شعب الإيمان · الخامس و الخمسون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في بر الوالدين · حديث 7862
7862 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران نا عثمان بن أحمد بن السماك نا محمد بن علي بن بحر البراز حدثني محمد بن إبراهيم البرحلاني عن أبيه قال : سألت بشرا يعني ابن الحارث عن رجل له أب بالثغر و له أم ببغداد و أمه تنهاه أن يأتي أباه و أبوه يريد أن يأتيه و يكون عنده أيضا قال : بشر سألت عبد الله بن داود هذا عن هذا فقال : يقيم عند أمه و لا يأتي أباه إلا أن تأذن له أمه قلت لبشر : فإن يزيد نا عن هشام عن الحسن قال : للأم ثلثا البر و للأب الثلث قال بشر سمعت فضيل بن عياض يذكر عن هشام عن الحسن هذا الحديث فقلت له فحدثت به بهز بن حكيم فقال : لهذا في العطية و قال بشر : أرى الأب يأخذ من مال ابنه إذا كان يحتاج ما يكفيه و الأم أيضا تأخذ بقدر ما تحتاج و قال : للأب و الأم في هذا سواء و أما في الإقامة فأنا إلى الأم أميل
ہمیں خبر دی ابوالحسین بن بشران نے ان کو عثمان بن احمد بن سماک نے ان کو محمد بن علی بن بحر البراز نے ان کو محمد بن ابراہیم بر جلانی نے ان کو ان کے والد نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھابشر بن الحارث سے ایک آدمی کے بارے میں جس کے والد ثغر میں تھے اور ماں بغداد میں ۔اور اس کی ماں اس کو منع کرتی ہے کہ وہ اپنے والد کے پاس نہ جائے جب کہ باپ چاہتا ہے کہ وہ اس کے پاس آئے ۔اور اس کے پاس ہی رہے۔بشر نے کہا کہ میں نے پوچھا تھا عبداللہ بن داؤد سے یہ سوال اسی بارے میں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ماں کے پاس رہے اپنے والد کے پاس نہ جائے مگر ماں کی اجازت سے۔ میں نے بشر سے کہا کہ بے شک یزید نے ہمیں خبر دی ہے جس سے انہوں نے فرمایا تھا کہ ماں کا حق تین چیز یں میں یعنی تین بار نیکی کرنے کا حکم ہے ۔ اور باپ کے لئے تہائی ہے۔ بشر نے کہا میں نے سنا تھا فضیل بن عیاض سے وہ ذکر کرتے تھے ہشام سے وہ حسن سے اس حدیث کو میں نے ان سے کہا آپ نے یہ حدیث بہنر بن حکم کو بیان کی تھی انہوں نے کہا کہ اسی لئے عطیہ ہے۔ اور بشر نے کہا میں تو یہ دیکھتا ہوں کہ باپ بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت لے سکتا ہے جب اس کو اس کی ضرورت ہو بقد رضرورت اور ماں بھی بقدر حاجت لے سکتی ہے ۔ اور فرمایا کہ اس مسئلے میں ماں اور باپ برابر ہیں ۔بہر حال اقامت و ذمہ داری اور کفایت میں ۔ بہر حال میں ماں کی طرف مائل ہوں ۔
رجل له أب بالثغر و له أم ببغداد و أمه تنهاه ← سألت بشرا يعني ابن الحارث ← أَبِيهِ ← محمد بن إبراهيم البرحلاني ← محمد بن علي بن بحر البراز ← عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ
Shuab ul Iman · Fifty-fifth of the people of faith › And it is a door in honoring parents · Hadith 7862
