شعب الإيمان · الخامس من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب في أن القدر خيره و شره من الله عز و جل ـ · حديث 240
240 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني ثنا إسحاق بن إبراهيم أنا عبد الرزاق عن معمر عن جعفر بن برقان : أن عيسى ابن مريم عليه السلام كان يقول : اللهم إني أصبحت لا أستطيع دفع ما أكره و لا أملك نفع ما أرجو و أصبح الأمر بيد غيري و أصحبت مرتهنا بعملي فلا فقير أفقر مني اللهم لا تشمت بي عدوي و لا تسؤ بي صديقي و لا تجعل مصيبتي في ديني و لا تسلط علي من لا يرحمني
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے کہ خبر دی ہے ابو عبداللہ محمد بن علی صنعانی نے کہ ہمیں حدیث بیان کی اسحٰق بن ابراہیم نے کہ خبر دی ہے عبدالرزاق نے معمر سے انہوں نے جعفر بن برقان سے کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام یہ فرماتے تھے ۔ اے اللہ میں تو ایسا ہوں یہ جو چیز میں نا پسند کرتا ہوں اس کو بھی ہٹا نہیں سکتا اور جس چیز کی میں آرزو کرتا ہوں اس کے نفع کو حاصل کرنے کا بھی مالک نہیں ہو ۔ میرا معاملہ تو میرے سوا کسی اور کے ہاتھ میں ہے اور میں خود بھی اپنے عمل کا ر ہن ہوں ۔ مجھ سے بڑا فقیر کوئی نہیں ۔ اے اللہ میرے دشمن کو میرےمعاملہ میں خوش نہ فرما اور میرے دوست کو میرے معاملے میں دکھ نہ پہنچا اور میری مصیبت کومیرے دین میں واقع نہ فرمااور اس شخص کو مجھ پر مسلط نہ فرما جو مجھ پر رحم نہ کرے۔
جعفر بن برقان أن عيسى ابن مريم كان ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Hadith 240
