شعب الإيمان · الستون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في حقوق الأولاد والأهلين · حديث 8725
8725 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس ثنا محمد بن إسحاق نا عفان بن مسلم نا أبو عوانة نا عبد الملك بن عمير عن زيد بن عقبة عن سمرة بن جندب عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال : النساء ثلاث امرأة عفيفة مسلمة هينة لينة ودود تعين أهلها على الدهر و لا تعين الدهر على أهلها و قليل ما تجدها و امرأة كانت وعاء لم تزد على أن تلد الولد و ثالثة غل تمل يجعلها الله في عنق من يشاء و إذا أراد أن ينزعه نزعه و قد روي معنى هذا كما
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس نے ان کو محمد بن اسحاق نے ان کو عفان بن مسلم نے ان کو ابوعوانہ نے ان کو عبدالملک بن عمری نے ان کوزید بن عقبہ نے ان کو سمرہ بن جندب نے ان کو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے وہ فرماتے ہیں کہ عورتیں تین قسم کی ہوتی ہیں پاک دامن مسلمان فرمانبردار آسانی کرنے والی نرم مزاج محبت کرنے والی جوزمانے کے خلاف اپنے گھر والوں کی مددکرتی ہے اور اپنے گھر والوں کے خلاف زمانے کی مد دنہیں کرتی ۔ایسی عورتیں تم کم پاؤ گے ۔ اور دوسری وہ عورت جو محض ایک برتن ہی ہوتی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوتی کہ بس بچے جنے۔ تیسری وہ جو گلے میں طوق ہوتی ہے جو اکتاہٹ میں مبتلا کر دیتی ہے اللہ اس کو جس کی گردن میں چاہتے ہیں ڈال دیتے ہیں جب چاہتے ہیں اس کو کھینچ لیتے ہیں ۔ اسی کا مفہوم ذیل میں مروی ہے۔
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ← زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Sixty people of faith › And it is a section in the rights of children and parents · Hadith 8725
