شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ فصل في إدامة ذكر الله عز و جل · حديث 577
576 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو بكر أحمد بن الحسن قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا حميد بن عياش الرملي ـ ثقة ـ ثنا المؤمل بن إسماعيل ثنا حماد بن سلمة أنا سهيل بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله اصطفى من الكلام سبحان الله و الحمد لله و لا إله إلا الله و الله أكبر من قال سبحان الله كتب له عشرون حسنة و محي عنه عشرون سيئة و من قال : الحمد لله فهي ثناء الله كتب له ثلاثون حسنة و حط عنه ثلاثون سيئة ومن قرأ عشر آيات من كتاب الله عز و جل في ليلة لم يكتب من الغافلين و من قرأ مائة آية في ليلة كتب من القانتين قال سهيل و أخبرني أخي عن أبي عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله و زاد فيه : و من أكثر ذكر الله فقد برئ من النفاق
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو بکر احمد بن حسین نے ، دونوں کو خبر دی ابو العباس محمد بن یعقوب نے ، ان کو حمید بن عیاش املی نے (یہ ثقہ ہے ) ان کو مؤمل بن اسماعیل نے ، ان کو حماد بن سلمہ نے ، ان کو سہیل بن ابو صالح نے اپنے والد سے ، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے سبحان اللہ ، الحمد اللہ ، لا الٰہ الاللہ و اللہ اکبر کو چن لیا ہے ۔ پسند فرمایا ہے منتخب کر لیا ہے ۔ جو شخص پڑھے سبحان اللہ اس کے لئے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کی بیس غلطیاں مٹادی جاتی ہیں اور جو شخص یہ پڑھے الحمد اللہ ۔۔۔۔۔۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کی تعریف ہے ۔ اس کے لئے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس سے تیس غلطیاں مٹادی جاتی ہیں اور جو شخص رات کتاب اللہ کی دس آیات پڑھ لیا کرے ، غافلوں میں سے نہیں لکھا جائے اور جو شخص رات ایک سو آیات پڑھ لیا کر ے فرمانبرداری کرنے والوں کو لکھا جائے گا ۔ سہیل نے فرمایا کہ مجھے میرے بھائی نے خبر دی ہے میرے والد سے ، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی مذکورہ حدیث کی مثل مگر اس نے یہ الفاظ زیادہ کہے ہیں : جو شخص اللہ کے ذکر کی کثرت کرے وہ منافقت سے بری ہو جا تا ہے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← الْمُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← حميد بن عياش الرملي ثقة ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و أبو بكر أحمد بن الحسن
Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty · Hadith 577
