شعب الإيمان · الثامن عشر من شعب الإيمان ‹ فصل ـ · حديث 1784
1784 - أخبرنا : أبو سعد الماليني أنا أبو أحمد بن عدي الحافظ أنا أبو يعلى ثنا محمد بن عقبة ثنا أبو محصن حصين بن نمير الهمداني ثنا حسين بن قيس أبو علي الرحبي و زعم أبو محنص أنه شيخ صدوق عن عطاء عن ابن عمر عن عبد الله بن مسعود : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا تزول قدم ابن آدم من بين يدي ربه يوم حتى يسئل عن خمس خصال عن شبابه فيما أبلاه و عمره فيما أفناه و عن ماله من أين اكتسبه و فيما أنفقه و ماذا عمل فيما علم قال : محمد بن عقبة شهدت حسانا و نهرا فسألاه عن هذا
ہمیں خبر دی ہے ابو سعدی مالینی نے ان کو ابو احمد بن عدی حافظ نے ان کو ابو یعلیٰ نے ان کو محمد بن عقبہ نے ان کو ابو محض حصین بن نمیر ھمدانی نے ان کو حسین بن قیس ابو علی رحبی نے اور ابو محص کا خیال ہے کہ وہ شیخ صدوق ہیں انہوں نے عطاء بن عمر سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ابن آدم کے قدم اس وقت تک اپنے رب کے آگے سے نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ پانچ خصلتوں کے بارے میں جواب دینا پڑے گا : (1) ۔۔۔ جوانی کے بارے میں کہاں کہاں بڑھاپے تک خرچ کی تھی۔ (2)۔۔۔ عمر کے بارے میں کہ کہاں اس کو فنا کیا تھا۔ (3)۔۔۔ مال کے بارے کہ کہاں سے کمایا تھا۔ (4) ۔۔۔ اور کس چیز میں خرچ کیا تھا۔ (5)۔۔۔ اور جو علم رکھتے تھے اس پر کتنی عمل کیا تھا؟ محمد بن عقبہ نے کہا کہ میں حشان اور نھر کے پاس گیا دونوں نے اسی حدیث کے بارے میں سوال کیا۔
حسين بن قيس أبو علي الرحبي و زعم أبو محنص ← أبو محصن حصين بن نمير الهمداني ← مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ← أَبُو يَعْلَى ← أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ← أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ
Hadith 1784
