Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5818

5819 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد الصفار ثنا هشام بن علي ثنا محمد بن سليمان بن كعب أبو عمرو الصباح المعلم ثنا عيسى بن شعيب أبو الفضل المستملي عن عمار بن أبي عمار عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا ترفعوا الطست حتى يطف اجمعوا وضوءكم جمع الله شملكم هذا إسناد فيه بعض من يجهل وروي معناه بإسناد آخر ضعيف

ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید صفار نے ان کو ہشام بن علی نے ان کو محمد بن سلیمان بن کعب نے ان کو ابو عمرو صباح معلم نے ان کو عیسیٰ بن شعیب نے ان کو ابو الفضل مستملی نے ان کو عمار بن ابو عمار نے ان کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہ اٹھایا کرو تھال (ہاتھ دھونے کا) یہاں تک کہ پھرا دیا جائے (سب پر) سب کیا کرو ہاتھ دھونے کے عمل کو ، جوڑ کر رکھے گا اللہ تعالیٰ تمہاری جماعت اور اتفاق کو۔ اس اسناد میں بعض مجہول راوی ہیں اور اس کا مفہوم دوسری ضعیف روایت میں بھی مروی ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ← عيسى بن شعيب أبو الفضل المستملي ← محمد بن سليمان بن كعب أبو عمرو الصباح المعلم ← هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5818

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5819

5820 - فيما أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني خلف بن محمد البخاري ثنا سهيل بن شاذويه ثنا حلوان بن سمرة املاء ثنا عصام بن مقاتل بن مقاتل النحوي عن عيسى بن موسى عن عبد العزيز بن أبي رواد عن نافع عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أترعوا الطسوس وخالفوا المجوس قال الإمام أحمد قوله : أترعوا يريد والله أعلم املؤوا وروي عن عمر بن عبد العزيز

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو خبر دی ہے خلف بن محمد بخاری نے ان کو سہیل بن شاذویہ نے ان کو حلوان بن سمرہ نے بطور املاء کے ان کو عصام بن مقاتل بن مقاتل نحوی نے ان کو عیسیٰ بن موسیٰ نے ان کو عبد العزیز بن ابو داؤد نے ان کو نافع نے ان کو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تھال (تشلے پلیٹ) استعمال کرو (یعنی ہاتھ دھلانے کے لئے) اور مجوسیوں کی مخالفت کرو۔ امام احمد نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول: اترعوا اس سے مراد ہے املؤو یعنی ان کو بھرا اور ایک روایت ہے عمر بن عبدالعزیز ہے۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عَبْد الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ← عِيسَى بْنُ مُوسَى، ← عصام بن مقاتل بن مقاتل النحوي ← حلوان بن سمرة املاء ← سهيل بن شاذويه ← خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُخَارِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← فِيمَا

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5819

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5820

5821 - كما حدثناه أبو محمد الحسن بن أحمد الحافظ أنا القاضي أبو عاصم محمد بن علي بن محمد بن يعقوب البلخي ثنا أبو بكر إسماعيل بن محمد بن أحمد الفراء ثنا أبو بكر محمد بن محمد بن الخطاب ثنا أبو جعفر محمد بن موسى بن شداد ثنا وكيع عن خارجة بن مصعب عن داود بن أبي هند قال : كتب عمر بن عبد العزيز إلى عامله بواسط بلغني أن الرجل يتوضأ في طست ثم يأمر فتهراق وإن هذا من ري الأعاجم فتوضؤوا فيها فإذا امتلأت فأهريقوها

جیسے ہمیں اس کی حدیث بیان کی ہے ابو محمد حسن بن احمد حافظ نے ان کو قاضی ابو عاصم محمد بن علی بن محمد بن یعقوب ہلخی نے ان کو ابو بکر اسماعیل بن محمد بن احمد فراء نے ان کو ابو بکر محمد بن محمد بن خطاب نے ان کو ابو جعفر محمد بن موسیٰ بن شداد نے ان کو وکیع نے ان کو خارجہ بن مصعب نے ان کو داؤد بن ابو ہند نے وہ کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے واسط میں مقرر اپنے عامل کی طرف لکھا مجھے خبر پہنچی ہے کہ آدمی ایک تشلے میں (ہاتھ دھوتا ہے) پھر وہ کہتا ہے اور اس پانی کو کرا دیا جاتا ہے۔ بے شک یہ عجمیوں کی عادت ہے۔ تم سب اسی میں ہاتھ دھو۔ پس جیسے بھر جائے تو گرا دو۔

دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ← خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ← وَكِيعٌ، ← أبو جعفر محمد بن موسى بن شداد ← أبو بكر محمد بن محمد بن الخطاب ← أبو بكر إسماعيل بن محمد بن أحمد الفراء ← القاضي أبو عاصم محمد بن علي بن محمد بن يعقوب البلخي ← أبو محمد الحسن بن أحمد الحافظ ← كَمَا

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5820

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5821

5822 - أخبرنا أبو زكريا بن أبي إسحاق أنا أبو الحسن الطرائقي ثنا عثمان بن سعيد ثنا يحيى بن بكير ثنا مالك عن يحيى بن سعيد عن بشير بن بشار مولى حارية أن سويد بن النعمان أخبره : أنه خرج رسول الله صلى الله عليه و سلم عام خيبر حتى إذا كانوا بالصهباء وهي من أدنى خيبر نزل فصلى العصر ثم دعا بالأزواد فلم يؤت إلا بالسويق فأمر به فسرد فأكل رسول الله صلى الله عليه و سلم وأكلنا ثم قام إلى المغرب فمضمض ومضمضنا ثم صلى ولم يتوضأ أخرجه البخاري من حديث مالك

ہمیں خبر دی ابو زکریا بن ابی اسحٰق نے ان کو ابو السن طرائفی نے ان کو عثمان بن سعید نے ان کو یحییٰ بن بکیر نے ان کو مالک نے ان کو یحییٰ بن سعید نے ان کو بشیر بن بشار مولیٰ ھاریہ سے کہ سوید بن نعمان نے اس کو خبر دی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے تھے۔ خیبر والے سال جب یہ لوگ مقام صہباء پر پہنچے یہ خیبر کے قریب ایک جگہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے اترے اور عصر کی نماز پڑھی اس کے بعد آپ نے کھانے کا سامان منگوایا تو ستو کے سوا کچھ نہیں ایا گیا آپ نے حکم دیا تو اسے کھولا گیا۔ لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا ہم لوگوں نے بھی کھایا اس کے بعد آپ مغرب کے لئے اٹھے آپ نے کلی کی ہم سب نے بھی کلیاں کیں پھر آپ نے نماز پڑھائی مگر وضو نہیں کیا۔ اس کو بخاری نے نقل کیا ہے حدیث مالک ہے۔

بشير بن بشار مولى حارية أن سويد بن النعمان ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مَالِكٍ، ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِقِيُّ، ← أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5821

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5822

5823 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد ثنا عبيد بن شريك و ابن ملحان قالا : أنا يحيى أنا الليث عن عقيل عن ابن شهاب عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة يحدث عن ابن عباس قال : شرب رسول الله صلى الله عليه و سلم لبنا ثم دعا بماء فتمضمضه ثم قال : إن له دسما رواه البخاري في الصحيح عن يحيى بن بكير

ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو عبید بن شریک اور ابن ملحان نے دونوں نے کہا ان کو خبر دی یحییٰ نے ان کو لیث نے ان کو عقیل نے ان کو ابن شہاب نے ان کو عبیداللہ بن عبداللہ بن عقبہ نے وہ حد یث بیان کرتے ہیں ابن عباس سے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا پھر آپ نے پانی منگوایا اور کلی کی اس کے بعد فرمایا کہ بے شک اس کی چکناہٹ ہوتی ہے۔ اس کو بخاری نے صحیح میں روایت کیا یحییٰ بن بکیر سے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← عَقِیلٍ ← اللَّيْثُ ← يَحْيَى ← عبيد بن شريك و ابن ملحان ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5822

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5823

5824 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد الصفار ثنا إسماعيل بن إسحاق ثنا عيسى بن ميناء ثنا محمد بن جعفر عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن ابن عباس : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ ولم يتمضمض وروينا عن أنس بن مالك أن النبي صلى الله عليه و سلم سرب لبنا ولم يتمضمض ولم يتوضأ وصلى وفي هذين الحديثين دلالة على الجواز وفي الأولى دلالة على الاستحباب

ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید صفار نے ان کو اسماعیل بن اسحاق نے ان کو یحییٰ بن میناء نے ان کو محمد بن جعفر نے ان کو زید بن اسلم نے کو عطاء بن یسار نے ان کو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے شانے کا گوشت کھایا اس کے بعد آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا تھا۔ اور کلی بھی نہیں کی تھی۔ ہم نے روایت کی ہے انس بن مالک سے یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا اور کلی نہیں کی اور نہ ہی وضو کیا اورنماز پڑھائی۔ان دونوں حدیثوں میں جواز پر دلالت موجود ہے اور پہلی میں مستحب ہونے پر دلیل ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← عيسى بن ميناء ← إسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5823

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5824

5825 - أخبرنا أبو نصر بن قتادة و أبو بكر محمد بن إبراهيم الفارسي قالا : أنا أبو عمرو بن مطر ثنا إبراهيم بن علي ثنا يحيى بن يحيى أنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال : أكل رسول الله صلى الله عليه و سلم كتفا ثم مسح يده بمسح كان تحته ثم قام فصلى وهذا أيضا يدل على أن غسل اليد بعد الطعام ليس بواجب

ہمیں خبر دی ابو نصر بن قتادہ نے اور ابو بکر محمد بن ابراہیم فارسی نے دونوں نے کہا ان کو خبر دی ہے ابو عمرو بن معمر نے ان کو ابراہیم بن علی نے ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے ان کو ابو الاحوض نے ان کو سماک نے ان کو عکرمہ نے ان کو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے شانے کا گوشت کھایا اس کے بعد آپ نے کپڑے کے ساتھ اپنا ہاتھ پونچھ لیا جو اس کے نیچے تھا۔ اس کے بعد کھڑے ہو گئے اور نماز پڑھی یہ روایت بھی دلالت کرتی ہے کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونا واجب نہیں ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← سِمَاكٍ، ← أَبُو الْأَحْوَصِ، ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ← أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ← أبو نصر بن قتادة و أبو بكر محمد بن إبراهيم الفارسي

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5824

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5825

5826 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو محمد بن أبي حامد المقرئ قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا جعفر بن محمد بن شاكر ثنا يحيى بن يعلى ثنا زائدة بن قدامة ثنا عبد العزيز بن رفيع عن عكرمة و عبد الله بن أبي مليكة قالا : سمعنا عائشة تقول : كان النبي صلى الله عليه و سلم يمر على القدر فيأخذ منها العرق فيأكل منه ثم ينطلق إلى الصلاة ما يمضمض ولا يتوضأ منه

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو محمد بن ابو حامد مقریٔ نے دونوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو جعفر بن محمد بن شاکر نے ان کو یحییٰ ابن یعلیٰ نے ان کو زائدہ بن قدامہ نے ان کو عبدالعزیز رفیع نے ان کو عکرمہ نے اور عبداللہ بن ابی ملیکہ نے دونوں نے کہا کہ ہم نے سنا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم گزرتے اور ہنڈیا چڑھی ہوئی تھی آپ اس میں سے ایک گوشت والی ہڈی نکالتے اور کھاتے تھے پھر آپ نماز کی طرف چلے جاتے تھے نہ اس سے آپ کلی کرتے تھے اور نہ ہی وضو کرتے تھے۔

عكرمة و عبد الله بن أبي مليكة ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ← يحيى بن يعلى ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و أبو محمد بن أبي حامد المقري

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5825

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5826

5827 - أخبرنا أبو زكريا بن أبي إسحاق أنا أبو الحسن الطرائقي ثنا عثمان بن سعيد ثنا يحيى بن بكير ثنا مالك عن ضمرة بن سعيد المازني عن أبان بن سعيد : أن عثمان أكل خبزا ولحما ثم مضمض وغسل يديه ثم مسح بهما وجهه ثم صلى ولم يتوضأ

ہمیں خبر دی ابو زکریا بن ابی اسحاق نے ان کو ابو الحسن طرائفی نے ان کو عثمان بن سعید نے ان کو یحییٰ بن بکیر نے ان کو مالک نے ان کو حمزہ بن سعید مازنی نے ابان بن عثمان سے کہ حضرت عثمان نے روٹی کھائی گوشت کے ساتھ۔ اس کے بعد انہوں نے کلی کر لی اور دونوں ہاتھ دھوئے پھر انہوں نے وہ منہ پر پھیر لئے اس کے بعد نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا۔

ضَمْرَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَازِنِيُّ، ← مَالِكٍ، ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِقِيُّ، ← أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5826

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الرابع في آدب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده · حديث 5827

5828 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا العباس بن محمد ثنا طلق بن غنام ثنا محمد بن بشر بن بشير الأسلمي عن أبيه عن جده وكان ممن شهد بيعة الرضوان : أنه أتي بأشنان فيغسل يده فمد يده اليمنى فقيل له إنما يؤخذ باليسرى قال : إنا لا نأخذ الخير إلا بأيماننا

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو عباس بن محمد نے ان کو طلق بن غنام نے ان کو محمد بن بشر بن بشیر اسلمی نے ان کو ان کے والد نے ان کو ان کے دادا نے اور وہ ان لوگوں میں سے تھے جو بیت الرضوان میں شریک تھے ان کے پاس کہیں سے کھاد کا پودہ لایا گیا کہ ہاتھ دھوئیں گے آپ نے اپنا دایاں ہاتھ آگے بڑھا دیا۔ ان سے کہا گیا کہ بائیں ہاتھ سے بھی لیا جاتا ہے انہوں نے فرمایا بے شک ہم لوگ خیر کو اپنے دائیں ہاتھوں سے ہی لیتے ہیں۔

أَبِيهِ ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَسْلَمِيُّ، ← طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Chapter 4 in the etiquette of eating, drinking, and washing the hand before and after food · Hadith 5827

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في التسمية على الطعام · حديث 5828

5829 - أخبرنا أبو علي الروذباري أنا أبو بكر بن داسة ثنا أبو داود ثنا يحيى بن خلف ثنا أبو عاصم عن ابن جريج أخبرني أبو الزبير عن جابر بن عبد الله : سمع النبي صلى الله عليه و سلم يقول : إذا دخل الرجل البيت فذكر الله عند دخوله وعند طعامه قال الشيطان : لا مبيت لكم ولا عشاء وإذا دخل ولم يذكر الله عند دخوله قال الشيطان : أدركتم المبيت فإذا لم يذكر الله عند طعامه قال : أدركتم المبيت والعشاء رواه مسلم عن محمد بن المثنى عن أبي عاصم

ہمیں خبر دی ابو علی روذباری نے ان کو ابو بکر بن داسہ نے ان کو ابو داؤد نے ان کو یحییٰ بن حلف نے ان کو ابو عاصم نے ان کو ابن جریج نے ان کو ابو الزبیر نے ان کو جابر بن عبداللہ نے کہ انہوں نے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ فرماتے تھے۔ کہ جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہو اور داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام ذکر کرے تو شیطان کہتا ہے نہ تمہاری رات گزارنے کی جگہ ہے اور نہ ہی رات کا کھانا ہے۔ (یعنی اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے۔) اور جب کوئی داخل ہو مگر اللہ کا ذکر نہ کرے دخول کے وقت تو شیطان اپنے شیطانوں سے کہتا ہے کہ تم نے رات گزارنے کی جگہ پا لی ہے جب کھانے پر بسم اللہ نہیں کہتا تو شیطان کہتا ہے کہ تم نے رات گزارنے کی جگہ بھی پالی ہے اور رات کا کھانا بھی۔ اس کو مسلم نے روایت کیا محمد بن مثنٰی سے اور اس نے ابو عاصم سے۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ← أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Separate label on food · Hadith 5828

شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في التسمية على الطعام · حديث 5829

5830 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا أحمد بن عبد الجبار ثنا أبو معوية ح وأخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب ثنا عبد الله بن محمد ثنا أبو كريب ثنا أبو معاوية ثنا الأعمش عن خيثمة عن أبي حذيفة عن حذيفة قال : كنا إذا حضرنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم الطعام لم نضع أيدينا حتى يبدأ النبي صلى الله عليه و سلم فوضع يده وإذا حضرنا معه مرة طعاما فجاءت جارية كأنها تدفع فوضعت يدها في الطعام فأخذ النبي صلى الله عليه و سلم بيدها ثم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الشيطان ليستحل الطعام لا يذكر اسم الله عليه إنه جاء بهذه الجارية ليستحل الطعام بها فأخذت بيدها وجاء بهذا الأعرابي ليستحل به فأخذت بيده فو الذي نفسي بيده إن يده مع يدهما في يدي رواه مسلم عن أبي كريب وكذلك رواه الثوري و عيسى بن يونس عن الأعمش

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو احمد بن عبدالجبار نے ان کو ابو معاویہ نے ’’ح‘‘ اور ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو محمد بن یعقوب نے ان کو عبداللہ بن محمد نے ان کو ابو کریب نے ان کو ابو معاویہ نے ان کو اعمش نے ان کو خیثمہ نے ان کوا ابو حذیفہ نے حذیفہ سے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر ہوتے تھے کسی کھانے پر ہم لوگ کھانے پر ہاتھ نہیں رکھتے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابتدا کرتے اور ہاتھ رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ ہم کھانے پر موجود تھے اتنے میں ایک چھوٹی لڑکی بھاگی ہوئی آئی اور جلدی سے اس نے کھانے میں ہاتھ ڈال دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا کہ بے شک شیطان اس کھانے کو اپنے لئے حلال سمجھ لیتا ہے جس پر اللہ کا نام ذکر نہ کیا گیا ہو۔ بے شک وہ اس لڑکی کے ساتھ آیا تھا تاکہ وہ اس کے ذریعے کھانے پر قادر ہو سکے میں نے اس میں بیٹی کا ہاتھ پکڑ لیا ہے اور دواس اعرابی کے ساتھ بھی آیا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے کھانے پر قادر ہو سکے میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا ہے۔ پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے بے شک اس کا ہاتھ ان دونوں کے ہاتھ کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے ابو کریب سے اور اسی طرح اس کو روایت کیا ہے ثوری نے اور عیسیٰ بن یونس نے اعمش سے۔

حُذَيْفَةَ ← أبي حذيفة ← خيثمة ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَبُو كُرَيْبٍ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← أبو معوية ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › Separate label on food · Hadith 5829

chevron_left Previous
1…212223…78
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood