شعب الإيمان · الثامن عشر من شعب الإيمان ‹ فصل ـ · حديث 1796
1796 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني أبي ثنا أبو الجهم عبد القدوس بن برك بن خنيس عن محمد بن النضر الحارثي قال : كان يقال أول التعليم الإنصات له ثم الاستماع له ثم حفظه ثم العمل ثم النشر
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے دونوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو عبداللہ بن احمد بن حنبل نے وہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو حدیث بیان کی ہے میرے والد نے ان کو ابو جھم عبدالقدوس بن بکر بن حنیس نے ان کو محمد بن نضر حارثی نے وہ کہتے ہیں ۔ پہلے دور میں یوں کہا جاتا تھا کہ پہلی تعلیم خاموش رہنے کی ہوتی تھی اس کےبعد توجہ سے سننے کی اس کے بعد اس کو یاد کرنے کی اس کے بعد اس پر عمل کرنے کی اس کے بعد اس کو پھیلانے کی۔
مُحَمَّدِ بْنِ النَّضْرِ الْحَارِثِيِّ ← أبو الجهم عبد القدوس بن برك بن خنيس ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى
Shuab ul Iman · Eighteenth people of faith › Separation · Hadith 1796
