شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في تحلي الرجال أما الذهب فلا يجوز لهم التحلي به إلا في القليل الذي تدعو الحاجة إليه · حديث 6346
6347 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسماعيل بن محمد الصفار ثنا أحمد بن منصور ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن أيوب وهو ابن أبي تميمة السختياني عن نافع عن ابن عمر قال : اتخذ رسول الله صلى الله عليه و سلم خاتما من ذهب وضع فصه من داخل قال : فبينما هو يخطب ذات يوم قال : إني كنت صنعت خاتما وكنت ألبسه وأجعل فصه من داخل وإني والله لا ألبسه أبدا قال : فنبذ الناس خواتيمهم وبهذا المعنى رواه عبيد الله بن عمر و موسى بن عقبة و الليث بن سعد و أسامة بن زيد عن نافع وكل ذلك مخرج في كتاب مسلم
ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو احمد بن منصور نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو ایوب نے اور وہ ابن ابی تمیمہ سختیانی ہیں انہوں نے نافع سے انہوں نے ایک ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی۔ اور اس کا نگ اندر کی طرف کر رکھا تھا۔ فرمایا کہ آپ ایک دن خطبہ اور وعظ فرما رہے تھے اچانک فرمایا کہ میں نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی اور میں اسے پہنتا تھا اور میں اس کا نگ اندر کی طرف کرتا تھا۔ اور بے شک میں اللہ کی قسم اس کو ہمیشہ کے لئے نہیں پہنوں گا۔ کہتے ہیں کہ اس کے بعد لوگوں نے اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ اور اسی معنی کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے عبیداللہ بن عمر نے اور موسیٰ بن عقبہ نے اور لیث بن سعد نے اور اسامہ بن زید نے نافع سے۔ اور یہ ساری روایتیں مسلم میں نقل ہیں۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أيوب وهو ابن أبي تميمة السختياني ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ
Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter on the adornment of men. As for gold, it is not permissible for them to wear it except for a little that is needed · Hadith 6346
