شعب الإيمان · التاسع و الأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في ذكر ما ورد من التشديد في الظلم · حديث 7488
7488 - أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني نا إسحاق بن إبراهيم نا عبد الرزاق عن معمر عن عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب : أن معاوية لما قدم المدينة لقيه أبو قتادة الأنصاري فقال معاوية يلقاني الناس كلهم غيركم يا معشر الأنصار فما منعكم أن تلقوني قال : لم يكن لنا دواب فقال معاوية : و أين النواضح ؟ فقال أبو قتادة : عقرناها في طلبك و طلب أبيك يوم بدر قال : ثم قال أبو قتادة : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال لنا إنكم سترون أثرة بعدي قال معاوية : فما أمركم ؟ قال : أمرنا أن نصبر حتى نلقاه قال : فاصبروا حتى تلقوه فقال عبد الرحمن بن حسان حين بلغه ذلك : ( ألا بلغ معاوية بن حرب أمير المؤمنين بنا كلامي ) ( فإنا صابرون و منتظروكم إلى يوم التغابن و الخصام )
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ محمد بن عبداللہ حافظ نے ان کو ابوعبداللہ محمد بن علی صنعانی نے ان کو اسحق بن ابراہیم نے ان کوعبدالرزاق نے ان کو عمر نے ان کو عبداللہ بن محمد بن عقیل بن ابو طالب نے یہ کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ جب مدینے میں آئے تو حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ ان کو ملنے آئے ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے سب لوگ ملنے آ گئے ہیں اے جماعت انصار ، تمہیں کس چیز نے مجھ سے ملنے سے روکا ہے؟ اس نے کہا کہ ہمارے پاس سواری کے جانور نہیں ہیں ۔حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا اونٹنیاں کہاں ہیں؟ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا ان کو ہم آپ کی تلاش میں اور آپ کے باپ کی تلاش میں بدر کے دن ان کی کونچیں کٹوا دی تھیں ۔ کہتے ہیں کہ اس کے بعد ابوقتاد ہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم لوگ عنقریب میرے بعد ترجیحی سلوک ملاحظہ کرو گے ۔(یعنی دوسروں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے اچھی چیز کا انتخاب کرنا ) ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا اب تمہارا کیا معاملہ ہے؟ (یعنی اب تم ایسی صورت میں کیا کرو گے؟ ) قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہمارا معاملہ یہ ہے کہ ہم صبر کریں گے یہاں تک کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پالیں ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ٹھیک ہے تم صبر کرو یہاں تک کہ پھر تم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پالو ۔یہ بات جب حضرت عبدالرحمن ٰ بن حسان کو پہنچی تو انہوں نے کہا۔الا ابـلـغ مـعـاويـة بـن حـرب امـيــر الـمـؤمـنـيـن بـنـا کـلامـی فـانـا صـابـرون ومـنتـطـروكـم الـي يـوم التـغـابـن والـخـصـام خبردار! امیر المؤمنین معاویہ بن حرب کو یہ پیغام پہنچا دو ہمارے کلام کے ذریعے۔ بے شک ہم لوگ صبر کر رہے ہیں اور تم لوگوں کا انتظار بھی جھکڑ نے کے دن اور نقصان اٹھانے کے دن تک (یعنی قیامت میں جب اہل جہنم نقصان اٹھائیں گے۔)
عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ،
Shuab ul Iman · The forty-ninth of the people of faith › Chapter on the stated emphasis on injustice · Hadith 7488
