شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل فيما يقول إذا لبس ثوبا · حديث 6286
6287 - أخبرناه أبو القاسم عبد الرحمن بن عبيد الله الخرقي أنا أحمد بن سلمان الفقيه ثنا عبد الله بن أبي الدنيا ثنا علي بن الجعد ثنا ياسين الزيات عن عبيد الله بن زحر أظنه عن علي بن يزيد عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبي أمامة : أن عمر بن الخطاب دعا بقميص له فلبسه فلما بلغ ترقوته قال : الحمد لله الذي كساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي ثم مد يديه فنظر إلى كل شيء يزيد على بدنه فقطعه ثم أنشأ يحدث قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من لبس ثوبا ـ أحسبه قال ـ جديدا فقال : حين بلغ ترقوته مثل ذلك عمد إلى ثوبه الخلق فكساه مسكينا لم يزل في جوار الله وفي ذمة الله وفي كنف الله حيا وميتا حيا وميتا حيا وميتا وما بقي من الثوب سلك قال ياسين قلت لعبيد الله : من أي الثوبين قال : لا أدري قال الشيخ : إسناد هذا الحديث غير قوي
اور ہمیں اس کی خبر دی ہے ابو القاسم عبدالرحمٰن بن عبیداللہ خرقی نے ان کو احمد بن سلمان فقیہ نے ان کو عبداللہ بن ابو الدنیا نے ان کو علی بن جعد نے ان کو یاسین زیات نے ان کو عبید بن زحر نے میں اس کو گمان کرتا ہوں۔ علی بن یزید سے اس نے قاسم بن عبدالرحمٰن سے اس نے ابو امامہ سے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے قمیص منگوائی اور اس کو پہن لیا جب وہ ان کی ہنسلیوں تک پہنچی تو انہوں نے یہ دعا کی۔ الحمد اللہ الذی کسانی ما اواری بہ عورتی واتجمل بہ فی حیاتی اس کے بعد اپنے ہاتھ لے کر لئے اور ہر چیز کی طرف دیکھا اور اپنے بدن پر زیادہ جو چیز تھی اس کو درست کیا اس کے بعد حدیث بیان کرنا شروع کی فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا وہ فرما رہے تھے۔ جو شخص کپڑا اپنے (میرا خیال ہے کہ یوں کہا تھا) نیا کپڑا۔ پھر وہ یہ پڑھے جب اس کی ہنسلیوں تک پہنچے (اسی مذکورہ دعا کی مثل) اس کے بعد اپنے پرانے کپڑے کی طرف متوجہ ہو اور وہ کسی مسکین کو پہنا دے وہ ہمیشہ اللہ کے جوار اور ہمسائیگی میں رہے گا اور اللہ کی پناہ میں رہے گا اللہ کی رحمت کے سائے میں رہے گا۔ زندگی میں بھی موت کے بعد بھی۔ زندہ بھی مردہ بھی زندہ بھی مردہ بھی۔ کہا یاسین نے کہ میں نے کہا عبیداللہ سے کون سے دو کپٹروں میں سے کہا تھا ؟ فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں ہے۔ شیخ نے کہا کہ اس حدیث کی اسناد غیر قوی ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ، ← الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ← عبيد الله بن زحر أظنه ← يَاسِينَ الزَّيَّاتِ، ← عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ← أبو القاسم عبد الرحمن بن عبيد الله الخرقي
Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter in what he says if he wears a garment · Hadith 6286
