شعب الإيمان · الحادي و السبعون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في الزهد و قصر الأمل · حديث 10403
10403 - أخبرنا عبد الله بن يوسف الأصبهاني أنا أبو سعيد بن الأعرابي ثنا أحمد بن منصور الرمادي ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن صاحب له قال : كتب أبو الدرداء إلى سلمان : يا أخي بلغني إنك اشتريت خادما و إني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : لا يزال العبد من الله عز و جل و هو منه ما لم يخدم فإذا خدم وجب عليه الحساب و أن أم الدرداء سألتني خادما و أنا يومئذ موسر فكرهت ذلك لما سمعت من الحساب و يا أخي من لي و لك بأن توافي رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم القيامة و لا تخاف حسابا و يا أخي لا تفتر بصحبة رسول الله صلى الله عليه و سلم فإنا قد عشنا بعده دهرا طويلا و الله عز و جل أعلم بالذي أصبنا
ہمیں خبر دی عبداللہ بن یوسف اصفہانی نے ان کو ابو سعید بن اعرابی نے وہ کہتے ہیں ان کو حدیث بیان کی احمد بن منصور رمادی نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے اپنے ایک ساتھی سے انہوں نے کہا حضرت ابودرداء نے حضرت سلمان کی طرف لکھا اے بھائی مجھے خبر پہنچی ہے کہ آپ نے ایک خادم خرید کیا ہے حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا فرماتے تھے کہ بندہ اللہ تعالی ٰسے دور نہیں ہوتا اور نہ ہی اللہ تعالیٰ بندے سے جب تک وہ خادم نہیں رکھتا۔ جب وہ خادم رکھ لیتا ہے تو اس پر حساب و کتاب واجب ہو جاتا ہے اور بے شک ام در دا، نے مجھ سے خادم مانگا تھا اور میں ان دنوں آسودہ حال بھی تھا مگر میں نے اس کو نا پسند کیا تھا اس لئے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حساب کی بات سن رکھی تھی ۔ اور اے بھائی جان کون میرے لئے اور تیرے لئے سفارش کرے جب قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے منہ پھیر لیا۔ کیا آپ حساب سے نہیں ڈرتے اور اے بھائی جان ۔ آپ صرف صحبت رسول پر نہ اتر ائیے اس لئے کہ ہم لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد طویل زمانے تک زندہ رہنا ہے۔ اللہ جانے ہم لوگوں کو کن کن چیزوں سے سابقہ پڑے گا۔
أبو الدرداء إلى سلمان يا أخي بلغني إنك اشتريت خادما و إني ← صَاحِبٍ لَهُ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ← أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ
Shuab ul Iman · The seventy-first of the people of faith › And it is a door in asceticism and a palace of hope · Hadith 10403
