شعب الإيمان · الخمسون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في التمسك بما عليه الجماعة · حديث 7493
7493 - أخبرنا أبو زكريا بن أبي إسحاق أنا أبو الحسن الطرائفي نا عثمان بن سعيد نا القعنبي فيما قرأ على مالك عن سهيل بن أبي صالح و أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو الفضل بن إبراهيم نا أحمد بن سلمة نا إسحاق بن إبراهيم أنا جرير عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله يرضي لكم ثلاثا و يكره لكم ثلاثا رضي لكم أن تعبدوه و لا تشركوا به شيئا و أن تعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا و أن تناصحوا من ولاه الله أمركم و يكره لكم قيل و قال و كثرة السؤال و إضاعة المال ليس في رواية مالك و لا تفرقوا أخرجه مسلم في الصحيح من حديث جرير
ہمیں خبر دی ابوز کر یا بن ابواسحٰق نے ان کو ابو الحسن طرائفی نے ان کو عثمان بن سعید نے ان کو قعبنی نے ان میں جو اس نے پڑھی مالک پر سہیل بن ابو صالح سے۔اور ہمیں خبر دی ہے ابوعبداللہ حافظ نے ان کو ابوالفضل بن ابراہیم نے ان کو احد بن سلمہ نے ان کو اسحٰق بن ابراہیم نے ان کو خبر دی جریر نے ان کو سہیل نے ان کو ان کے والد نے ان کو ابوہریرہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالی ٰنے تمہارے واسطے تین چیزوں کو پسند کیا ہے اور تین کو تمہارے لئے ناپسند کیا ہے۔ یہ کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی شئی کو شریک نہ کرو ۔ اور یہ کہ تم سب کے سب مل کر اللہ کی رسی ( قرآن ) کو مضبوطی سے تھام لو جدا جدا نہ ہو ۔ اور یہ کہ تم اس شخص کی خیر خواہی کرو جو تمہارے معاملے کا ولی اور حکمران بنے ۔اور ناپسند کیا تمہارے واسطے قبل قال کو ۔ کثرت سوال کو ۔ اضاعت مال کو ۔۱۔ قبل قال سے مراد غیر ضروری بات اور محبت کرنا ۔۲۔ بلا وجہ مسئلے پوچھنا اور کٹ حجتی کرنا۔ ۳۔ مال ضائع کرنا اسراف ۔ مالک کی روایت میں ولا تفرقوا کے الفاظ نہیں ہیں۔ اس کو مسلم نے بھی میں روایت کیا ہے جریر کی حدیث ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُهَيْلٍ، ← جَرِيرٌ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ← أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← سهيل بن أبي صالح و ← الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ← أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ
Shuab ul Iman · Fifty people of faith › And it is a door to cling to what the group has · Hadith 7493
