شعب الإيمان · السابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة ـ · حديث 7141
7141 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا أحمد بن عبد الجبار نا أبو معاوية عن إسحاق عن عطاء البزاز عن بشير الأزدي قال : قال عبد الله : هو ابن مسعود أربع آيات في كتاب الله أحب إلي من حمر النعم وسردها قال : قالوا له : وأين هي ؟ قال : إذا مر بهن العلماء عرفوهن قال : قالوا في أي سورة : قال : في سورة النساء قوله : { إن الله لا يظلم مثقال ذرة } وقوله : { إن الله لا يغفر أن يشرك به } وقوله : { ولو أنهم إذ ظلموا أنفسهم } وقوله : { ومن يعمل سوءا أو يظلم نفسه } ورويناه عن ابن مسعود في فضائل القرآن بإسناد آخر وزاد آية خامسة قوله : { إن تجتنبوا كبائر ما تنهون عنه } الآية
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو احمد بن عبدالجبار نے کو ابو معاویہ نے ان کو اسحاق نے ان کو عطا بزاز نے ان کو بشیر از دی نے وہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود نے فرمایا قرآن مجید میں چار آیات ایسی ہیں جومیرے نزدیک بہت ہی محبوب ہیں سرخ اونوں سے بھی اور ان کو چلا کر لے جانے سے بھی کہتے ہیں کہ ان سے پوچھا گیا کہ وہ چار آیات کون ہی ہیں ؟ فرمایا کہ جب علماء ان کے ساتھ گزرتے ہیں ان کو پہچان لیتے ہیں۔ پوچھا گیا کہ کون سی سورتوں میں ہیں۔ فرمایا کہ سورۃ نساء میں ہے: ان اللہ لا یظلم مثقال ذرۃ الخ کہ اللہ تعالیٰ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کر تے دوسری آیت : ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ الخ اللہ اللہ اس بات کو معاف نہیں کریں گے کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے۔ تیسری آیت ہے: ولو انھم اذ ظلموا انفسنھم الآیۃ جب ان لوگوں نے اپنے نفسوں پرظلم کئے تھے الخ چوتھی آیت ہے: ومن یعمل سوء اویظلم نفسہ جو شخص برا عمل کرے یا اپنے اوپر ظلم کرے الخ۔ اور ہم نے روایت کی ہے ابن مسعود سے فضائل قرآن میں اپنی اسناد کے ساتھ انہوں نے ایک پانچویں آیت کا اضافہ بھی کیا ہے وہ ان تجتنبوا کبائر ماتنھون عنہ اگرتم لوگ کبیرہ گناہوں سے بچتے رہوا بو الدنیا نے ان کو عبدالرحمٰن بن صالح نے ان کو جریر نے ان کو اشعث قمی نے ان کو معتمر بن عطیہ نے اللہ کے اس قول کے بارے میں: ان ربنا لغفور شکور بے شک ہمارا رب بخشنے والا قدردان ہے۔ فرمایا کہ اس نے ان کے دو گناہ معاف کر دیئے جن کا نہوں نے عمل کیا تھا اور ان کی اس نیکی کی قدر کی اس نے جس کی ان کو رہنمائی کی تھی لہٰذا انہوں نے اس پر عمل کیا اور اس نے ان کو اس کا بھی ثواب دیا۔
بشير الأزدي ← عطاء البزاز ← إِسْحَاقُ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Forty-seventh of the people of faith › It is a chapter in treating every sin by repentance · Hadith 7141
