شعب الإيمان · الثامن عشر من شعب الإيمان ‹ و هو باب في نشر العلم و ألا يمنعه أهله و إذا حضر العالم · حديث 1736
1736 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو عبد الرحمن السلمي و غيرهما قالوا ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا أبو أمية ثنا أبو داود الطيالسي ثنا شعبة أخبرني عمر بن سليمان يحدث عن عبد الرحمن هو ابن أبان بن عثمان عن أبيه قال : بعث مروان أبي الحكم إلى زيد بن ثابت نصف النهار فقلنا : ما بعث إليه هذه الساعة إلا لشيء سأله فلما خرج سألناه فقال : نعم سألناه عن أشياء سمعناها من رسول الله صلى الله عليه و سلم سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : نضر الله امرأ سمع منا حديثا فحفظه حتى يبلغه فرب حامل فقه إلى من هو أفقه منه و رب حامل فقه ليس بفقيه ثلاث لا يغل عليهن قلب مسلم أبدا إخلاص العمل لله و مناصحة ولاة الأمر و لزوم الجماعة فإن دعوتهم تحيط من ورائهم و من كانت نيته الآخرة جمع الله له أمره و جعل الغني في قلبه و أتته الدنيا و هي راغمة و من كانت نيته الدنيا فرق الله عليه أمره و جعل فقره بين عينيه و لم يأته من الدنيا إلا ما كتب إليه
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو عبدالرحمٰن سلمی نے اور ان دونوں کے ماسوا نے وہ سب کہتے ہیں کہ ان کو خبر دی ہے ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو ابو امیہ نے ان کو ابو داؤد طیالسی نے ان کو شعبہ نے ان کو خبر دی ہے ۔ عمر بن سلیمان نے وہ حدیث بیان کرتے ہیں عبدالرحمٰن سے وہ ابن ابان بن عثمان ہیں وہ اپنے والد سے انہوں نے فرمایا کہ مروان ابو الحکم نے زید بن ثابت کے پاس دوپہر کے وقت پیغام بھیجا ۔ ہم نے کہا کہ اس وقت انہوں نے پیغام ایسے نہیں بھیجا کچھ پوچھا ہے جب وہ چلا گیا تو ہم نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ جی ہاں ہم نے اس سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا ہے جنہیں ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا میں نے سنا آپ فرماتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اس کو آدمی کو تروتازہ رکھے (خوش رکھے ) جس نے ہم سے حدیث سنی پھر اس کو یاد کر لیا تاکہ اس کو آگے پہنچائے بہت سے فقہ کے حامل ( دین کی فہم رکھنے والے ) اس فقہ کو ایسی آدمی آدمی تک پہنچاتے ہیں جو پہنچانے والے سے زیادہ فقیہ ثابت ہوتا ہے (یعنی وہ اس فہم سے بہتر سے بہتر مسائل استنباط کر سکتا اور کرتا ہے ) اور بہت سے حامل فقہ خود فقیہ نہیں ہوتے ۔
أَبِيهِ ← عبد الرحمن هو ابن أبان بن عثمان ← عُمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← اَبُوْ اُمَیَّۃَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و أبو عبد الرحمن السلمي و غيرهما
Hadith 1736
