شعب الإيمان · الستون من شعب الإيمان ‹ قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ · حديث 9049
9050 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل القطان ببغداد أنا عبد الله بن جعفر النحوي نا يعقوب بن سفيان نا عمرو بن عاصم نا سليمان بن المغيرة عن غيلان بن جرير قال : قال مطرف : ما تحاب اثنان في الله كان أشدهما حبا لصاحبه أفضلهما قال : فذكرت ذلك للحسن فقال : صدق مطرف قال : و قال غيلان قال مطرف : أنا لمذعور أشد حبا و هو أفضل مني فكيف هذا ؟ قال : فلما أمر بالرهط أن يخرجوا إلى الشام أمر بمذعور فيهم قال : فلقيني فأخذ بلجام دابتي فجعلت كلما أردت أن انصرف حبسني قلت : إن المكان بعيد فجعل يحبسني فقلت أنشدك الله إلا تركتني فيم تحبسني فلما ناشدته قال كلمة يخفيها مني جهده اللهم فيك قال : فلما أصبحت قيل لي هل شعرت أنه خرج بأخيك قال : فعرفت أنه أشد حبا لي منه
ہمیں خبر دی ابوالحسین بن فضل قطان نے بغداد میں ان کو عبداللہ بن جعفر نحوی نے ان کو یعقوب بن سفیان نے ان کو عمر بن عاصم نے ان کو سفیان بن مغیرہ نے ان کوغیلان بن جریر نے ان کو مطرف نے کہ دوآدمی جو اللہ کی راہ میں محبت کر تے ہیں تو دونوں میں سے جو زیادہ شدید محبت کرتا ہے وہ دونوں میں سے افضل ہوتا ہے ۔ غیلان کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کو حسن کے لئے ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ مطرف نے سچ کہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ غیلان کہتے ہیں کہ مطرف نے کہا میں البتہ حیران و پریشان ہوں زیادہ شد ید باعتبار محبت کے اور وہ مجھ سے افضل ہے بس کیسے ہوسکتی ہے یا تا ہم کہتے ہیں کہ جب انہوں نے گروہ کوشام کی طرف جانے کا حکم دیا تو مذعور سمیت جوان میں تھا ۔ کہا کہ وہ مجھے ملا اور میری جانور کی لگام پکڑ لی ۔ جب بھی وہ ہٹنے کا ارادہ کر تا وہ مجھے روک لیتا۔ میں نے کہا کہ گھر بہت دور ہے ۔اس نے مجھے روکنا شروع کیا تو میں نے کہا میں تجھے اللہ کی قسم دے کر کہوں گا کہ مجھے آپ نہ روکیں ۔ جب اس نے قسم دی تو اس نے ایک کلمہ کہا جس کو اس نے انتہائی کوشش کر کے مجھ سے چھپایا۔ اللھم فیک یعنی اللہ گواہ ہے میں تم سے اللہ واسطے محبت کرتا ہوں ۔ کہتے ہیں کہ جب صبح ہوئی تو مجھ سے کہا گیا کہ تمہیں معلوم ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ نکل گیا ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے جان لیا کہ وہ زیادہ شد ید محبت والا ہے میرے لئے اس سے ۔
غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ← عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ← عبد الله بن جعفر النحوي ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ،
Shuab ul Iman · Sixty people of faith › The story of Abraham in the embrace in the thirty-third of history · Hadith 9049
