شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة ـ · حديث 7069
7069 - أخبرنا أبو نصر عمر بن عبد العزيز بن قتادة أنا أبو منصور العباس بن الفضل النضروي الهروي بها نا أحمد بن نجدة نا سعيد بن منصور نا عبد العزيز بن محمد عن زيد بن أسلم عن عبد الرحمن البيلماني عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم : أنه سمع النبي صلى الله عليه و سلم يقول : والذي نفسي بيده ما من إنسان يتوب قبل أن يموت بيوم إلا قبل الله عز و جل توبته قال : فأخبرت بذلك رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم فقال : أنت سمعت ذلك منه ؟ قلت : نعم قال : فاشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ما من إنسان يتوب قبل أن يموت بنصف يوم إلا قبل الله توبته قال : فأخبرت بذلك رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم فقال : أنت سمعت ذاك منه ؟ قلت نعم قال : فاشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ما من إنسان يتوب قبل أن يموت بضحوة إلا قبل الله توبته فأخبرت بذلك رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم فقال : أنت سمعت ذلك منه قلت : نعم قال : فاشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ما من إنسان يتوب قبل أن يغرغر بنفسه في شدقه إلا قبل الله توبته
ہمیں خبر دی ابو نصر بن عمر بن عبدالعزیز بن قتادہ نے ان کو ابو منصور نے عباس بن فضل نضروی ہروی نے ہرات میں ان کو احمد بن نجدہ نے ان کو سعید بن منصور نے ان کو عبدالعزیز بن محمد نے ان کو زید بن اسلم نے ان کو عبدالرحمٰن بن بیلمانی نے ایک آدمی سے اصحاب رسول میں سے کہ اس سے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کوئی انسان نہیں جو مرنے سے ایک دن قبل توبہ کرے اور اس کی توبہ قبول نہ ہواللہ اس کی توبہ قبول فرماتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے خبر دی اس بارے میں ایک آدمی کو اصحاب رسول میں سے اس نے کہا کیا آپ نے واقعی یہ سنی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے کہا کہ ہی ہاں اس نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں بھی اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا فرماتے تھے جو بھی شخص موت سے آدھا دن قبل توبہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس کو ایک اور صحابی رسول سے بیان کیا تو اس نے پوچھا کہ کیا آپ نے واقعی اس کو ان سے سنا تھا میں نے کہا جی ہاں وہ بولے کہ میں گواہی دیتا ہوں جو بھی انسان مرنے سے ایک چاشت کا وقت قبل توبہ کرے اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ پھر میں نے اس کو ایک اور صحابی رسول سے بیان کیا تو اس نے پوچھا کہ واقعی تم نے اس کو ان سے سنا تھا میں نے کہا کہ جی ہاں اس نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا فرماتے تھے جو بھی انسان توبہ کرے اس سے قبل کہ اس کا سانس خرخراہٹ کرے اس کی باچھوں میں اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتے ہیں۔
رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم ← عبد الرحمن البيلماني ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ← أبو منصور العباس بن الفضل النضروي الهروي بها ← أبو نصر عمر بن عبد العزيز بن قتادة،
Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › It is a chapter in treating every sin by repentance · Hadith 7069
