شعب الإيمان · الثالث و الستون من شعب الإيمان ‹ فصل في آداب العيادة · حديث 9200
9201 - أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد المقري أنا الحسن بن محمد بن إسحاق نا يوسف بن يعقوب القاضي نا عمرو بن مرزوق أنا شعبة عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق عن عائشة : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا دعا مريضا مسح على وجهه و صدره بيده و قال : اذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاءك شفاء لا يغادر سقما قالت : فلما مرض مرضته التي توفي فيها جعلت آخذ بيده فأضعها على صدره و أقول الذي كان يقوله قالت : فانتزع يده مني و قال : اللهم أدخلني في الرفيق الأعلى أخرجه مسلم في الصحيح من حديث شعبة و أخرجاه من حديث الثوري عن الأعمش و في حديثه فمسح بيده اليمنى و قال : جرير عن الأعمش مسحه بيمينه و قال : هشيم عن الأعمش وضع يده حيث يشتكي
ہمیں خبر دی ابوالحسن علی بن محمد مقری نے ان کو حسن بن محمد بن اسحاق نے ان کو یوسف بن یعقوب قاضی نے ان کو عمرو بن مرزوق نے ان کو شعبہ نے اعمش سے ان کو ابوالضحی نے ان کو مسروق نے ان کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کی عیادت کرتے تھے تو اس کے چہرے پر اور اس کے سینے پر از راہ شفقت اپنا ہاتھ اس پر پھیر تے تھے اور یہ کہتے تھے اے لوگوں کے رب تکلیف کو دورفرما ۔اور تو ہی شفا عطافرما تا تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفاء کے بغیر کوئی شفا نہیں ہے تیری شفا ء ایسی ہے جو کوئی بیماری نہیں چھوڑتی ۔ فرماتی ہیں کہ جب حضور خود بیمار ہو گئے وہ مرض جس میں وفات پاگئے تھے ۔ میں آپ کا ہاتھ پکڑ نے لگی اور ان کے سینے پر رکھنے لگی اور وہی کلمے کہنے لگی جووہ خود کہہ رہے تھے ۔فرماتی ہیں کہ انہوں نے اپنا ہاتھ مجھ سے چھٹر الیا اور فرمایا کہ اے اللہ مجھے رفیق اعلی ٰمیں داخل فرما۔ اس کومسلم نے نقل کیا ہے صحیح میں حدیث شبہ سے اور بخاری ومسلم نے اس کونقل کیا ہے ۔ ثوری کی حدیث سے اس نے اعمش سے اور اس کی حدیث میں ہے کہ آپ نے اپنا سیدھا ہاتھ پھیرا۔ اور جر یر کہتے ہیں کہ مروی ہے اعمش سے آپ نے اپنا سیدھا ہاتھ پھیرا اور ہثیم کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنا ہاتھ اس جگہ رکھ لیا جہاں آپ کو تکلیف ہورہی تھی ۔
عَائِشَةَ ← مَسْرُوقٍ ← أَبِي الضُّحَى، ← الْاَعْمَشِ ← شُعْبَةُ، ← عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ
Shuab ul Iman · Sixty-third of the people of faith › A chapter in clinic etiquette · Hadith 9200
