Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6106

6107 - وقد أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله بن يعقوب ثنا جعفر بن محمد ثنا يحيى بن يحيى أنا خالد بن عبد الله عن عبد الملك بن أبي سليمان عن عبد الله مولى أسماء بنت أبي بكر وكان خال ولد عطاء قال : أرسلتني أسماء إلى عبد الله بن عمر فقالت بلغني أنك تحرم ثلاثة أشياء العلم في الثوب وميثرة الأرجوان وصوم رجب كله فقال لي عبد الله : أما ذكرت من رجب فكيف بمن يصوم الأبد وأما ما ذكرت من العلم في الثوب

اور تحقیق ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو عبداللہ بن یعقوب نے کو جعفر بن محمد نے ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے ان کو خالد بن عبداللہ نے ان کو عبدالملک بن ابو سلیمان نے ان کو عبداللہ مولیٰ اسماء بنت ابو بکر نے وہ عطا کے بیٹے کا ماموں تھا کہتا ہے کہ مجھے بی بی اسماء نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور کہا کہ مجھے خبر پہنچی ہے آپ تین چیزوں کو حرام کہتے ہیں کپڑے میں ریشمی کڑھائی یا نقش و نگار کو۔ اور لال سرخ سلوکے کو اور پورے رجب کے روزوں کو۔ لہٰذا حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے فرمایا کہ بہر حال جو تم نے رجب کا ذکر کیا ہے وہ شخص کیسے کہہ سکتا ہے جو خود دائمی روزے رکھتا ہے۔ بہرحال جو تم نے کپڑے میں نقش و نگار یا دھاریوں کی بات کی ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے۔

أرسلتني أسماء إلى عبد الله بن عمر ← عبد الله مولى أسماء بنت أبي بكر وكان خال ولد عطاء ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← وقد

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6106

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6107

6108 - فإني سمعت عمر بن الخطاب يقول : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إنما يلبس الحرير من لا خلاق له في الآخرة فخفت أن يكون العلم منه وأما ميثرة الأرجوان فهذه ميثرة عبد الله فإذا هي أرجوان ورجعت إلى أسماء فخبرتها فقالت : هذه جبة رسول الله صلى الله عليه و سلم فأخرجت إليه جبة طيالسة لها لبنة ديباج وفرجيها مكفوفين بالديباج فقالت : هذه كانت عند عائشة حتى قبضت فلما قبضت قبضها وكان النبي صلى الله عليه و سلم يلبسها فنحن نغسلها للمرضى يستشفى بها رواه مسلم في الصحيح عن يحيى بن يحيى

کہ بے شک میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا تھا فرماتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا فرماتے تھے۔ یقیناً ریشم وہ پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ اس لئے مجھے خوف ہوا کہ کہیں یہ نقش و نگار بھی اس میں سے نہ ہو بہر حال سرخ ارغوانی رنگ کے سلوکے کی جہاں تک بات ہے تو یہ خود میرے پاس ہے۔ یکایک وہ ارعوانی رنگ کا تھا۔ میں بی بی اسماء کے پاس واپس آ یا اور ان کو خبر دی تو بی بی اسماء نے کہا کہ یہ رہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ میرے پاس چیالسی نکال کر لائی جس کی کلی کی پیپن ودیباج یا موٹے ریشم کی تھی۔ اور دونوں بازو کے کنارے یا گلے سے نیچے تک دونوں کنارے دیباج کے ساتھ سلے ہوئے تھے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میری چھوٹی بہن ام ُالمؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا جب ان کا انتقال ہو گیا تو ہم لوگوں نے اسے لے لیا۔ حضور اس کو پہنا کرتے تھے۔ لہٰذا اب اس کو مریضوں کے لئے دھو کر استعمال کرتے ہیں اس کے ساتھ شفا طلب کی جاتی ہے۔ اس کو مسلم نے روایت کیا یحییٰ بن یحییٰ سے۔

عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← فَإِنِّي

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6107

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6108

6109 - ورواه المغيرة بن زياد عن عبد الله بن أبي عمر مولى أسماء قال : رأيت ابن عمر في السوق اشترى ثوبا شاميا فرأى فيه خيطا أحمر فرده فأتيت أسماء فذكرت ذلك لها فقالت : : يا جارية ناوليني جبة رسول الله صلى الله عليه و سلم فأخرجت له جبة طيالسة مكفوفة الجيب والكمين والفرجين بالديباج

اس کو روایت کیا ہے مغیرہ بن زیاد ان کو عبداللہ بن ابو عمرو مولیٰ اسماء نے کہتی ہیں کہ میں نے اپنی عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا بازار میں شامی کپڑا خرید کر رہے تھے انہوں نے اس میں سرخ دھاریاں دیکھیں تو اس کو واپس کر دیا میں بی بی اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور اس بات کا ذکر کیا۔ انہوں نے فرمایا: اے لڑکی! ذرا مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا جبہ پکڑانا اس نے ان کے طیالسی جبہ نکالا جس کا گریبان اور دونوں آستین اور جبین دیباج ریشم کے ساتھ گلی پیپن لگا کر سی گئی تھیں۔

عبد الله بن أبي عمر مولى أسماء ← ورواه المغيرة بن زياد

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6108

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6109

6110 - ورواه الحجاج عن أبي عمر ختن عطاء قال : رأيت عند أسماء بنت أبي بكر جبة مزررة بالديباج فقالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يلبس هذه في الحرب قال الشيخ قد ذكرنا إسنادهما في كتاب السنن

روایت کیا ہے اس کو حجاج نے ابو عمر سے ہو کہ داماد تھے عطاء کے وہ کہتے ہیں کہ میں نے بی بی اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا کے پاس جبہ دیکھا جو کہ دیباج اور ریشم کے ساتھ کشیدہ کاری کیا ہوا تھا اس نے کہا تھا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اس کو جنگ میں پہنا کرتے تھے۔ شیخ نے کہا کہ ان دونوں کی اسناد ہم نے کتاب السنن میں ذکر کر دی ہے۔

الشيخ قد ذكرنا إسنادهما في كتاب السنن ← كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يلبس هذه في الحرب ← رأيت عند أسماء بنت أبي بكر جبة مزررة بالديباج ← أبي عمر ختن عطاء ← وَرَوَاهُ الْحَجَّاجُ،

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6109

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6110

6111 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد أبي موسى ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا يحيى بن أبي طالب ثنا عبد الوهاب بن عطاء أنا سعيد هو ابن أبي عروبة عن قتادة عن أنس بن مالك : أن النبي صلى الله عليه و سلم رخص لعبد الرحمن بن عوف في قميص من حرير في سفر من حكة كان يجدها بجلده و للزبير بن العوام أخرجاه في الصحيح من حديث سعد وأخرجاه من حديث همام بن يحيى عن قتادة وقال في الحديث : في غزاة لهما

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو یحییٰ بن ابو طالب نے ان کوعبد الوہاب بن عطاء نے ان کو سعید نے وہ ابن ابو عرویہ ہیں اس نے قتادہ سے اس نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف کو ریشم کی قمیص پہنے کی اجازت دی تھی سفر میں خارش کی وجہ سے جو ان کے جلد پر ہوئی تھی اور اس طرح زبیر بن عوام کو بھی اجازت دی تھی۔ بخاری ومسلم نے اس کو نقل کیا ہے۔ سعید کی حدیث سے۔ اور اس کو بخاری ومسلم نے روایت کیا امام ابن یحییٰ کی حدیث سے اس نے قتادہ سے اور کہا حدیث میں ہے دونوں کو جنگوں میں اجازت دی تھی۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← سعيد هو ابن أبي عروبة ← عَبْدُ الْوَھَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ← يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد أبي موسى

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6110

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6111

6112 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله الصنعاني ثنا إسحاق بن إبراهيم ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن ثابت عن أنس قال : رأيت عمر وهو يعاتب عبد الرحمن بن عوف في قميص من حرير تحت ثيابه ومعه الزبير وعليه أيضا قميص من حرير فقال : ألق عنك هذا فجعل عبد الرحمن يضحك ويقول لو أطعتنا لبست مثله قال : فنظرت إلى قميص عمر فرأيت بين كتفيه أربع رقاع ما يشبه بعضها بعضا

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ صنعانی ٰ نے ان کو اسحٰق بن ابراہیم نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو ثابت نے ان کو انس نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ عبدالرحمٰن بن عوف کو ڈانٹ رہے تھے ریشم کی قمیص کے بارے میں جو کپڑوں کے نیچے تھی۔ اور ان کے ساتھ حضرت زبیر بھی تھے اور ان پر بھی ریشمی قمیص تھی۔ حضرت نے کہا اپنے آپ سے پھینک دے تو اس کو۔ لہٰذا حضرت عبدالرحمٰن ہنسنے لگے اور کہہ رہے تھے کہ اگر تم ہماری جیسی اطاعت کرتے تو تم بھی اسی کی مثل پہنے ہوتے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اس وقت قمیص دیکھی تو دونوں کندھوں کے درمیان چار مختلف رنگ کے پیوند لگے ہوئے تھے جو ایک دوسرے سے نہیں ملتے تھے۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6111

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6112

6113 - وبه قال أنا معمر عن ثابت قال : رأيت أنس بن مالك لبس وافي من ديباج من فزغة فزعها الناس وبه قال : أنا معمر عن هشام بن عروة عن أبيه قال : كان له قباء من ديباج أو قال : سندس حرير يلبسه في الحرب

اور اسی سند کے ساتھ فرمایا کہ ہمیں خبر دی ہے معمر نے ثابت سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے دیبائی بنی ہوئی وافی پہنی ہوئی تھی خطرے کی وجہ سے جس سے ان کو لوگوں نے ڈرایا تھا اور اس کے بارے میں کہا ہے کہ ہمیں خبر دی ہے معمر نے ہشام بن عروہ سے اس نے اپنے والد سے گویا کہ ان کے لئے اچکن تھی دیباج کی یا کہا تھا کہ سندس حریر سے جسے وہ جنگ میں پہنتے تھے۔

أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← مَعْمَرٌ، ← رأيت أنس بن مالك لبس وافي من ديباج من فزغة فزعها الناس وبه ← ثَابِتٍ، ← مَعْمَرٌ، ← وبه

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6112

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6113

6114 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو بكر إسماعيل بن محمد الفقيه بالري ثنا سعيد بن يزيد بن عقبة التيمي ثنا بقية بن الوليد حدثني يزيد بن عبد الله الجهني عن هاشم الأوقص قال سمعت ابن عمر يقول : من اشترى ثوبا بعشرة دراهم وفي ثوبه درهم من حرام لا يقبل له صلاة ما دام عليه منه شيء ثم قال : صمتا إن لم أكن سمعته من رسول الله صلى الله عليه و سلم مرتين أو ثلاثا قال الشيخ : تفرد به بقية بإسناده هذا وهو إسناد ضعيف

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ بن حافظ نے ان کو ابو بکرا سماعیل بن محمف فقیہ بیان کرتے ہیں ان کو سعید بن یزید بن عقبہ تیمی نے ان کو بقیہ بن ولید نے ان کو یزید بن عبداللہ جہنی نے ان کو ہاشم اوقض نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے فرماتے تھے جو شخص دس درہم کے بدلے میں کپڑا خرید لے اور اس کے کپڑے میں ایک درہم حرام کا ہو اللہ تعالیٰ اس وقت تک اس کی نماز قبول نہیں کرے گا جب تک اس پر اس میں سے کوئی شئی ہواس کے بعد فرمایا اگر میں نے اس کو رسول اللہ سے نہ سنا ہوتا تو میں خاموش رہتا۔ دو یا تین بار فرمایا۔ شیخ نے کہا کہ اس کے ساتھ بقیہ راوی کا تفرد ہے اسی اسناد کے ساتھ اور وہ اسناد ضعیف ہے۔

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6113

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها · حديث 6114

6115 - أخبرنا أبو عبد الرحمن السلمي ثنا أبو الحسن الكارزي أنا علي بن عبد العزيز عن أبي عبيد قال : حدثني ابن علية عن سلمة بن علقمة عن ابن سيرين قال : نبئت عن وفرة أم عبد الله بن أذينة أنها قالت : كنا نطوف مع عائشة فرأت ثوبا مصلبا فقالت : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان إذا رآه في ثوب قبضه

ہمیں خبر دی ہے ابو عبدالرحمٰن سلمی نے ان کو ابو الحسن کارزی نے ان کو علی بن عبدالعزیز نے ان کو ابو عبیدہ نے وہ کہتے ہیں کہ مجھے حدیث بیان کی ہے ابن علیہ نے ان کو سلمہ بن علقمہ نے ان کو ابن سیرین نے وہ کہتے ہیں کہ مجھے خبر ملی ہے وفرہ یعنی اُم عبداللہ بن اذینہ سے وہ کہتی ہے کہ ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ طواف کرتے تھے انہوں نے صلیب کے نشانوں والا کپڑا دیکھا تو فرمایا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کو کسی کپڑے پر دیکھتے تھے تواسے کاٹ دیتے تھے۔

كنا نطوف مع عائشة فرأت ثوبا مصلبا فقالت ← وفرة أم عبد الله بن أذينة أنها ← نُبِّئْتُ ← ابْنِ سِيرِينَ، ← سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، ← ابْنُ عُلَيَّةَ، ← اَبِیْ عُبَیْدٍ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The forty of the people of faith is a chapter in clothes, clothing, utensils and whatever they dislike · Hadith 6114

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل فيما ورد في التشديد على من جر ثوبه خيلاء · حديث 6115

6116 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا محمد بن إسحاق الصاغاني ثنا عبد الله بن يوسف أنا مالك عن نافع و عبد الله بن دينار و زيد بن أسلم كلهم يخبرهم عن عبد الله بن عمر : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر ثوبه خيلاء

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن اسحاق صنعانی نے ان کو عبداللہ بن یوسف نے ان کو مالک نے ان کو نافع نے اور عبداللہ بن دینار نے اور زید بن اسلم نے وہ سب ان کو خبر دیتے ہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نظر کرم نہیں فرمائے گا جو شخص ازراہ تکبر وغیرہ اپنے کپڑے گھسیٹتا ہوا چلے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نافع و عبد الله بن دينار و زيد بن أسلم كلهم يخبرهم ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter in what was stated in the emphasis on the one who dragged his garment of vanity · Hadith 6115

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل فيما ورد في التشديد على من جر ثوبه خيلاء · حديث 6116

6117 - وأخبرنا أبو عبد الله أخبرني أبو النصر الفقيه ثنا هارون بن موسى ثنا يحيى بن يحيى قال : قرأت على مالك : فذكره بمثله رواه البخاري في الصحيح عن ابن أبي أويس عن مالك ورواه مسلم عن يحيى بن يحيى

اور ہمیں خبر دی ہے ابو النصر فقیہ نے ان کو ہارون بن موسیٰ نے ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے پڑ ھاما لک کے سامنے پھر اس نے اس کو ذکر کیا ہے مذکور حدیث کی مثل۔ بخاری نے اس کو روایت کیا ہے صحیح میں ابن ابو اویس سے اس نے مالک سے۔ اور مسلم نے روایت کیا ہے یحییٰ بن یحییٰ سے۔

يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← مالك ورواه مسلم ← ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ← على مالك فذكره بمثله رواه البخاري في الصحيح ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← هَارُونُ بْنُ مُوسَى، ← أبو النصر الفقيه ← وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter in what was stated in the emphasis on the one who dragged his garment of vanity · Hadith 6116

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل فيما ورد في التشديد على من جر ثوبه خيلاء · حديث 6117

6118 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن علي بن عبد الحميد الصنعاني ثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري أنا عبد الرزاق أنا معمر عن يزيد بن أسلم قال : سمعت ابن عمر يقول : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من جر إزاره من الخيلاء لم ينظر الله إليه قال زيد :

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن علی بن عبدالحمید صنعانی نے ان کو اسحاق بن ابراہیم دبری نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو یزید بن اسلم نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے وہ کہتے تھے کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے۔ جو شخص اپنا تہہ بند ازراہ تکبر گھسیٹ کر چلے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر کرم سے نہیں دیکھیں گے۔ کہا زید نے۔

زيد1 ← من جر إزاره من الخيلاء لم ينظر الله إليه ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← ابْنِ عُمَرَ ← يزيد بن أسلم ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، ← أبو عبد الله محمد بن علي بن عبد الحميد الصنعاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter in what was stated in the emphasis on the one who dragged his garment of vanity · Hadith 6117

chevron_left Previous
1…454647…78
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood