی طالب نے ، ان کو زید بن حباب عکلی نے ، ان کو سفیان ثوری نے ، ان کو حبیب بن ثابت نے ، ان کو ابووائل نے ، ان کو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ، وہ فرماتے ہیں : بے شک بعض لوگ ذکر اللہ کی چابیاں ہوتے ہیں (یعنی اللہ کے ذکر کا ذریعہ ہوتے ہیں ) اذارؤو اذکر اللہ ۔۔۔ جب دیکھے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ یاد آجاتا ہے ۔

اللہُ ← الله إذا رؤوا ← إن من الناس مفاتيح ← ابْنِ مَسْعُودٍ، ← أَبِي وَائِلٍ ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ الْعُكْلِيُّ ← يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 700

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 701

700 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا : أنا أبو العباس الأصم قال : سمعت عبد الله بن أحمد بن حنبل يقول : سمعت أبي يقول : ليس هذا من حديث حبيب بن أبي ثابت نرى أنه ابن أبي الأشرس

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے ، دونوں کہتے ہیں ہمیں خبر دی ہے ابو العباس اصم نے ، کہتے ہیں کہ میں نے سنا عبداللہ بن احمد حنبل سے ، وہ کہتے تھے کہ میں نے سنا اپنے والد سے ، فرماتے تھے کہ یہ مذکورہ بات کیا روایت حبیب ابن ابو ثابت کی حدیث میں سے ہے بلکہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ ابن ابو الاشرس ہیں ۔

أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 701

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 702

701 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس بن يعقوب ثنا الخضر بن أبان ثنا سيار بن جعفر بن سليمان قال : سمعت ثابت البناني قال : بلغنا أن القوم يكونون في الحديث فيفتح الله الذكر على لسان بعضهم فيفيضون في ذكر الله فيكون في الذكر له مثل أجرهم من غير أن ينقص من أجورهم شيء و يكون قوم في الذكر فيفتح الكلام على لسان بعضهم فيتركون الذكر فيفيضون في غيره فيكون عليهم مثل أوزارهم من غير أن ينقص من أوزارهم شيء

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو العباس بن یعقوب نے ، ان کو خضرت بن ابان نے ، ان کو سیارے نے ، ان کو جعفر بن سلیمان نے ، کہتے ہیں کہ میں نے سنا ثابت بنانی سے ، وہ کہتے تھے کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ بعض لو گ حدیث روایت کر نے میں مصروف ہوتے تھے ، اللہ نے ان میں بعض کی زبان پر ذکر کھو ل دیا اور جاری فرمادیا ۔ لہذا وہ ذکر اللہ میں ہی منہمک رہتے تھے ۔ لہذا ان کے لئے ذکر میں ہی ان کے اجر کے مثل اجر ہو گا اور سابقہ اجر بھی کم نہیں ہوگا اور بعض لوگ ذکر میں ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض کی زبان پر کلام اور بحث کھول دی جاتی ہے ۔ چنانچہ وہ ذکر چھوڑ کر غیر ذکر میں منہمک ہو جاتے ہیں ۔ لہذا ان پر ان کے گناہوں کی مثل گناہ ہوں گے ، جبکہ ان کے اپنے گناہ بھی کم نہیں کئے جائیں گے ۔

بَلَغَنَا ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← سيار بن جعفر بن سليمان ← الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 702

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 703

702 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران ثنا أبو الحسين إسحاق بن أحمد الكاذي ثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل قال : أخبرت عن سيار ثنا عبد الله بن شميط قال : سمعت أبي يقول : جاءت امرأة إلى الحسن فقالت : يا أبا سعيد إني إذا أتيت الذكر رق قلبي و إذا تركته أنكرت نفسي قال : اذهبي حيث يصلح قلبك

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ، ان کو ابو الحسین بن اسحٰق بن احمد کا ذی نے ، ان کو عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ، کہتے ہیں کہ مجھے خبر دی ہے سیارنے ، ان کو عبداللہ بن شمیط نے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے تھے کہ حسن بصری کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ اے ابو سعید جب ذکر کرتی ہو ں تو میرا دل نرم ہو جاتا ہے او رجب چھوڑڈیتی ہوں تو میرا نفس ( ذکر سے ) انکاری ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے فرمایا چلی جاؤ ( وہ کرو) جس سے تیرے دل کی اصلاح ہو ۔

اذهبي حيث يصلح قلبك ← رق قلبي و إذا تركته أنكرت نفسي ← يا أبا سعيد إني إذا أتيت ال ← جاءت امرأة إلى الحسن ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شُمَيْطٍ، ← سَيَّارٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَاذِيُّ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 703

شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ الفصل الثاني في ذكر آثار و أخبار وردت في ذكر الله عز و جل · حديث 704

703 - أخبرنا أبو الحسن محمد بن أبي المعروف أنا أبو سهل الاسفراييني ثنا أبو جعفر الحذاء ثنا علي بن المديني ثنا حماد بن زيد ـ ح و أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا الحسين بن صفوان أنا عبد الله بن أبي الدنيا ثنا محمد بن سليمان الأسدي ثنا حماد بن زيد عن المعلى بن زياد : أن رجلا قال للحسن : يا أبا سعيد أشكو إليك قساوة قلبي قال : أدبه من الذكر و في رواية علي : قال : قال رجل للحسن يا أبا سعيد و قال : أدبه بالذكر

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسن محمد بن ابو المعروف نے ، ان کو ابو سھل اسفرائنی نے ، ان کو ابو جعفر حذا ء نے، ان کو علی بن مدینی نے ، ان کو حمار بن زید نے ، اور ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ، ان کو حسین بن صفوان نے ، ان کو عبداللہ بن ابو الدنیا نے ، ان کو محمدبن سلیمان اسدی نے ، ان کو حماد بن زید نے ، ان کو معلیٰ بن زیاد نے کہ ایک آدمی نے حسن بصری سےکہا اے ابو سعید ، میں آپ کو اپنی قساوت قلبی کی شکایت کرتا ہوں ۔ انہوں نے فرمایا کہ اسےذکر کے ساتھ ادب سکھا اور علی کی ایک روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے حسن بصری نے کہا کہ اے ابو سعید میں اپنی قساوت قلبی کی شکایت کرتاہوں ۔ آپ نے اسے فرمایا کہ اسے ذکر کے ساتھ ادب سکھا ۔

أدبه بالذكر ← رجل للحسن يا أبا سعيد و ← أدبه من الذكر و في رواية علي ← للحسن يا أبا سعيد أشكو إليك قساوة قلبي ← المعلى بن زياد أن رجلا ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ← و، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ← أَبُو جَعْفَرٍ الْحَذَّاءُ، ← أَبُو سَهْلٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ ← أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ،

Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty · Hadith 704

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood