Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6790

6790 - أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يوسف أنا جعفر بن أحمد بن إبراهيم الخفاف المقرئ بمكة نا محمد بن يونس الكديمي نا أزهري بن عون قال : قيل لمحمد بن سيرين يا أبا بكر إن رجلا اغتابك فتحله ؟ قال : ما كنت لأحل شيئا حرمه الله عز و جل

ہمیں خبر دی ابو محمد عبداللہ بن یوسف نے ان کو جعفر بن احمد بن ابراہیم خفاف مقریٔ نے مکہ میں۔ ان کو محمد بن یونس کدیمی نے ان کو ازہری بن عون نے وہ کہتے ہیں کہ محمد بن سیرین سے کہا گیا اے ابو بکر بے شک ایک آدمی نے تیری غیبت کی ہے آپ اس کو معاف کر دیں گے فرمایا کہ میں اس چیز کو حلال کرنے والا کون ہوتا ہوں جس کو اللہ نے حرام کیا ہے۔

ما كنت لأحل شيئا حرمه الله عز و جل ← قيل لمحمد بن سيرين يا أبا بكر إن رجلا اغتابك فتحله ← أزهري بن عون ← محمد بن يونس الكديمي، ← جعفر بن أحمد بن إبراهيم الخفاف المقرئ بمكة ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6790

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6791

6791 - أخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن علي بن معاوية أنا أبو حامد بن بالويه العفصي نا أحمد بن سلمة قال : سمعت محمد بن أسلم يقول سمعت محمد بن جعفر عن شعبة قال : الشكاية والتحذير ليسا من الغيبة 6791 - م ـ قال الإمام أحمد : وهذا صحيح فقد يصيبه من جهة غير أذى فيشكوه ويحكي ما جرى عليه من الأذى فلا يكون ذلك حراما ولو صبر عليه لكان أفضل وقد يكون مزكيا في رواة الأخبار والشهادات فيخبر بما يعلمه من الراوي أو الشاهد ليتقى خبره وشهادته فيكون ذلك مباحا

ہمیں خبر دی ابو اسحٰق ابراہیم بن محمد بن علی بن معاویہ نے ان کو ابو حامد بن بالویہ نے عفصی نے ان کو احمد بن سلمہ نے انہوں نے سنا محمد بن اسلم سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا محمد بن جعفر سے اس نے شعبہ سے انہوں نے کہا شکایت کرنا اور تنبیہ کرنا غیبت میں سے نہیں ہیں۔ (مکر رہے)امام احمد نے فرمایا کہ یہ صحیح ہے یعنی کبھی کو غیر کی طرف سے بے حد تکلیف پہنچتی ہے دو اس کی شکایت کرتا ہے اور جو تکلیف اس پر گزری ہوئی ہے اس کو وہ بیان کرتا ہے یہ کرنا حرام نہیں ہوتا اور اگر اس پر بھی وہ صبر کرےتو یہ افضل ہو گا اور کبھی انسان احادیث کے راویوں میں اور دیگر شہادات میں صاف بات بتاتا ہے اور اس بات کی خبر دیتا ہے جس کو وہ راوی کے بارے میں جانتا ہے یا گواہ کے بارے میں تاکہ اس کی خبر سے اور شہادت سے بچا جائے اور احتیاط کی جائے تو یہ صورت مباح اور جائز ہوئی۔ (غیبت نہیں ہو گی۔)

الشكاية والتحذير ليسا من الغيبة م ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَسْلَمَ، ← أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ← أَبُو حَامِدِ بْنُ بَالَوَيْهِ الْعَفْصِيُّ، ← أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن علي بن معاوية

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6791

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6792

6792 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار العدل نا زكريا بن دلويه نا علي بن سلمة اللبقي قال : سمعت ابن عيينة يقول : ثلاثة ليست لهم غيبة الإمام الجائر والفاسق المعلن بفسقه والمبتدع الذي يدعو الناس إلى بدعته

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن دینار عدل نے ان کو زکریا بن دلویہ نے ان کو علی بن سلمہ لبقی نے اس نے سنا ابن عیینہ سے وہ کہتے ہیں کہ تین شخص ایسے ہیں کہ ان کی کوئی غیبت نہیں ہوتی۔ ظالم بادشاہ (کے ظلم کا تذکرہ کرنا) اور کھلم کھلا فاسق (فسق اور گناہ کا ذکر کرنا) اور باتی جو لوگوں کو اپنی خود ساختہ بدعت کی طرف دعوت دیتا ہو(اس کی بدعت کا ذکر کرنا۔)

ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ اللَّبَقِيُّ ← زكريا بن دلويه ← أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار العدل، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6792

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6793

6793 - أخبرنا أبو زكريا بن أبي إسحاق أنا أبو أحمد حمزة بن العباس العقبي نا عباس بن محمد نا حجاج بن محمد نا الربيع بن صبيح عن الحسن قال : ليس في أصحاب البدع غيبة

ہمیں خبر دی ابو زکریا بن ابو اسحاق نے ان کو ابو احمد حمزہ بن عباس عقبی نے ان کو عباس بن محمد نے ان کو حجاج بن محمد نے ان کو ربیع بن صبیح نے ان کو حسن نے وہ کہتے ہیں کہ اصحاب بدعت میں غیبت نہیں ہے (یعنی اہل بدعت کی بدعات کو بتانا غیبت میں شمار نہیں ہوتا۔)

ليس في أصحاب البدع غيبة ← الْحَسَنِ، ← الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ ← حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← أبو أحمد حمزة بن العباس العقبي ← أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6793

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6794

6794 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني نا إسحاق بن إبراهيم أنا عبد الرزاق عن معمر عن زيد بن أسلم قال : إنما الغيبة لمن لم يعلن بالمعاصي

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن محمد بن علی صنعانی نے ان کو اسحاق بن ابراہیم نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو زید بن اسلم نے وہ کہتے ہیں کہ غیبت اس شخص کی ہوتی ہے جوکھلم کھلا گناہ نہ کرتا ہو یعنی (جس کے جرائم عیاں نہ ہوں جو عادی مجرم اور گنہگار نہ ہو۔)

إنما الغيبة لمن لم يعلن بالمعاصي ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6794

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6795

6795 - أنشدنا أبو عبد الرحمن السلمي أنشدني الحسين بن أحمد بن موسى أنشدني الصولي أنشدنا أحمد بن يحيى ثعلب : ـ ( لا تلم المرء على فعله وأنت منسوب إلى مثله ) ( من ذم شيئا وأتى مثله فإنما يزري على عقله )

ہمیں شعر سنائے ابو عبدالرحمٰن سلمی نے ان کو حسین بن احمد بن موسیٰ نے ان کو شعر سنائے صولی نے ان کو احمد بن یحییٰ ثعلب نے۔ لا تلم المرء علیٰ فعلہ وانت منسوب الٰی مثلہ کسی آدمی کو اس کے کسی ایسے فعل پر ملامت نہ کر جس کی طرف تو خود بھی منسوب ہو۔ من ذم شئاً واتی مثلہ فانما یزری علیٰ عقلہ جو کسی شخص کی کسی بات پر مذمت کرتا ہے اور خود ویسا ہی کام کرتا ہے وہ اپنی عقل پر زیادتی کرتا ہے۔

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6795

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6796

6796 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : سمعت أبا بكر محمد بن المؤمل يقول : سمعت جعفر بن محمد بن سوار يقول سمعت أبا موسى إسحاق بن موسى الخطمي يقول : سمعت محمد بن جعفر بن محمد الصادق ينشد هذا البيت : ـ ( وجرح السيف يدمى ثم يعفو وجرح الدهر ما جرح اللسان )

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے انہوں نے سنا ابو بکر محمد بن مؤمل سے اس نے سنا جعفر بن محمد بن سوار سے اس نے سنا ابو موسیٰ اسحاق بن موسیٰ خطمی سے اس نے سنا محمد بن جعفر بن محمد الصادق سے وہ یہ شعر کہتے تھے: وجرح السیف یدمنی ثم یعفو وجرح الدھر ماجرح اللسان اور تلوار کا زخم خون بہاتا پھر مندمل ہو جاتا ہے اور زمانے کا زخم زبان کے زخم جیسا ہے۔

أبا موسى إسحاق بن موسى الخطمي ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَّارٍ ← أبا بكر محمد بن المؤمل ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6796

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6797

6797 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله الحسين بن الحسن بن أيوب أنا أبو حاتم الرازي نا عبدة بن سليمان قال : سمعت ابن المبارك وسئل عن فلان القصير وفلان الأعرج وفلان الأصغر و حميد الطويل قال : إنما أراد صفته ولم يرد عيبه فلا بأس

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ حسین بن حسن بن ایوب نے ان کو ابو حاتم رازمی نے ان کو عبدہ بن سلیمان نے اس نے سنا ابن مبارک سے ان سے پوچھا گیا کہ فلاں جھوٹا ،فلاں ٹھگنا ،فلاں لمبا ،فلاں لنگڑا (یہ کہنا غیبت ہے یا نہیں) انہوں نے فرمایا کہ جب محض اس کی صفت بنانا مقصود ہو غیبت بیان کرنا مقصود نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔

إنما أراد صفته ولم يرد عيبه فلا بأس ← فلان القصير وفلان الأعرج وفلان الأصغر و حميد الطويل ← ابن المبارك وسئل ← عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6797

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 6798

6798 - حديث أويس القرني أنا أبو عبد الله الحسن بن شجاع بن الحسن بن موسى البزاز الصوفي ببغداد قراءة عليه في جامع المنصور أنا أبو بكر محمد بن جعفر بن الأنباري نا أحمد بن الخليل البرجلاني نا أبو النصر نا سليمان بن المغيرة عن سعيد الجريري عن أبي نصرة عن أسيد بن جابر قال : كان محدث بالكوفة يحدثنا فإذا فرغ من حديثه تفرقوا ويبقى معه فيهم رجل يتكلم لا يسمع أحدا يتكلم بكلامه فأتيته ففقدته فقلت لأصحابي هل تعرفون رجلا كان يجالسنا كذا وكذا ؟ فقال رجل من القوم نعم أنا أعرفه ذاك أويس القرني قلت : أتعرف منزله ؟ قال : نعم فانطلقت معه حيث حجرته فخرج إلي فقال يا أخي ما حبسك ههنا قال : العربي قال : وكان أصحابه يسخرون به ويؤذونه قال : قلت فخذ هذا الثوب يعني البرد فالبسه قال : لا تفعل فإنهم إذا يؤذونني إذا رأوه قال : فلم أزل به حتى لبسه فخرج عليهم فقالوا من ترون خذع عن بردة هذا قال : فجاء موضعه قال أترى قال : أتيت المجلس فقلت ماذا تريدون من هذا الرجل قد آذيتموه الرجل يعرى مرة ويكتسي أخرى قال : فأخذتهم بلساني أخذا شديدا قال : فقضى أن أهل الكوفة وفدوا على عمر بن الخطاب فوفد رجل منهم ممن كان يسخر به فقال عمر ما ها هنا أحد من القرنيين قال : فجاء ذلك الرجل فقال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : إن رجلا يأتيكم من اليمن يقال له أويس لا يدع باليمن غير أم له وقد كان به بياض فدعا الله عز و جل فأذهبه عنه إلا مثل موضع الدينار والدرهم فمن لقيه منكم فأمروه أن يستغفر لكم قال عمر : فقدم علينا قال : فقلت من أين ؟ قال : من اليمن قلت : ما اسمك ؟ قال : أويس قلت : فمن تركت قال : أما لي قال : قلت أكان بك بياض فدعوت الله فأذهبه عنك ؟ قال : نعم قال : فلت استغفر الله لي قال : أو يستغفر مثلي لمثلك يا أمير المؤمنين ؟ قال : فاستغفر لي قال : قلت أنت أخي لا تفارقني قال : فإنما ليسرني فانبئت أنه قدم عليكم الكوفة قال : فجعل ذلك الذي يسخر به يحقره قال : يقول ما هذا فينا ولا نعرفه قال : عمر بلى إنه رجل كذا قال : كأنه يضع شأنه فينا يا أمير المؤمنين رجل يقال له أويس قال لا أدرك أو لا أراك تدرك قال : فأقبل ذلك الرجل حتى دخل عليه قبل أن يأتي أهله فقال له أويس ما هذه بعادتك فما بدا لك ؟ قال : سمعت عمر يقول فيك كذا وكذا فاستغفر لي يا أويس قال : لا أفعل حتى تجعل لي عليك أن لا تسخر بي فيما بعد وأن لا تذكر ما سمعته من عمر إلى أحد قال : فاستغفر له قال أبشر فما لبث أن فشا أمره بالكوفة قال : فدخلت عليه فقلت له يا أخي ألا أراك العجيب ونحن لا نشعر فقال : ما كان في هذا ما أتبلغ به من الناس وما يجزي كل عبد إلا بعلمه ثم أغلس مني فذهب رواه في الصحيح عن زهير بن حرب عن النضر بن هاشم بن القاسم مختصرا

حدیث اویس قرنی۔ ان کو خبر دی ابو عبدالله حسن بن شجاع بن حسن بن موسیٰ بز از صوفی نے جامع مسجد منصور میں انہوں نے خود پڑھ کر سنائی ان کو خبر دی ابو بکر محمد بن جعفر بن انباری نے ان کو احمد بن خلیل برجلانی نے ان کو ابو النصر نے ان کو سلیمان بن مغیرہ نے کو سعید بن جریری نے ان کو ابو نصرہ نے ان کو رشید بن جابر نے کہتے ہیں کہ کوفے میں ایک محدث تھے جو ہمیں حدیث بیان کیا کرتے تھے وہ حدیث بیان کرنے سے فارغ ہوتے تو لوگ پہلے جاتے اور ایک آدمی ان میں سے ایسا تھا جو ان کے ساتھ بیٹھارہتا اور ان سے کوئی ایسی کلام کرتا جو کسی کو سنائی نہیں دیتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ میں اس کے پاس آیا تو وہ غائب ہو چکا تھا۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کیا تم لوگ پہنچانتے ہوا یک آدمی ہے اور وہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے وہ ایسی ایسی شکل صورت کا ہے ان میں سے ایک نے کہا ہاں میں اس کو جانتا ہوں وہ اویس قرنی ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا تم اس کا گھر جانتے ہو؟ اس نے بتایا کہ ہاں جانتا ہوں۔ میں اس کے ساتھ چلا گیا جہاں اس کا حجرہ تھا وہ میری طرف باہر آئے اور ہم نے کہا کہ اے بھائی کس چیز نے آپ کو ہم سے یہاں روک رکھا ہے اس نے کہا: العربی۔ کہا کہ اس کے ساتھی اس کو ایذا دیتے تھے اور اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ یہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا آپ یہ چادر اور اور کپڑا لیجئے اسے پہنئے وہ کہنے لگا کہ تم یہ مجھے نہ دو وہ لوگ جب اس کو دیکھیں گے تو مجھے تکلیف دیں گے۔اسید کہتے ہیں کہ میں کو بار بار اصرار کرتا رہا حتٰی کہ اس نے اسے پہن لیا۔ وہ اسے پہن کر ان لوگوں کے سامنے گیا تو ان لوگوں نے اسے کہا کہ کس کو دیکھا تم نے کس سے یہ چادر لی۔اسید کہتا ہے کہ پھر وہ واپس اسی جگہ آ گیا اور بولا کیا دیکھا آپ نے؟ اسید کہتے ہیں کہ میں مجلس میں چلا گیا اورمیں نے جا کر کہ تم لوگ کیا چاہتے ہواس آدمی سے تم لوگ اس کو تکالیف پہنچاتے ہو کبھی بغیر لباس کے رہتا ہے اور کبھی کپڑا پہنتا ہے۔اسید کہتا ہے کہ میں نے اپنی زبان کے ساتھ ان کی سخت گرفت کی۔ اسید کہتے ہیں کہ تقدیر سے ایسا ہوا کہ اہل کوفہ کا ایک وفد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس کیا ان میں ایک آدمی وہ بھی کیا تھا جوان لوگوں میں سے اس کا مذاق اڑاتے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا یہاں پر قرنیوں میں سے بھی کوئی آدمی ہے؟ اسید کہتے ہیں کہ وہ آ دمی سامنے آیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ بے شک ایک آدمی تمہارے پاس یمن سے آئے گا اسے اویس کہا جاتا ہے۔ یمن میں اس کا اور کوئی نہیں ہے سوائے اس کی ماں کے اس کے جسم پر برص کے سفید نشان تھے اس نے اللہ سے دعا کی تھی اللہ نے وہ تکلیف اس کی دور کر دی ہے باقی ایک دینار یا ایک درہم کے برابر ہوئی ہے۔ تو تم لوگوں میں سے جو بھی شخص اس کو ملے اس سے درخواست کرے کہ وہ تمہارے لئے استغفار اور دعا کرے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ و ہ ہمارے پاس آیا تھا۔ اس سے میں نے پوچھا کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ آنے والے نے بتایا کہ یمن سے آیا ہوں۔ میں نے پوچھا کہ تیرا نام کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میرا نام اویس ہے۔ میں نے پوچھا کہ یمن میں کون ہے تمہارا ؟ اس نے بتایا کہ میری ماں ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ کیا تجھے برص کی تکلیف رہتی تھی؟ اور تم نے دعا کی تھی پھر اللہ نے تم سے وہ تکلیف دور کر دی تھی؟ اس نے کہا کہ جی ہاں ایسی ہی بات ہے۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ آپ میرے لئے دعا مغفرت کیجئے تو اویس نے کہا کہ کیا میرے جیسا آدمی آپ جیسے آدمی کے لئے دعا کرے اے امیر مومنین؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر اس نے میرے لئے استغفار کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا کہ تم میرے بھائی ہو مجھے چھوڑ کر نہ جاؤ۔ اس نے کہا کہ بے شک مجھے یہ بات خوش کرتی ہے کہ آپ نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ کوفے میں تمہارے پاس آئے گا کہتے ہیں کہ وہ شخص جو اس کا مذاق اڑاتا تھا اور اس کی تحقیر کرتا تھا اس نے وہی کہنا شروع کیا کہ وہ شخص تو ہمارے اندر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ہم کو پہچانتے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہاں وہ ایسا ایسا آدمی ہے۔ اس آدمی نے کہا۔۔۔۔۔۔گویا کہ وہ اس کی شان گھٹا رہا تھا۔ ہاں ہمارے اندر امیر المؤمنین ایک آدمی ہے اسے بھی اویس کہتے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کو نہیں پاتا ہوں یا یوں کہا تھا میں نہیں سمجھتا کہ تم اس کو ملو گے۔اسید کہتے ہیں کہ وہ آدمی جب واپس آیا تو سیدھا اویس کے پاس گیا اپنے گھر میں بھی نہیں گیا۔ حضرت اویس نے اس شخص نے کہا کہ یہ کیسی عادت ہے تمہاری؟ اس آدمی نے کہا کہ میں نے حضرت عمر سے سنا ہے وہ تیرے بارے میں ایسے ایسے بتا رہے تھے لہٰذا اب تم میرے لئے استغفار کرو اے اویس! اولیں نے کہا کہ میں دعا نہیں کروں گا یہاں تک کہ تم پہلے مجھ سے وعدہ کرو کہ ایک تو تم میرا مذاق نہیں اڑاؤ گے بقیہ ساری زندگی اور دوسری شرط یہ ہے کہ تم نے جو کچھ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے میرے بارے میں سنا ہے اس کو کسی کے سامنے ذکر نہیں کرو گے۔ اسید کہتے ہیں کہ پھر اویس نے اس آدمی کے لئے بھی استغفار کیا اسید کہتے ہیں کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ تھوڑا عرصہ ہوا تھا کہ کوفے میں ان کا معاملہ پھیل گیا۔ اسید کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس گیا اور میں نے کہا ان سے اے بھائی میں آپ کو دیکھ رہاہوں آپ عجیب (یعنی حیرت انگیز شخصیت ہیں) اور ہم لوگوں کو پتہ بھی نہیں۔ اویس نے فرمایا کہ اس میں یعنی میرے معاملے میں ایسی تو کوئی بات نہیں ہے جس کو میں لوگوں تک پہنچاتا۔ ہر انسان کو صرف اپنے ہی کی جزا ملے گی۔اس کے بعد وہ مجھ سے اندھیرے میں چلا گیا یعنی غائب ہو گیا اور چلا گیا۔ اس کو روایت کیا ہے صحیح میں زہیر بن حرب سے اس نے نضر بن ہاشم بن قاسم سے مختصر طور پر۔

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 6798

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل فيمن أبعد نفسه عن مواضع التهم · حديث 6799

6799 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا علي بن محمد المصري نا مالك بن يحيى نا يزيد بن هارون نا حماد بن سلمة نا ثابت البناني ح وأخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا أبو جعفر محمد بن عمرو الرزاز نا محمد بن عبيد الله بن المناوي نا يونس بن محمد نا حماد عن ثابت عن أنس : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان مع امرأة من نسائه فمر برجل فقال يا فلان هذا امرأتي فلانة قال : يا رسول الله من كنت أظن به فإني لم أكن أظن بك فقال : إن الشيطان يجري من ابن آدم مجرى الدم وفي رواية يزيد عن أنس أن رجلا مر برسول الله صلى الله عليه و سلم وهو جالس مع امرأة من نسائه فقال : يا فلان هلم إن هذه زوجتي فلانة قال : يا رسول الله من كنت أظن به فإني ما كنت لأظن بك فقال : إن الشيطان يجري من ابن آدم مجرى الدم من العروق رواه مسلم في الصحيح عن القعنبي عن حماد ورواه الزهري عن علي بن حسين عن صفية بنت حيي قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم معتكفا فأتيته أزوره ليلا فحدثته ثم نمت فانقلبت فقام ليقبلني وكان مسكنها في دار أسامة فمر رجلان من الأنصار فلما رأيا النبي صلى الله عليه و سلم أسرعا فقال النبي صلى الله عليه و سلم على رسلكما إنها صفية بنت حيي فقالا : سبحان الله يا رسول الله قال : إن الشيطان يجري من الإنسان مجرى الدم إني خشيت أن يقذف في قلوبكما شرا أو قال شيئا

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو علی بن محمد مصری نے ان کو مالک بن یحییٰ نے ان کو یزید بن ہارون نے ان کو حماد بن سلمہ نے ان کو ثابت بنانی نے ”ح‘‘ اور ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو ابو جعفر محمد بن عمر درزاز نے ان کو محمد بن عبیداللہ بن المناوی نے ان کو یونس بن محمد نے ان کو حماد نے ان کو ثابت نے ان کو انس نے یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں سے کسی ایک کے ساتھ جا رہے تھے ایک آدمی کے پاس گزرے تو فرمایا اے فلانے یہ میری فلاں بیوی ہے اس شخص نے کہا اے اللہ کے رسول میں کون ہوتا ہوں کہ میں اس بارے میں کوئی گمان کروں میں آپ کے بارے میں کوئی غلط گمان کر ہی نہیں سکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک شیطان چلتا ہے ابن آدم سے خون کی جگہ (یعنی رگ و پے میں) (یا یوں مراد ہے کہ مثل خون کے یعنی جیسے خون گردش کرتا ہے شیطان کے اثرات بھی ایسے ہی خون میں گردش کرتے ہیں) اور یزید کی ایک روایت میں ہے انس سے کہ ایک آدمی رسول اللہ کے ساتھ گزرا۔ آپ اپنی بیویوں میں سے کی بیوی کے ساتھ بیٹھے تھے آپ نے فرمایا یہاں آئیے یہ میرے ساتھ فلاں میری بیوی ہے۔اس نے کہا یا رسول اللہ! میں کون ہوتا ہوں کہ گمان کروں ؟ میں آپ کے بارے میں گمان نہیں کروں گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک شیطان چلتا ہے انسان میں خون کی جگہ رگوں میں۔اس کومسلم نے روایت کیا ہے صحیح میں قعنبی سے اس نے حماد سے اور زہری نے اس کو روایت کیا ہے علی بن حسین سے اس نے صفیہ بنت حیی سے وہ کہتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے میں رات کو ان کو ملنے کے لئے مسجد میں آئی میں نے ان کے ساتھ باتیں کیں پھر میں سو گئی (نیند آ گئی) میں پلٹی تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ سے اٹھے مجھے واپس پہنچانے کے لئے اور صفیہ کی رہائش دار اسامہ میں تھی چنانچہ انصار کے دو آدمی گزرے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیکھا تو انہوں نے جلدی جلدی قدم اٹھایا حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رک جاؤ آرام کے ساتھ جاؤ یہ صفیہ بنت حیی ہے (یعنی میرے ساتھ میری بیوی ہے) ان دونوں نے کہا سبحان اللہ یا رسول اللہ ! (یعنی حضرت کے اس وضاحت فرمانے کی کیا ضرورت) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک شیطان چلتا ہے انسان میں خون کی جبکہ یا خون کی طرح مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ شیطان تمہارے دل میں کوئی شر اور برائی نہ ڈال دے یا فرمایا کہ کوئی شئی نہ ڈال دے۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← محمد بن عبيد الله بن المناوي ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ← وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← مالك بن يحيى ← علي بن محمد المصري، ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Separate those who distanced himself from the charges · Hadith 6799

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل فيمن أبعد نفسه عن مواضع التهم · حديث 6800

6800 - أخبرناه أحمد بن الحسن القاضي أنا أبو علي محمد بن أحمد الميداني نا محمد بن يحيى نا عبد الرزاق أنا معمر عن الزهري : فذكره رواه مسلم عن إسحاق بن إبراهيم من عبد الرزاق وأخرجاه من حديث شعيب وغيره عن الزهري

ہمیں اس کی خبر دی احمد بن حسن قاضی نے ان کو ابو علی محمد بن احمد میدانی نے ان کو محمد بن یحییٰ نے ان کو عبدالرزاق نے اور بخاری ومسلم نے اس کو نقل کیا ہے حدیث شعیب سے اور دیگر نے زہری سے۔

الزُّهْرِيِّ، ← إسحاق بن إبراهيم من عبد الرزاق وأخرجاه من حديث شعيب وغيره ← الزهري فذكره رواه مسلم ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَيْدَانِيُّ ← أحمد بن الحسن القاضي،

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Separate those who distanced himself from the charges · Hadith 6800

شعب الإيمان · الرابع والأربعون من شعب الإيمان ‹ فصل فيمن أبعد نفسه عن مواضع التهم · حديث 6801

6801 - أخبرناه أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا نا أبو العباس هو الأصم نا محمد بن إسحاق الصغاني نا محمد بن عمر الواقدي نا عبد الحكيم بن عبد الله بن أبي فروة قال : سمعت عبد الله بن حنين يقول سمعت زيد بن ثابت يقول : إني لأكره أن أرى في مكان يساء بي الظن

ہمیں اس کی خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے دونوں کو ابو العباس اصم نے ان کو محمد بن اسحاق صغانی نے ان کو محمد بن عمر واقدی نے ان کو عبد الحکیم بن عبداللہ بن ابو فروہ نے انہوں نے سنا عبداللہ بن حنین سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا عبداللہ بن زید بن ثابت سے وہ کہتے ہیں کہ بے شک میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں ایسی جگہ دیکھا جاؤں جہاں میرے ساتھ برا گمان کیا جائے۔

إني لأكره أن أرى في مكان يساء بي الظن ← زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ← عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Forty-fourth of the people of faith › Separate those who distanced himself from the charges · Hadith 6801

chevron_left Previous
1…10111213
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood