شعب الإيمان · الثامن والأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في القاربين والأمانة · حديث 7330
7330 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو بكر بن إسحاق الفقيه أنا بشر بن موسى نا الحميدي نا سفيان وأخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله بن يعقوب نا أحمد بن سهل و محمد بن نعيم قالا نا ابن عمر نا سفيان وفي رواية الحميدي عن عبد الرحمن بن حميد بن عبد الرحمن بن عوف أنه سمع سعيد بن المسيب يحدث عن أم سلمة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : إذا دخل العشر وأراد أحدكم أن يضحي فلا يمس من شعره وبشره شيئا قيل لسفيان إن بعضهم لا يرفعه قال : لكني أنا أرفعه رواه مسلم في الصحيح عن ابن أبي عمر و أخرجه من وجه آخر عن ابن المسيب قال : فلا يأخذن من شعره ولا من أظفاره شيئا حتى يضحي
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر بن اسحٰق فقیہ نے ان کو بشر بن موسیٰ نے ان کو حمیدی نے ان کو سفیان نے۔ اور ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ بن یعقوب نے ان کو احمد بن سہل نے اور محمد بن نعیم نے دونوں نے کہا کہ ہمیں خبر دی ہے ابن عمر نے ان کو سفیان نے اور حمیدی کی ایک روایت میں ہے عبدالرحمٰن بن حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف سے کہ انہوں نے سنا سعید بن مسیب سے وہ حدیث بیان کرتے تھے اُم سلمہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ذوالحج آ جائے اور تم میں سے کوئی قربانی کرنے کا ارادہ کر لے وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔سفیان سے کہا گیا کہ بعض راوی اس کو مرفوع نہیں کرتے (یعنی رسول اللہ تک نہیں پہنچاتے) سفیان نے کہا کہ میں اس کو مرفوع کرتا ہوں (یعنی رسول اللہ تک پہنچاتا ہوں۔) اس کو مسلم نے روایت کیا صحیح میں ابن ابو عمر سے اور اس کو انہوں نے نقل کیا ہے دوسرے طریق سے ابن مسیب سے وہ کہتے ہیں کہ وہ بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے یہاں تک کہ وہ قربانی کر لے۔
أُمِّ سَلَمَةَ ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← عبد الرحمن بن حميد بن عبد الرحمن بن عوف أنه ← سفيان وفي رواية الحميدي ← ابْنِ عُمَرَ ← أحمد بن سهل و محمد بن نعيم ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْقُوبَ ← سفيان وأخبرنا أبو عبد الله الحافظ ← الْحُمَيْدِيُّ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Forty-eighth of the people of faith › It is a door in the boats and the secretariat · Hadith 7330
