شعب الإيمان · لتاسع والثلاثون من شعب الإيمان ‹ الفصل الأول فيما يحل ويحرم من الحيوانات · حديث 5734
5735 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا جعفر الخواص حدثني الجنيد قال : دخلت على سري يوما فقال لي أعجبك من عصفور يجيء فيسقط على هذا الرواق قد أعددت له لقيمة فأفتها في كفي فيسقط على أطراف أناملي فيأكل فلما كان في وقت من الأوقات سقط على الرواق ففتت الخبز في يدي فلم يسقط على يدي كما كان ففكرت في سري لعله في وحشة مني فوجدتني قد أكلت ملحا مطيبا فقلت في سري أنا تائب من الملح المطيب فسقط على يدي فأكل وانصرف
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو جعفر خواص نے ان کو جنید نے وہ کہتے ہیں میں ایک دن سری سقطی کے پاس چلا گیا انہوں نے مجھے کہا کہ میں آپ کو حیران کر دوں کا ایک چڑیا ہے وہ آئیگی اور اس چھت پراترے گی میں اس کے لئے اس کی خوراک تیار کر چکا ہوں میں اسے اپنی تھیلی پر توڑوں گا لہٰذا وہ آ کر میری انگلیوں کے پوروں پر آ بیٹھے گی اوراپنی خوراک کھائے گی۔ پس جب وہ وقت ہو گیاتو وہ چھت پر آ بیٹھی میں نے روٹی اپنے ہاتھ پر توڑی مگر وہ میرے ہاتھ پر نہ آئی جیسے آتی تھی میں نے دل میں سوچا کہ شاید میرے ڈر سے نہیں آرہی۔ میں نے خیال کیا تو میں خوشبودار نمک کھا چکا تھا۔ اب میں نے اپنے دل میں کہا کہ میں خوشبودار نمک سے توبہ کرتا ہوں۔اتنے میں وہ میرے ہاتھ پر آ گئی اور اپنی خوراک کھا کر چلی گئی۔
دخلت على سري يوما ← الجنيد ← جعفر الخواص ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · For the thirty-ninth of the people of faith › The first chapter in what is permissible and deprived of animals · Hadith 5734
