شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ رفع اللقمة إذا سقطت وإنقاء القصعة والتمسح بالمنديل بعد اللعق · حديث 5854
5855 - وبهذا الإسناد : أنه سمع النبي صلى الله عليه و سلم يقول : إذا طعم أحدكم فسقطت لقمته فليمط ما رابه منها ثم ليطعمها ولا يدعها للشيطان فإن الرجل لا يدري في أي طعامه يبارك له
اور اسی اسناد کے ساتھ انہوں نے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے۔ جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے اور اس کا لقمہ گر جائے اس کو چاہئے کہ اس کو صاف کر دے جو اس میں سے مشکوک ہو اس کے بعد اس کو کھا لے اسے شیطان کے لئے نہ چھوڑے بے شک آدمی یہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کون سے حصے میں اس کے لئے برکت دی جائے گی۔ ثوری نے ان کو ابو زبیر نے ان کو جابر بن عبدللہ نے کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے ہاتھ کو رومال سے صاف نہ کرے حتٰی کہ اپنی انگلیوں کو چاٹ لے۔ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو مسلم نے نقل کیا ہے کئی طریقوں سے سفیان سے جو کہ اس مذکور سے زیادہ نام ہے اور فرمایا کہ حتٰی کہ اس کو چاٹ لے یا چٹوالے اور اسی طرح یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے اگر یہ شک اس کی طرف سے نہ ہوتا۔ تو دونوں محفوظ ہیں۔ سو اس کے نہیں کہ ارادہ کیا ہے کہ لڑکے کو یا لڑکی کو چٹوا دے یا اس کو جس کو سمجھے کہ وہ کراہیت نہیں کرے گا ان میں سے جس کے منہ کو چھونا اس کے لئے حلال ہو اور احتمال ہے کہ انگلیوں کو چاٹنے سے مراد منہ مراد ہو تو پھر چاٹ لے کہ معنی میں ہو گا۔ اور تمام اخبار اس پر دلالت کرتی ہیں کہ یہ چاٹنا کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ہے واللہ اعلم۔
النبي صلى الله عليه و سلم ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّهُ
Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Lift the bite if it has fallen off, clean the bowl, and wipe the tissue after licking · Hadith 5854
