شعب الإيمان · الثالث و الستون من شعب الإيمان ‹ فصل في آداب العيادة · حديث 9236
9237 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : سمعت أبا بكر محمد بن عبد العزيز الواعظ يقول : سمعت أبا جعفر بن علي الساوي وراق أبي زرعة الرازي يقول : حضرت أبا زرعة و هو في السوق و عنده أبو حاتم و محمد بن مسلم و المنذر بن شاذان و جماعة من العلماء فذكروا حديث التلقين و استحيوا من أبي زرعة أن يلقنوه التوحيد فقالوا تعالوا نذكر الحديث فقال : أبو عبد الله محمد بن مسلم نا الضحاك بن مخلد أبو عاصم عن عبد الحميد بن جعفر عن صالح و جعل يقول : ابن ابن و لم يجاوز فقال : أبو حاتم نا بندار قال : نا أبو عاصم عن عبد الحميد بن جعفر و سكت لم يجاوز و الباقون سكتوا فقال أبو زرعة و هو في السوق نا بندار نا أبو عاصم نا عبد الحميد بن جعفر عن ابن أبو غريب عن كثير بن مرة الحضرمي عن معاذ بن جبل قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من كان آخر كلامه لا إله إلا الله دخل الجنة وتوفي أبو زرعة رحمه الله
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ حافظ نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابو بکر محمد بن عبدالعزیز واعظ سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابو جعفرعلی ساوی سے جو ابوزرعہ رازی پر موت کے وقت دم کر رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں ابوزرعہ پر جب موت آئی وہ اس وقت بازار میں تھے اور ان کے پاس مندرجہ ذیل علما ءموجود تھے ۔ (۱) ابوحاتم (۲) محمد بن مسلم (۳) المنذر بن شاذان (۴) اور دیگر علما ء کی ایک جماعت ۔سب نے حدیث تلقین کو کرتے ہوئے ان کو کلمہ کی تلقین کا ارادہ کیا مگر ان کی عظیم شخصیت کی وجہ سے تلقین کرنے سے شرم محسوس کی کہ وہ ان کو تو حید کی تلقین کریں؟ سب نے فیصلہ کیا کہ آ ؤہم حدیث کا ذکر کریں۔ کہا ابوعبداللہ بن مسلم نے ان کو ضحاک بن مخلد ابو عاصم نے ان کو عبدالحمید بن جعفر نے ان کو صالح نے کہ ابوزرعہ نے اپنے بیٹے کو آواز لگانی شروع کی اے بیٹے اے بیٹے !بس یہی کہتے رہے ۔ اس سے آگے کچھ نہیں کہہ سکے۔ ابو حاتم نے کہا کہ ہمیں خبردی بندار نے اس نے کہا کہ ہمیں خبر دی ابو عاصم نے ان کو عبدالحمید بن جعفر نے کہ ابوزرعہ خاموش ہو گئے مگر اس مذکور ہ لفظ سے تجاوز نہ کر سکے اور باقی لوگ خاموش ہو گئے ۔ لہذا ابوزرعہ نے کہا حالانکہ وہ بازار میں تھے ۔ ہمیں خبر دی بندار نے ان کو ابو عاصم نے ان کو عبد الحميد بن جعفر نے ان کو ابن ابوغریب نے ان کو کثیر بن مر جعفری نے ان کو معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کا آخری کلمہ لا الہ الا اللہ ہو وہ جنت میں داخل ہو گا اور ابوزرعہ کا انتقال ہو گیا۔
راق أبي زرعة الرازي ← أبا جعفر بن علي الساوي ← أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْوَاعِظَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Sixty-third of the people of faith › A chapter in clinic etiquette · Hadith 9236
