Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7249

7249 - أخبرنا أبو سعد الزاهد أنا عبد الحميد بن عبد الرحمن بن الحسين القاضي نا أبو عبد الرحمن عبد الله بن محمود المروزي نا حسان بن موسى قال : قيل لعبد الله بن المبارك : ما الذنب الذي لا يغفر ؟ قال : العجب

ہمیں خبر دی ابو سعد زاہد نے ان کو عبدالحمید بن عبدالرحمٰن بن حسین قاضی نے ان کو عبدالرحمٰن بن محمود مروزی نے ان کو حسان بن موسیٰ نے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مبارک سے پوچھا گیا وہ کون سا گناہ ہے جو معاف نہیں کیا جائے گا۔ فرمایا عجب اور خود پسندی و تکبر ہے۔

الْعُجْبُ" ← قيل لعبد الله بن المبارك ما الذنب الذي لا يغفر ← حسان بن موسى ← أبو عبد الرحمن عبد الله بن محمود المروزي ← عبد الحميد بن عبد الرحمن بن الحسين القاضي، ← أبو سعد الزاهد

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7249

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7250

7250 - أخبرنا أبو محمد بن يوسف سمعت أبا العباس عبد العزيز بن عمر المسعودي بدينور يقول : حكي لنا عن أبي الحسين الثوري : أنه بقي في مسجد سبعة أيام ولياليها لا يأكل ولا يشرب ولا ينام يجيء من أول المسجد إلى آخره فأبلغ ذلك الجنيد و ابن عطاء و الشبلي فجاؤوا فوقفوا عليه فقيل له : هذا الجنيد و ابن عطاء و الشبلي ففتح عينيه فنظر إليهم فقال له الجنيد : ما أدري دهاك ما أنت فيه أخبرنا فقال الثوري : أنا أقول الله تزيدوا على قول الله فقال الشبلي : إن كنت تقول الله بالله فالمنة لله فيما تقول وإن كنت تقول الله بك فليس لك من الله شيء قال : فسجد فقال : أنا تائب أنا تائب أنا تائب فقال الجنيد : إن سيوف الشبلي تقطر دما

ہمیں خبر دی ابو محمد بن یوسف نے انہوں نے سنا ابو العباس عبدالعزیز بن عمر سعودی نے دینور میں وہ کہتے تھے کہ ہمارے لئے بیان کیا تھا ابو الحسین ثوری نے کہ وہ سات دن رات سجدے میں پڑے رہے نہ کھایا نہ پیا اور نہ ہی سوئے سجدے کے شروع سے آخر تک۔ اس بات کی اطلاع جنید بغدادی۔ حضرت عطاء اور حضرت شبلی کو دی گئی یہ تینوں بزرگ اس کے پاس آئے اور آ کر اس کے پاس رک گئے۔ کسی نے اسے بتایا کہ جنید اور عطاء اور شبلی تیرے پاس آ کر کھڑے ہیں اس نے نظر اٹھا کر ان کو دیکھا۔ چنانچہ جنید بغدادی نے ان سے کہا کہ آپ نے اپنے آپ کو جس تکلیف اور مشقت میں واقع رکھا میں نہیں سمجھ سکا ہوں کہ یہ کس لئے کر رہے ہیں؟ آپ ہمیں اس بارے میں کچھ بتائیے؟ ابو الحسین ثوری نے جواب میں کہا کہ میں کہتا ہوں۔ اللہ تم لوگ اللہ کہنے پر کوئی اضافہ کر سکتے ہو تو کہو۔ چنانچہ حضرت شبلی نے ان سے کہا کہ اگر آپ اللہ کہتے ہیں۔ اللہ کے حکم کے مطابق تو پھر تو اللہ کا انعام ہے اور احسان ہے اس میں جو آپ کہتے ہیں اور اگر آپ اللہ کہتے ہیں اپنے دل کے کہنے سے (یا اپنی مرضی سے) تو آپ کے لئے اللہ کی طرف سے کوئی اجر وثواب نہیں ہے۔ کہتے میں جلدی سے وہ سجدے میں گر گئے اور یہ کہنا شروع کیا کہ میں توبہ کرتا ہوں۔ میں توبہ کرتا ہوں۔ میں توبہ کرتا ہوں۔ حضرت جنید نے یہ منظر دیکھا تو بے ساختہ پکار اٹھے کہ بے شک شبلی کی تلواریں خون ٹپکاتی رہیں گی (یعنی حق گوئی کرتے رہیں گے۔)

أبي الحسين الثوري ← حكي لنا ← أبا العباس عبد العزيز بن عمر المسعودي بدينور ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7250

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7251

7251 - أخبرنا عبد الله بن يوسف سمعت أبا بكر محمد بن عبد الله الرازي سمعت أبا علي صاحب عبيد الله الحبلي يقول : أوحى الله عز و جل إلى داود عليه السلام أنين المذنبين أحب إلي من صراخ الصديقين

ہمیں خبر دی عبداللہ بن یوسف نے ان کو ابو بکر محمد بن عبداللہ رازی نے انہوں نے سنا ابو علی صاحب عبیداللہ حبلی سے وہ کہتے تھے کہ اللہ نے داؤد علیہ السلام کی طرف وحی کی تھی کہ گناہگاروں کی آہ وزاری میرے نزدیک زیادہ محبوب ہے صدیقین کے نعروں سے۔

أبا علي صاحب عبيد الله الحبلي ← أبا بكر محمد بن عبد الله الرازي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ،

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7251

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7252

7252 - أخبرنا أبو الحسين علي بن أحمد بن عمر المقبري بن الحمامي ببغداد نا إسماعيل بن علي الخطمي نا محمد بن أحمد بن النصر أبو بكر نا عبيد الله بن محمد حدثني بكر بن سليم الصواف عن أبي حازم عن الأعرج عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ثلاث منجيات وثلاث مهلكات فأما المنجيات فتقوى الله في السر والعلانية والقول بالحق في الرضا والسخط والقصد في الغنى والفقر وأما المهلكات فهوى متبع وشح مطاع وإعجاب المرء بنفسه وهي أشدهن

ہمیں خبر دی ابو الحسین علی بن احمد بن عمر مقری بن حمامی نے بغداد میں ان کو اسماعیل بن علی خطمی نے ان کو محمد بن احمد بن نصر نے ان کو ابو بکر نے ان کو عبیداللہ بن محمد نے کو بکر بن سلیم صواف نے ان کو ابو حازم نے ان کو اعرج نے ان کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیز ہلاک کرنے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دینے والی ہیں۔ بہر حال نجات دینے والی تو یہ ہیں۔ اللہ سے ڈرتے رہنا خلوت میں اور جلوت میں، خوشی میں اور غصے میں حق سچ کی بات کرنا، توانگری اور فقردوو ں میں اعتدال اور میانہ روی اختیار کرنا۔ بہر حال ہلاک کر نے والی یہ ہیں۔خواہش نفسانی کی اتباع کرنا، نفس کی تیزی کی اطاعت کرنا انسان کا اپنی ذات کو افضل سمجھنا۔ یہ ان میں سے زیادہ سخت خطرناک ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي حَازِمٍ ← بكر بن سليم الصواف ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← محمد بن أحمد بن النصر أبو بكر ← إسماعيل بن علي الخطمي ← أبو الحسين علي بن أحمد بن عمر المقبري بن الحمامي ببغداد

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7252

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7253

7253 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ في المستدرك أنا إسماعيل بن محمد الفقيه بالري نا أبو حاتم محمد بن إدريس نا سليمان بن داود الهاشمي نا عبد الرحمن بن أبي الزناد عن موسى بن عقبة عن كريب عن ابن عباس قال : ما أصاب داود ما أصابه بعد القدر إلا من عجب عجب من نفسه وذلك أنه قال : يا رب ما من ساعة ليل أو نهار إلا عابد من آل داود يعبدك يصلي لك أو يسبح أو يكبر وذكر أشياء ذكره الله ذلك فقال : يا داود إن ذلك لم يكن إلا بي فلولا عوني ما قويت عليه وجلالي لأكلنك إلى نفسك يوما قال : يا رب فأخبرني به فأصابته الفتنة ذلك اليوم

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے مستدرک میں۔ ان کو اسماعیل بن محمد فقیہ نے ری میں ان کو ابو حاتم محمد بن ادریس نے ان کو سلیمان بن داؤد ہاشمی نے ان کو عبدالرحمٰن بن ابو الزناد نے ان کو موسی بن عقبہ نے ان کو کریب نے ان کو ابن عباس نے انہوں نے فرمایا کہ داؤد علیہ السلام کو پریشانی ان کو تقدیر کے بعد محض ان کی خود بینی اور عجب کی وجہ سے تھی انہوں نے اپنے آپ کو اچھا جان لیا تھا اور وہ یہ بات تھی کہ انہوں نے ایک دن یہ کہہ دیا کہ اے میرے رب دن رات کی کوئی ساعت ایسے نہیں گزرتی مگر آل داؤد کا کوئی نہ کوئی فرد تیری عبادت کر رہا ہوتا ہے کوئی تیری نماز پڑھتا ہے کوئی تیری تسبیح کرتا ہے کوئی تیری تکبیر کرتا ہے اسی طرح کئی نیکیاں انہوں نے ذکر کیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے داؤد (ہوش کرو) یہ سب کچھ میرے تو فیق عطا کرنے سے ہو رہا ہے اگر میری مدد نہ ہوتی تو تم بھی قوت نہیں رکھتے۔ میرے جلال کی قسم ہے میں ایک دن کے لئے ضرور تمہیں تمہارے نفس کے حوالے کروں گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مگر مجھے پہلے اس بارے میں بتا دینا لہٰذا وہ اسی دن فتنہ اور پریشانی میں گھر گئے تھے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← كُرَيْبٍ، ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ← سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ← أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ بِالرَّيِّ، ← أبو عبد الله الحافظ في المستدرك

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7253

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7254

7254 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسماعيل بن محمد الصفار نا محمد بن إبراهيم الحلواني نا مطرف بن مازن نا سفيان الثوري عن أبيه و عكرمة عن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : النادم ينتظر الرحمة والعجب ينتظر المقت ورواه أيضا وشمة بن موسى بن الفرات عن سلمة بن الفضل عن سفيان وزاد في آخره وكل عامل سيقدم على ما سلف عند موته

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو محمد بن ابراہیم حلوانی نے ان کو مطرف بن مازن نے ان کو سفیان ثوری نے ان کو ان کے والد نے اور عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گنا ہوں پر ندامت کرنے والا رحمت کا انتظار کرتا ہے اور خود پسندی اور خود بینی کرنے والا اللہ کی ناراضگی کا انتظار کرتا ہے۔ اور اسی کو روایت کیا ہے وثمہ بن موسیٰ بن فرات نے ان کوسلمہ بن فضل نے ان کو سفیان نے اور اس کے آخر میں اس نے زیادہ کیا ہے کہ ہر عمل کرنے والا عنقریب اپنی موت کے وقت اپنے اس عمل پر حاضر کر دیا جائے گا جو اس نے آگے بھیجا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أبيه و عكرمة ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، ← محمد بن إبراهيم الحلواني ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7254

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7255

7255 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسماعيل بن محمد الصفار نا عباس بن محمد الدوري نا عبد الله بن عبد الوهاب نا سلام بن أبي الصهباء نا ثابت البناني عن أنس بن مالك قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لو لم تكونوا تذنبون خشيت عليكم ما هو أكبر من ذلك العجب العجب

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو عباس بن محمد دوری نے ان کو عبداللہ بن عبدالوہاب نے اس کو سلام بن ابو الصہباء نے ان کو ثابت بنانی نے ان کوانس بن مالک نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا۔ اگرچہ تم لوگ ایسے نہ ہو کہ تم گناہ کیا کرو تب بھی میں تمہارے اوپر ڈرتا ہوں اس بلا سے جو گناہ سے بہت بڑی ہے اور وہ ہے خود پسندی (اپنے آپ کو دوسروں سے افضل سمجھنا۔)

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← سَلَّامُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ← عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7255

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7256

7256 - أخبرنا أبو سعيد بن أبي عمرو أنا أبو عبد الله الصفار نا أحمد بن محمد البرتي نا أبو سلمة نا أبو هلال عن معاوية بن قرة قال : كانوا يرون أنه يموت مذنبا نادما أحب إليهم من أن يموت معجبا

ہمیں خبر دی ابو سعید بن ابی عمرو نے ان کو ابو عبداللہ صفار نے ان کو احمد بن محمد برتی نے ان کو ابو سلمہ نے ان کو ابو ہلال نے ان کو معاویہ بن قرہ نے وہ کہتے ہیں کہ (یہ اہل علم وعمل) یہ خیال کرتے تھے کہ اگر وہ لوگ گناہگار نادم ہو کر مر جائیں تو یہ بات ان کے نزدیک زیادہ محبوب کی اس سے یہ خود کو دوسروں سے اچھا سمجھتے ہوئے مر جائیں۔

كانوا يرون أنه يموت مذنبا نادما أحب إليهم من أن يموت معجبا ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ← أَبُو هِلَالٍ؛ ← أَبُو سَلَمَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْتِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ← أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو،

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7256

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في الطبع على القلب أو الرين · حديث 7257

7257 - أخبرنا أبو الفتح هلال بن محمد بن جعفر أنا الحسين بن يحيى بن عياش نا أبو الأشعث نا حزم بن أبي حزم سمعت الحسن يقول : لو كان كلام بني آدم صدقا وعمله كله حسنا يوشك أن يخسر قال : وكيف يخسر ؟ قال : يعجب بنفسه

ہمیں خبر دی ابو الفتح بلال بن محمد بن جعفر نے ان کو حسین بن یحییٰ بن عیاش نے ان کو ابو الاشعث نے ان کو حزم بن ابو حزم نے انہوں نے سنا حسن سے وہ کہتے تھے کہ اگر اولاد آدم کا پورا کلام سچ پر مشتمل ہو اور عمل سب کا سب اچھا ہو قریب ہے کہ وہ خسارے میں واقع ہو جائے۔ کہا کہ کیسے خسارے میں پڑے گا ؟ فرمایا کہ وہ اپنے نفس کو دوسروں سے اچھا سمجھے گا۔

يعجب بنفسه ← وكيف يخسر ← لو كان كلام بني آدم صدقا وعمله كله حسنا يوشك أن يخسر ← الْحَسَنِ، ← حَزْمُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ، ← أَبُو الْأَشْعَثِ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ← أبو الفتح هلال بن محمد بن جعفر

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in printing on the heart or the rain · Hadith 7257

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7258

7258 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى الصيدلاني نا محمد بن أيوب أنا أبو الوليد نا مهدي بن ميمون نا غيلان عن أنس قال : إنكم لتعملون أعمالا هي أدق في أعينكم من الشعر إن كنا نعدها على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم أنها لمن الموبقات رواه البخاري في الصحيح عن أبي الوليد

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو خبر دی محمد بن موسیٰ صیدلانی نے ان کو محمد بن ایوب نے ان کو ابو الولید نے ان کو مہدی بن میمون نے ان کو غیلان نے ان کو انس نے وہ کہتے ہیں کہ بے شک تم لوگ کچھ ایسے اعمال کر تے ہو جو تمہاری نظروں میں بال سے بھی باریک تر ہوتے ہیں مگر وہ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم عہد رسول میں مہلکات میں سے شمار کرتے تھے۔ اس کو بخاری نے روایت کیا ہے صحیح میں ابو الولید سے۔

أَنَسٍ، ← غَيْلَانَ ← مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ← أَبُو الْوَلِيدِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ← عبد الله بن محمد بن موسى الصيدلاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in the abominations of sins · Hadith 7258

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7259

7259 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا محمد بن إسحاق الصغاني نا عثمان بن عمر نا قرة عن حميد بن هلال عن أبي قتادة العدوي عن عبادة بن قرص قال : إنكم لتأتون أمورا هي أدق في أعينكم من الشعر إنا كنا لنعدها من الموبقات على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ونا محمد بن إسحاق نا أبو النصر نا سليمان عن حميد عن أبي قتادة عن عبادة بن قرظ أو فرض معناه

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن اسحاق صنعانی نے ان کو عثمان بن عمر نے ان کو قرہ نے ان کو حمید بن ہلال نے ان کو ابو قتادہ عدوی نے ان کو عبادہ بن قرص نے وہ فرماتے ہیں کہ تم لوگ کچھ ایسے امور کا ارتکاب کرتے ہو جو کہ تمہاری نظروں میں بال سے بھی باریک تر ہوتے ہیں (یعنی انتہائی معمولی) بے شک ہم لوگ ان کو مہلکات میں سے (تباہی کرنے والے) شمار کرتے تھے عہد رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں۔ کہا کہ ہمیں خبر دی ہے محمد بن اسحاق نے ان کو ابو نصر نے ان کو سلیمان نے ان کو حمید نے ان کو ابو قتادہ نے ان کو عبادہ بن قرظ نے یا فرض نے۔ اسی مفہوم میں کے ساتھ ذکر کی ہے۔

عُبَادَةَ بْنِ قُرْصٍ ← أَبِي قَتَادَةَ الْعَدَوِيِّ، ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← قُرَّۃَ ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in the abominations of sins · Hadith 7259

شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل في محقرات الذنوب · حديث 7260

7260 - أخبرنا أبو بكر بن فورك أنا عبد الله بن جعفر نا يونس بن حبيب نا أبو داود نا قرة بن سليمان بن المغيرة : فذكره بإسناده غير أنه قال عن عبادة بن قرص وقال أبو سليمان : ابن قرظ وكانت له صحبة وقال : إنكم لتعملون أعمالا

ہمیں خبر دی ابو بکر بن فورک نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یونس بن حبیب نے ان کو ابو داؤد نے ان کو قرہ نے اور سلیمان بن مغیرو نے اس نے اپنی اسناد کے ساتھ کو ذکر کیا ہے۔ سوا اس کے کہ انہوں نے کہا ہے عبادہ بن قرص سے اور کہا ابو سلیمان ابن قرض نے اور ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیت حاصل تھی انہوں نے بھی اسی طرح کہا کہ تم لوگ البتہ کچھ اعمال کا ارتکاب کرتےہو۔

إنكم لتعملون أعمالا ← أبو سليمان ابن قرظ وكانت له صحبة ← عُبَادَةَ بْنِ قُرْصٍ ← قرة بن سليمان بن المغيرة فذكره بإسناده غير أنه ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ

Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › Chapter in the abominations of sins · Hadith 7260

chevron_left Previous
1…192021…25
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood