شعب الإيمان · السبعون من شعب الإيمان ‹ فصل في ذكر ما في الأوجاع و الأمراض و المصيبات من الكفارات · حديث 10022
10022 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : أنشدني أبو الحسن علي بن بكران الواسطي قال : أنشدنا علي بن مهدي لبعضهم : ـ ( عسى الكرب الذي أمسيت فيه يكون وراءه فرج قريب ) ( فيأمن من خائف و يفك عان و يأتي أهله النائي الغريب ) ( فيا ليت الرياح مسخرات بحاجتنا تبادر أو تؤوب ) ( فتخبرنا الشمال إذا أتينا و تخبر أهلنا عنا الجنوب ) ( فإن يك صدر هذا اليوم لي فإن غدا لناظره قريب )
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے وہ کہتے ہیں مجھے شعر سنائے ابو الحسن علی بن بکران واسطی نے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں شعر سنائے علی بن مہدی نے اپنے بعض احباب سے۔ (جن کا مفہوم یہ ہے ) وہ کرب جس کے اندر آپ نے شام غم گزاری ہے ممکن ہے کہ راحت و خلاصی اس کے پیچھے قریب ہو۔ جس سے ڈرنے والے کو امن نصیب ہو جائے اور مشقت زدہ رہائی و خلاصی پا جائے اور دور دراز کا مسافر اپنے گھر لوٹ آئے۔ اے کاش کہ ہماری ضرورتوں اور حوائج کے لئے مسخر ہوائیں جلدی کریں یا آئیں جائیں۔ پس وہ ہوائیں جب ہمارے پاس آئیں گی تو ہمارے گھر والوں کی ہمارے بارے میں جنوبی ہوائیں اور ہمیں شمالی ہوائیں خبریں دیں گی۔پس اگر اس یوم کا اول حصہ میرے لئے ہوا تو آنے والی کل بھی اس کا انتظار کرنے والے کے لئے قریب ہے۔
أنشدني أبو الحسن علي بن بكران الواسطي ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Seventy people of faith › A chapter on mentioning the atonement of pains, illnesses, and calamities · Hadith 10022
