شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في خضاب النساء · حديث 6418
6419 - أخبرنا أبو علي الروذباري أنا أبو بكر بن داسة ثنا أبو داود ثنا محمد بن محمد الصوري ثنا خالد بن عبد الرحمن ثنا مطيع بن ميمون عن صفية بنت عصمة عن عائشة قالت : أومأت امرأة من وراء ستر بيدها كتاب إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقبض النبي صلى الله عليه و سلم فقال : ما أدري أيد رجل أم يد امرأة قالت : بل يد امرأة قال : لو كنت امرأة لغيرت أظافرك بالحناء فروينا عن عائشة أنها سئلت عن خضاب الحناء فقالت لا بأس به ولكني أكرهه كان حبي رسول الله صلى الله عليه و سلم يكره ريحه وفي رواية أخرى وليس يحرم على أخواتي أن يختضبن
ہمیں خبر دی ابو علی روذباری نے ان کو ابو بکر بن داسہ نے ان کو ابو داؤد نے ان کو محمد بن محد صوری نے ان کو خالد بن عبدالرحمٰن نے ان کو مطیع بن میمون نے ان کو صفیہ بنت عصمتہ نے ان کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ کہتی ہے۔ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے رہتے ہوئے اشارہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کے ہاتھ میں کوئی رقعہ تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا مگر فرمایا کہ میں نہیں جان سکا کہ کیا ہاتھ آدمی کا ہے یا عورت کا ہے ،وہ خاتون بولی کہ بلکہ عورت کا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر آپ عورت ہوتیں تو اپنے ناخن تو (کم از کم) مہندی کے ساتھ بدل لئے ہوتے۔ ہم نے روایت کیا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ ان سے پوچھا گیا مہندی کے ساتھ خضاب کرنے کے بارے میں ،انہوں نے فرمایا، اس کے ساتھ عورتوں کے اپنے بال رنگنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مگر اس کو پسند نہیں کرتے اس لئے کہ میرے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بو کو پسند نہیں کرتے تھے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ میری بہنوں (یعنی خواتین) پر اس کے ساتھ بالوں کو رنگ کرنا حرام نہیں ہے۔
عَائِشَةَ ← صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ ← مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ← أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ
Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter in the hemoglobin of women · Hadith 6418
