شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في أكل التمر · حديث 5878
5879 - قال ابن أبي عدي عن شعبة في هذا الحديث : مر رسول الله صلى الله عليه و سلم بأبي وهو على بغلة بيضاء فأخذ بلجامها فقال انزل عندي يا رسول الله فنزل عنده قال فجاءهم بحيس فأكلوا ثم جاءهم بتمر قال : فجعل النبي صلى الله عليه و سلم يأكل ويقول بالنوى هكذا - وضم شعبة بإصبعه السبابة والوسطى ويقول بالنوى على ظهورهما ويقلبه يرمي به - قال : ثم أتي بشراب فشرب ثم ناوله الذي عن يمينه وقال اللهم بارك فيما رزقتهم واغفر لهم وارحمهم
کہا ابن ابی عدی نے ان کو شعبہ نے اس حدیث میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے پاس سے گزرے آپ سفید خچر پر سوار تھے میرے والد نے اس کی لگام پکڑ لی اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ نیچے اتریئے میرے پاس حضور صلی اللہ علیہ وسلم اتر پڑے ان کے والد نے ان کے پاس گھی خرما اور پنیر سے تیار کردہ حلوہ پیش کیا سب نے کھایا اس کے بعد وہ ان کے پاس سوکھی کھجوریں لائے۔کہتے ہیں کہ نبی کریم نے وہ کھائیں اور گٹھلی ایسے پھینکنے لگے۔ شعبہ نے سبابہ اور درمیانی انگلی ملا لی اور گٹھلی ان کی پشت پر رکھی اور اس کو پلٹا اس طرح کہ اس کے ساتھ گٹھلی پھینکی۔ اس کے بعد وہ پانی لائے اور آپ نے پانی پیا۔ اس کے بعد اس کو دیا جو دائیں طرف تھا اور دعا فرمائی: اے اللہ ان کے لئے برکت دے جو جو ان کو آپ نے رزق دیا ہے اور انہیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔
Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Separate eating dates · Hadith 5878
