شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة ـ · حديث 7045
7045 - و أخبرنا أبو طاهر الفقيه أنا أبو بكر محمد بن الحسين القطان نا أحمد بن يوسف السلمي نا عبد الرزاق أنا معمر عن همام بن منبه قال : هذا ما حدثنا أبو هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا تحدث عبدي بأن يعمل حسنة فأنا أكتبها حسنة ما لم يعملها فإذا عملها فأنا أكتبها له بعشر أمثالها وإذا تحدثت بأن يعمل سيئة فأنا أغفرها ما لم يعملها فإذا عملها فأنا أكتب له بمثلها رواه مسلم في الصحيح عن محمد بن رافع عن عبد الرزاق
اور ہمیں خبر دی ہے ابو طاہر فقیہ نے ان کو ابو بکرمحمد بن حسین قطان نے ان کو احمد بن یوسف سلمی نے کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو ہمام بن منبہ نے انہوں نے کہا یہ وہ ہے جو ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جب میرا بندہ نیکی کے عمل کا ارادہ کرتا ہے تو میں اس کو ایک نیکی لکھ دیتا ہوں جب تک اس کا عمل نہیں کرتا۔ جب عمل کر لیتا ہے تو میں اس کے لئے اس کی دس مثل لکھتا ہوں اور جب گناہ کا ارادہ کرتا ہے تو میں اس کو بخش دیتا ہوں۔ جب تک اس کا عمل نہیں کر لیتا ہے جب اس کو عمل کر لیتا ہے تو میں اس کے ایک مثل لکھ دیتا ہوں۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے صحیح میں محمد بن رافع سے اس نے عبدالرزاق سے۔
أَبُو هُرَيْرَةَ ← ھٰذَا مَا ← هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← اَحْمَدُ بْنُ یُوْسُفَ السُّلَمِیُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ← و،
Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › It is a chapter in treating every sin by repentance · Hadith 7045
