شعب الإيمان · الخامس من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب في أن القدر خيره و شره من الله عز و جل ـ · حديث 252
252 - أنشدنا الأستاذ أبو القاسم الحسن بن محمد بن حبيب أنشدني أبو جعفر محمد بن صالح الأوبري أنشدنا حماد بن علي البكراوي لمحمود بن الحسن الوراق : ـ ( توكل على الرحمن في كل حاجة أردت فإن الله يقضي و يقدر ) ( متى ما يرد ذو العرش أمرا بعبده يصبه وما للعبد ما يتخير ) ( و قد يهلك الإنسان من وجه أمنه و ينجو بحمد الله من حيث يحذر )
استاذ ابوالقاسم حسن بن محمد بن حبیب نے شعر بیان کئے انہوں نے کہا ۔ مجھے شعر بیان کئے ہیں ابو جعفر بن محمد بن صالح اوبری نے انہوں نے کہا ہمیں شعر سنائے حماد بن علی بکراوی نے۔ اور یہ شعر محمد بن حسن وراق کے ہیں۔ "توکل علی الرحمٰن فی کل حاجۃ، اردت فان اللہ یقضی ویقدر" اپنی ہر ہر حاجت اور مراد میں رحمٰن پر بھروسہ کیجئے ، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہی تقدیر و قضا کامالک ہے۔ "متیٰ ما یرو زوالعرش امر ابعبدہ، یصبہ وما للعبد مایتخیر " جس وقت عرش کا مالک اپنے بندے کے ساتھ جس چیز کا ارادہ کرتا ہے وہ اسے یہ پہنچ جاتی ہے اور بندے کے لئے کوئی پسند و اختیار نہیں ہے۔ "وقد یھلک الا انسان من وجہ امنہ، وینجو بحمد اللہ من حیث یحذر" کبھی انسان امن کے طریقے سے بھی ہلاک ہو جاتا ہے۔ اور کبھی بحمد اللہ خطرے کی جگہ سے بھی نجات پا لیتا ہے۔
Hadith 252
