شعب الإيمان · الخامس و السبعون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في رحم الصغير و توقير الكبير · حديث 11011
11011 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أحمد بن جعفر القطيعي نا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني أبي نا إسماعيل عن أيوب عن عمرو بن سعيد عن أنس بن مالك قال : ما رأيت أحدا كان أرحم بالعيال من رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : كان إبراهيم مسترضعا له في عوالي المدينة فكان ينطلق و نحن معه فيدخل البيت و إنه ليدخن و كان ظئره قينا فيأخذه فيقبله ثم يرجع قال عمرو : فلما توفي إبراهيم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن إبراهيم ابني و إنه مات في الثدي و أن له الظئرين يكملان رضاعه في الجنة رواه مسلم في الصحيح عن زهير و غيره عن إسماعيل بن علية
ہمیں خبر دی ابو عبد اللہ حافظ نے ان کو احمد بن جعفر قطیعی نے ان کو عبد اللہ بن احمد بن حنبل نے ان کو ان کے والد نے ان کو اسماعیل نے ان کو ایوب نے عمرو بن سعید سے اس نے انس بن مالک سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا کوئی نہیں دیکھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے عیال کے ساتھ زیادہ مہربان ہو وہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم عوالی مدینہ میں دودھ پیتے ان کی دودھ پلانے والی دائی وہیں رہتی تھی اور وہ لوگ لوہار کا کام کرتے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے جاتے تو ہم بھی ساتھ ہوتے تھے ایک مرتبہ گئے اور اس گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا کیونکہ آپ کا دودھ پلانے والا لوہار تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابراہیم کو اٹھاتے تھے اس کو پیار کرتے تھے پھر واپس آ جاتے تھے ۔ حضرت عمرو کہتے ہیں کہ جب ابراہیم بن رسول کا انتقال ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ابراہیم میرا بیٹا ہے وہ دودھ پینے کی عمر میں فوت ہو گیا ہے بے شک اس کے لئے دودھ پلانے والیاں مقرر ہیں جو اس کے رضاع کو مکمل کر رہی ہیں جنت کے اندر ۔ مسلم نے اس کو روایت کیا ہے صحیح میں زہیر وغیر ہ اسماعیل بن علیہ سے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، ← أَيُّوبَ، ← إِسْمَاعِيلُ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Hadith 11011
