Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7273

7273 - أخبرنا أبو محمد السكري نا إسماعيل بن محمد الصفار نا عياش الترفقي نا أبو المغيرة نا صفوان نا يحيى بن جابر القاضي سمعت النواس بن سمعان قال : سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم عن البر والإثم ؟ قال : البر حسن الخلق والإثم ما حاك في في نفسك وكرهت أن يعلمه الناس

ہمیں خبر دی ابو محمد سکری نے ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو عیاش ترقفی نے ان کو مغیرہ نے ان کو صفوان نے ان کو یحییٰ بن جابر قاضی نے انہوں نے سنا نواس بن سمعان سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھا تھا کہ وہ کیا کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا۔ نیکی حسن خلق (اچھے اخلاق) کا نام ہے۔ اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اورتو پسند نہ کرے کہ وہ لوگوں کے علم میں آئے۔

الْبِرِّ وَالْإِثْمِ ← سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم ← النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ، ← يَحْيَى بْنُ جَابِرٍ الْقَاضِي ← صَفْوَانُ؛ ← أَبُو الْمُغِيرَةِ ← عياش الترفقي ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو مُحَمَّدٍ السُّكَّرِيُّ

Hadith 7273

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7274

7274 - أخبرنا أبو سعد الماليني أنا أبو حامد بن عدي الحافظ نا عبد الله بن محمد بن عبد العزيز البغوي نا عبيد الله بن محمد العبسي نا عوانة عن عمر بن أبي سلمة عن أبيه عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا تمنى أحدكم فلينظر ماذا يتمنى فإنه لا يدري ما يكتب من أمنيته

ہمیں خبر دی ابو سعد مالینی نے ان کو ابو احمد بن عدی حافظ نے ان کو عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیر بغوی نے ان کو عبیداللہ بن محمد عبسی نے ان کو عوانہ نے عمر بن ابی سلمہ سے اس نے اپنے والد سے اس نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدی تمنا اور آرزو کرے تو اسے چاہئے کہ وہ سوچ لے کہ وہ کس چیز کی آرزو کر رہا ہے کیونکہ اس کو نہیں معلوم کہ اس کی کونسی آرزو لکھی جائے گی۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ← عوانة ← عبيد الله بن محمد العبسي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ← أبو حامد بن عدي الحافظ ← أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ

Hadith 7274

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7275

7275 - و أخبرنا أبو نصر بن قتادة و أبو بكر الفارسي قالا : أنا أبو عمرو بن مطر نا إبراهيم بن علي الذهلي نا يحيى بن يحيى أنا أبو عوانة : فذكره بإسناده غير أنه قال : ما الذي يتمنى

اور ہمیں خبر دی ابو نصر بن قتادہ نے اور ابو بکر فارسی نے دونوں نے کہا کہ ان کو خبر دی ابو عمرو بن مطر نے ان کو ابراہیم بن علی ذہلی نے ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے ان کو ابو عوانہ نے اس نے اس کو ذکر کیا ہے اپنی اسناد کے ساتھ اس کے علاوہ کہ اس نے کہا ہے ماالذی یتمنی، و چیز جس کی تمنا کرے۔

ما الذي يتمنى ← أبو عوانة فذكره بإسناده غير أنه ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الذُّهْلِيُّ ← أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ← أبو نصر بن قتادة و أبو بكر الفارسي ← و،

Hadith 7275

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7276

7276 - أخبرنا أبو عبد الرحمن السلمي أنا أبو الحسن بن صبيح نا عبد الله بن شيرويه نا إسحاق الحنظلي أنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن أشياخه عن سلمان قال : اذكر ربك عند همك إذا هممت وعند حكمك إذا حكمت ك

ہمیں خبر دی ابو عبدالرحمٰن سلمی نے ان کو ابو الحسن بن صبیح نے ان کو عبداللہ بن شیرویہ نے ان کو اسحٰق حنظلی نے ان کو ابو معاویہ نے ان کو اعمش نے ان کو ابو سفیان نے اپنے شیوخ سے انہوں نے سلیمان سے وہ کہتے ہیں کہ اپنے رب کو یاد کیجئے اپنے ارادے کے وقت جب کسی کام کا ارادہ کریں۔اور اپنے حکم و فیصلے کے وقت جب آپ کوئی فیصلہ کریں۔

اذكر ربك عند همك إذا هممت وعند حكمك إذا حكمت ك ← سَلْمَانَ ← أَشْيَاخِهِ ← أَبِي سُفْيَانَ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← إِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ← أبو الحسن بن صبيح ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ

Hadith 7276

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7277

7277 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس الأصم نا الحسن بن علي بن عفان نا أبو يحيى الحماني عن حبيب بن سنان الأسدي قال : سمعت أبا وائل يقول : قال عبد الله : الإثم جواز القلوب فإذا حز في قلب أحدكم شيئا فليدعه قال أحمد : يعني ما حك في صدرك وحك ولم يطمئن عليه القلب

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس اصم نے ان کو حسن بن علی بن عفان نے ان کو ابو یحییٰ حمانی نے ان کو حبیب بن سنان اسدی نے وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سنا ابو وائل سے وہ کہتے ہیں کہ کہا عبداللہ نے فرمایا کہ گناہ دلوں میں کھٹکا کرنے والا ہوتا ہے جب تم میں سے کسی کے دل میں کوئی چیز کھٹکا پیدا کرے تو اس کو چاہئے کہ وہ کام کو چھوڑ دے۔امام احمد نے فرمایا: یعنی جو چیز تیرے سینے میں شک اور بے چینی پیدا کرے اور اس پر دل مطمئن نہ ہو۔

أحمد يعني ما حك في صدرك وحك ولم يطمئن عليه القلب ← عبد الله الإثم جواز القلوب فإذا حز في قلب أحدكم شيئا فليدعه ← أَبَا وَائِلٍ، ← حبيب بن سنان الأسدي ← أَبُو يَحْيَی الْحِمَّانِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Hadith 7277

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7278

7278 - أخبرنا أبو الحسن محمد بن يعقوب الفقيه أنا أبو علي محمد بن أحمد الصواف نا أحمد بن المغلس قال : سمعت ابن أبي أويس يقول : سمعت مالكا يقول سمعت نافعا يقول : سمعت ابن عمر يقول : قال عمر : احذروا كل همة تكون قبل الخطيئة فإنها بدو الخطيئة وتذهلوا عن الله في سرائركم

ہمیں خبر دی ابو الحسن محمد بن یعقوب فقیہ نے ان کو ابو علی محمد بن احمد صواف نے ان کو احمد بن مغلس نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابن ابی اویس سے اس نے مالک سے اس نے نافع سے اس نے ابن عمر سے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا۔ بچو ہر اس ارادے سے جو گناہ کرنے سے قبل ہوتا ہے بے شک وہ گناہ کا آغاز ہے جو اس کوظاہر کرتا ہے اور تم اپنی خلوتوں میں اللہ سے غافل ہو جاتے ہو۔

الله في سرائركم ← عمر احذروا كل همة تكون قبل الخطيئة فإنها بدو الخطيئة وتذهلوا ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعًا ← مَالِکًا ← ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ← أحمد بن المغلس ← أبو علی: محمد بن أحمد الصواف، ← أبو الحسن محمد بن يعقوب الفقيه

Hadith 7278

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7279

7279 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا أبو الحسين إسحاق بن أحمد الكادي نا عبد الله بن أحمد بن محمد بن حنبل نا أبي نا مؤمل نا سفيان عن أبي همام أنه سمع الحسن يقول : رحم الله عبدا وقف عند همه فإن أحدا لا يعمل حتى يهم فإن الله عز و جل مضى وإن كان لغير الله أمسك

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو ابو الحسین اسحاق بن احمد کادی نے ان کو عبداللہ بن احمد بن محمد بن حنبل نے ان کو ابو مومل نے ان کو سفیان نے ان کو ابو ہمام نے اس نے سنا حسن سے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم کرے جو اپنے و ہم و ارادے پر رک جاتا ہے (کیونکہ کوئی ایک بھی اس وقت تک کوئی عمل نہیں کرتا جب تک کہ اس کا قصد و ارادہ نہیں کر لیتا) اگر وہ عمل اللہ کی رضا کا ہے تو جاری رہتا ہے عمل کرنے میں اگر وہ غیر اللہ کے لئے ہے تو رک جاتا ہے۔

الْحَسَنِ، ← أبي همام أنه ← سُفْيَانَ، ← مُؤَمَّلٍ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَادِىُّ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Hadith 7279

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7280

7280 - أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يحيى السكري أنا أبو بكر الشافعي نا جعفر بن محمد الأزهر نا الغلابي نا مصعب بن عبد الله حدثني مصعب بن عثمان قال : كان سليمان بن يسار من أحسن الناس وجها فدخلت عليه امرأة فسامته نفسه فامتنع عليها فقالت : إذا أفضحك فخرج إلى خارج وتركها يعني في منزله وهرب منها قال سليمان : فرأيت بعد يوسف فيما يرى النائم فكأني أقول له أنت يوسف ؟ قال : نعم أنا يوسف الذي هممت وأنت سليمان الذي لم تهم

ہمیں خبر دی ابو محمد عبداللہ بن یحییٰ سکری نے ان کو ابو بکر شافعی نے کو جعفر بن محمد ازہر نے کو غلابی نے ان کو مصعب بن عبداللہ نے ان کو مصعب بن عثمان نے وہ کہتے ہیں کہ سلیمان بن یسار سب لوگوں سے انتہائی خوبصورت آدمی تھا۔ اس کے پاس ایک عورت آئی۔ان سے اپنی جنسی خواہش پوری کرنے کو کہا وہ ایسا کرنے سے رک گئے۔ کو منع کیا۔ اس عورت نے کہا ورنہ میں تمہیں رسوا کر دوں گی۔ سلیمان اس کو وہیں گھر چھوڑ کر باہر نکل گئے۔ اور اس سے بھاگ گئے۔سلیمان نے کہا کہ میں نے بعد میں حضرت یوسف علیہ السلام کو خواب میں دیکھا گویا کہ میں ان کو کہہ رہا ہوں کہ آپ یوسف ہیں؟ اس نے کہا کہ جی ہاں میں یوسف ہوں جس نے ارادہ کر لیا تھا گناہ کا۔ اور آپ سلیمان ہیں جس نے ارادہ بھی نہیں کیا تھا۔ (یہ تعریض ہے حضرت یوسف اور حضرت سلیمان سے۔)

مُصْعَبُ بْنُ عُثْمَانَ، ← مصعب بن عبد الله ← الغلابي، ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْهَرُ، ← أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السُّكَّرِيُّ،

Hadith 7280

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7281

7281 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا الحسين بن صفوان نا عبد الله بن أبي الدنيا حدثني أبو الحسن البصري نا الهيثم بن جميل نا المبارك عن الحسن قال : أيسر الناس حسابا يوم القيامة الذي حاسبوا أنفسهم في الدنيا فوقفوا عند همومهم وأعمالهم فإن كان الذي هموا لهم مضوا وإن كان عليهم أمسكوا قال : وإنما يثقل الأمر يوم القيامة على الذين جازفوا في الأمر في الدنيا أخذوها من غير محاسبة فوجدوا الله قد أحصى عليهم مثاقيل الذر وقر أ { مال هذا الكتاب لا يغادر صغيرة ولا كبيرة إلا أحصاها }

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو حسین بن صفوان نے ان کو عبداللہ بن ابو الدنیا نے ان کو ابو الحسن بصری نے ان ہیثم نے ان کو ابن مبارک سے حسن نے وہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن آسمان حساب والے وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے دنیا میں اپنے عیبوں کا محاسبہ کیا ہو گا اور حساب لیا ہو گا۔ اور اپنے گناہ کے خیالوں کے وقت رک گئے ہوں گے اور سوچا ہو گا اور اپنے اعمال سے پہلے بھی رک کر سوچا ہو گا۔ اگر ان کے اعمال ان کے فائدے کے تھے تو ان کو جاری رکھا تھا اور اگر وہ ان کے نقصان والے تھے تو ان سے رک گئے تھے۔ سوائے اس سے نہیں کہ قیامت کے دن معاملہ ان لوگوں پر مشکل اور ثقیل ہو گا جنہوں نے معاملے کا تخمینہ کیا ہو گا دنیا میں اور بغیر محاسبےکے اسے لیا ہو گا وہ لوگ پائیں گے اللہ تعالیٰ کو کہ اس نے تو ان کے ذرے ذرے برابر کو بھی گن کر محفوظ کر رکھا ہو گا۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: مالھٰذا اللکتاب لایغادر صغیرۃ ولا کبیرۃ الا احصاھا کیا ہوا اس تحریر نامے کو کہ یہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتا ہے نہ بڑی کو مگر سب کو اس نے محفوظ کر رکھا ہے۔

أعمالهم فإن كان الذي هموا لهم مضوا وإن كان عليهم أمسكوا ← أيسر الناس حسابا يوم القيامة الذي حاسبوا أنفسهم في الدنيا فوقفوا عند همومهم ← الْحَسَنِ، ← المبارك ← الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، ← أبو الحسن البصري ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Hadith 7281

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7282

7282 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل القطان أنا عبد الله بن جعفر نا يعقوب بن سفيان نا أبو نعيم نا الربيع بن منذر الثوري عن أبيه عن الربيع بن خيثم قال : كان يقول : السرائر السرائر اللائي يخفين على الناس ومن الله بوادرهن بدو لهن ثم يقول : وما دواهن أن يتوب فلا يعود

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن فضل قطان نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یعقوب بن سفیان نے ان کو ابو نعیم نے ان کو ربیع بن منذر ثوری نے ان کو ان کے والد نے ان کو ربیع بن خثیم نے وہ کہتے ہیں کر مخفی سے مخفی باتیں جو لوگوں سے مخفی رکھی جاتی ہیں کون چھپائے گا ان کو اللہ سے، ان کا سوچنا اور خیال آتا ہی اس کے آگے ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ کہتے تھے کہ ان کا علاج صرف یہ ہے کہ توبہ کرے پھر دوبارہ وہ غلطی نہ کرے۔

وما دواهن أن يتوب فلا يعود ← السرائر السرائر اللائي يخفين على الناس ومن الله بوادرهن بدو لهن ثم ← كان ← الرَّبِيعِ بْنِ خَيْثَمٍ ← أَبِيهِ ← الربيع بن منذر الثوري ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ،

Hadith 7282

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7283

7283 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا جعفر بن محمد بن نصير قال : سمعت أبا محمد الجريري يقول : سمعت سهل بن عبد الله يقول : العدو يرصد أهل المعرفة في وقت المهمة كمثل آدم حيث هم بالخلود دعه أنها في الجنة وصل إليه العدو فوسوسه فقال : هل أدلك على شجرة الخلد وملك لا يبلى لما ادعى ما ليس له دخل عليه فالخلق كلهم على هذا

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو جعفر بن محمد بن نصیر نے وہ کہتے تھے کہ انہوں نے سنا ابو محمد جریری سے انہوں نے سہل بن عبداللہ سے وہ کہتے ہیں کہ دشمن اہل معرفت کی تاک میں اور گھات میں رہتا ہے ارادے کے وقت جیسے آدم علیہ السلام کی مثال ہے۔ جیسے ہی اس نے خلود کا اور ہمیشہ رہنے کا ارادہ کیا کہ وہ خلود جنت میں ہے دشمن اس کے پاس پہنچ گیا اور اس کے دل میں وسوسہ ڈالا اور بولا۔ کیا میں تجھے ہمیشگی والے درخت کے بارے میں نہ بتا دوں میں اور ایسی حکومت کے بارے میں جو پرانی ہی نہ ہو بتا نہ دوں؟ جب اس نے ایسی چیز کا دعویٰ کیا تھا جس کا اس کو کوئی اختیار نہیں تھا۔ پس ساری مخلوق اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔

سَهْلَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، ← أبا محمد الجريري ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Hadith 7283

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7284

7284 - أخبرنا أبو سعيد الصيرفي أنا أبو عبد الله الصفار نا ابن أبي الدنيا حدثني علي بن أبي مريم قال : قال عمرو بن : خرجت وأنا حدث وقد هممت ببعض ما يهم به الأحداث فمررت بأبي طالب القاص والناس مجتمعون عليه فوقفت معهم وكان أول ما تكلم به أو قال : أيها الهام بالمعصية أم علمت أن خالق الهمة مطلع على همتك قال : فخررت مغشيا علي فما أفقت إلا عن توبة

ہمیں خبر دی ابو سعید صیرفی نے ان کو ابو عبدالله صفار نے ان کو ابن ابو الدنیا نے ان کو علی بن ابی مریم نے وہ کہتے ہیں کہا عمرو نے کہ میں گھر سے نکلا اور میں نو عمر تھا اور میں نے ارادہ کیا بعض ان ارادوں میں سے جو نو عمر ارادہ کرتے ہیں یا سوچتے ہیں لہٰذا میں ابو طالب قصاص کے پاس سے گزرا اور لوگ ان کے پاس جمع تھے میں بھی ان کے ساتھ رک گیا۔ اور پہلی بات جس کی اس نے کلام کی تھی وہ یہ تھی اے برائی کا قصد و ارادہ کرنے والے کیا تجھے یہ پتہ نہیں ہے کہ ارادوں کا پیدا کرنے والا اس ارادے سے خوب آگاہ ہے۔ کہتے ہیں کہ (میں جو کسی غلط ارادے سے نکلا تھا) گر کر بیہوش ہو گیا میں ہوش میں توبہ کرنے کے ساتھ آ یا تھا۔

عَلِيُّ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ← ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ← أبو سعيد الصيرفي،

Hadith 7284

chevron_left Previous
1…2122232425
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood