شعب الإيمان · الثامن عشر من شعب الإيمان ‹ فصل ـ · حديث 1880
1880 - أخبرنا أبو سعد الماليني قال : سمعت أبا بكر محمد بن نصر بن جعفر الروياني الصوفي يقول : سمعت أبا بكر الشبلي يقول : كان بدء أمري أني نوديت يا أبا بكر ليس لهذا أردناك و لا بهذا أمرناك فتركت خدمة المعتضد و نظرت في الناسخ و المنسوخ و التأويل و التفسير و التحليل و التحريم و سمعت الحديث و الفقه و كتاب المبتدأ و غير ذلك ثم بدت علي حقيقة أذهبت عني ما سوى الله فإذا الله الله
ہمیں خبر دی ہے ابو سعد مالینی نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابو بکر محمد بن نصر بن جعفر رویانی صوفی سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابو بکر شبلی سے وہ کہتے تھے میرے تصوف کی ابتداء یوں تھی کہ مجھے آواز آئی اے ابو بکر ہم نے تجھ سےاس چیز کا ارادہ نہیں کیا تھا اورنہ ہی اس چیز کا تجھے حکم دیا تھا۔ چنانچہ میں نے خلیفہ معتضد باللہ کی خدمت اور نوکری چھوڑ دی اور میں نے ناسخ اور منسوخ میں اور تاویل و تفسیر میں اور تحلیل و تحریم میں غور و فکر کیا۔ اور حدیث اور فقہ کا سماع کیا کتا المبتداء وغیرہ کتب کا اس کے بعد مجھ پر حقیقت منکشف ہوئی جس نے مجھ سے ہر ماسوا اللہ کو دور کر دیا چنانچہ بس باقی اللہ اللہ رہ گیا۔
أَبَا بَكْرٍ الشِّبْلِيَّ، ← أبا بكر محمد بن نصر بن جعفر الروياني الصوفي ← أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ
Shuab ul Iman · Eighteenth people of faith › Separation · Hadith 1880
