شعب الإيمان · السبعون من شعب الإيمان ‹ فصل في ذكر ما في الأوجاع و الأمراض و المصيبات من الكفارات · حديث 9986
9986 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل القطان أنا عبد الله بن جعفر نا يعقوب بن سفيان نا عبد الله بن عثمان أنا عبد الله بن المبارك أنا سفيان عن أبيه عن بكر بن ماغر قال : كان في وجه ربيع بن خيثم شيء قال : فكان فمه يسيل فرأى في وجهه المساءة فقال : يا بكر ما يسرني أن هذا الذي بي باغنى على الله و قال : أخبرنا أيضا سفيان قال : قيل للربيع بن خيثم و كان أصابه فالج لقد تداويت فقال : لقد هممت ثم ذكرت عادا و ثمود و أصحاب الرس و قرونا بين ذلك كثيرا كانت فيهم أوجاع و كانت لهم أطباء فما بقي المداوي و لا المداوى إلا و قد فني
ہمیں خبر دی ابو الحسین بن فضل قطان نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یعقوب بن سفیان نے ان کو عبداللہ بن عثمان نے ان کو عبداللہ بن مبارک نے ان کو سفیان نے ان کو ان کے والد نے ان کو بکر بن ماغر نے وہ کہتے ہیں کہ ربیع بن خثیم کے چہرے پر فالج کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے ان کے منہ سے رال بہتی رہتی تھی۔ انہوں نے اپنے چہرے کی قباحت دیکھی تو فرمایا کہ مجھے یہ بات اچھی نہیں لگتی کہ یہ تکلیف جو میرے ساتھ ہے اللہ پر مشکل ہو یا اس نے بلا وجہ دی ہو۔ اور کہتے ہیں کہ ہمیں یہی خبر سفیان نے دی ہے وہ کہتے ہیں کہ ربیع بن خیثم کو جب فالج ہو گیا تھا ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے علاج کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے علاج کا ارادہ کیا تھا پھر میں نے قوم عاد اور شمود کو یاد کیا اور اصحاب زمین کو اور ان کے درمیان بہت سی بستیوں کو کہ ان میں بڑے بڑے دکھ درد موجود تھے بڑے بڑے روگ تھے اور ان میں بڑے بڑے طبیب بھی تھے مگر ان کے لئے نہ کوئی علاج بچا تھا نہ ہی کوئی علاج کرنے والا باقی رہا تھا اب کچھ فنا ہو گیا تھا۔
قيل للربيع بن خيثم و كان أصابه فالج لقد تداويت ← أيضا سفيان ← يا بكر ما يسرني أن هذا الذي بي باغنى على الله و ← فكان فمه يسيل فرأى في وجهه المساءة ← كان في وجه ربيع بن خيثم شيء ← بكر بن ماغر ← أَبِيهِ ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ،
Shuab ul Iman · Seventy people of faith › A chapter on mentioning the atonement of pains, illnesses, and calamities · Hadith 9986
