شعب الإيمان · الثامن و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في التسديد في الدين · حديث 5547
5548 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد ثنا ابن أبي قماش ثنا عمرو بن عون عن هشيم عن عبد الحميد يعني ابن جعفر عن الحسن بن محمد يعني الأنصاري عن رجل عن النمر بن قاسط عن صهيب بن سنان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أيما رجل أصدق امرأة صداقا ـ و الله يعلم ـ لا يريد أداءه فغرها بالله و استحل فرجها بالباطل لقي الله يوم يلقاه و هو زان و أيما رجل أدان من رجل دينا ـ و الله يعلم ـ أنه يريد أداءه إلى صاحبه فغره بالله و استحل ماله بالباطل لقي بن يوم يلقاه و هو سارق
ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو ابن ابو قماش نے ان کو عمرو بن عون نے ان کو ھثیم نے ان کو عبدالحمید نے یعنی ابن جعفر نے ان کو حسین بن محمد یعنی انصاری نے ان کو ایک آدمی نے نمر بن قاسط سے اس نے صھیب بن سنان سے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جونسا آدمی عورت کی مہر مقرر کرتا ہے (حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ وہ ادائیگی کا ارادہ نہیں رکھتا) مگر وہ اپنی بیوی کو اللہ کی قسم دے کر کہ میں ادا کروں گا اس کے ساتھ دھو کہ کرتا ہے۔اور اس کی شرم گاہ اور عزت کو جھوٹ سے حلال کر لیتا ہے جس دن اللہ سے ملے گا اس دن زانی ہوگا۔ اور جونسا آدمی کسی سے قرض لیتا ہے (حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ وہ) اس کے مالک کی طرف ادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا مگر وہ اس کو اللہ کا نام لے کر دھوکہ دیتا ہے۔ مگر اور اس کے مال کو حلال قرار دے لیتا ہے باطل طریقے پر جس دن اللہ کو ملے گا تو وہ چور ہی ہوگا۔
صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ ← النمر بن قاسط ← رَجُلٌ: ← الحسن بن محمد يعني الأنصاري ← عَبْدُ الْحَمِيدِ -يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ- ← هُشَيْمٌ ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ← ابْنُ أَبِي قُمَاشٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ
Shuab ul Iman · Thirty-eighth people of faith › Separation of debt repayment · Hadith 5547
