شعب الإيمان · الخامس و السبعون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في رحم الصغير و توقير الكبير · حديث 10975
10975 - أخبرنا أبو عبد الله محمد بن الفضل بن نظيف الفراء بمكة نا العباس بن محمد بن نصر الرافقي إملاء نا هلال بن العلاء الرقي نا حجاج بن أبي منيع نا جدي عن الزهري ح و أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني أبو محمد أحمد بن عبد الله المزني أنا علي بن محمد بن عيسى أنا أبو اليمان أخبرني شعيب عن الزهري أنا سعيد بن المسيب أن أبا هريرة قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : جعل الله الرحمة مائة جزء فأمسك عنده تسعة و تسعين و أنزل في الأرض جزءا واحدا فمن ذلك الجزء يتراحم الخلق حتى ترفع الفرس حافرها عن ولدها خشية أن تصيبه لفظهما سواء غير أن الفراء قال : تسعة و تسعين جزءا رواه البخاري عن أبي اليمان و أخرجه مسلم من وجه آخر عن الزهري
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ محمد بن فضل بن نظیف فراء نے مکہ مکرمہ میں ان کو عباس بن محمد بن نصر رافقی نے بطور املاء کے ان کو ہلال بن علاء رقی نے ان کو حجاج بن ابورفیع نے ان کو میرے دادا نے زہری سے (ح) اور ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو خبر دی ابومحمد احمد بن عبد اللہ مزنی نے ان کو علی بن محمد بن عیسی ٰنے ان کو ابوالیمان نے ان کو خبر دی شعیب زہری نے ان کو سعید بن مسیب نے یہ کہ ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرما رہے تھے کہ اللہ تعالی ٰنے رحمت کے سو حصے کئے اور اس میں سے نناوے حصے اس نے اپنے پاس رکھ لئے اور ایک حصہ زمین پر اتارا۔ چنانچہ اسی ایک حصے سے ساری مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ گھوڑی جو اپنے سم اپنے بچے کے اوپر سے اٹھا لیتی ہے اس ڈر سے کہیں اس کو لگ نہ جائے (وہ شفقت اور رحمت بھی اسی میں سے ہے)۔ دونوں الفاظ برابر ہیں۔ سوائے اس کے کہ فراء نے کہا ننانوے اجزاء۔ بخاری نے اس کو روایت کیا ہے ابوالیمان سے اور مسلم نے اس کو روایت کیا ہے دوسرے طریق سے زہری سے۔
سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← شُعَيْبٌ، ← أَبُو الْيَمَانِ، ← عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ← أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← و، ← الزُّهْرِيِّ، ← جَدِّي، ← حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ، ← هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ الرَّقِّيُّ، ← العباس بن محمد بن نصر الرافقي ← أبو عبد الله محمد بن الفضل بن نظيف الفراء
Hadith 10975
