شعب الإيمان · الخامس و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في حفظ حق الوالدين بعد موتهما · حديث 7898
7898 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه قال ثنا أبو حامد بن بلال ثنا يحيى بن الربيع عن سفيان عن عبد الله بن علقمة عن أبي حسين عن ابن أبي مليكة : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال ودك ود أبيك لا يقطع ود أبيك فيطفئ بذلك نورك 7898 - مكرر أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو صادق بن أبي الفوارس قالا نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا محمد بن إسحاق أنا أبو صالح نا الليث عن خالد بن يزيد عن عبد الله بن دينار عن عبد الله بن عمر : أنه مر بأعرابي في سفر و كان أبو الأعرابي صديقا لعمر بن الخطاب فقال للأعرابي ألست فلان بن فلان قال : بلى قال : فأمر له ابن عمر بحمار له كان يتعقب و نزع عمامة كانت له على رأسه فأعطاه إياها فقال شد بها رأسك فقال بعض من كان معه إنما كان يكفي هذا درهما قال ابن عمر إن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : احفظ ود أبيك و لا تقطعه فيطفئ الله نورك
ہمیں خبر دی ابوطاہر فقیہ نے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابوحامد بن بلال نے ان کو یحییٰ بن ربیع نے ان کو سفیان نے کو عبد اللہ بن علقمہ نے ان کو ابو حسین نے ان کو ابن ابوملیکہ نے یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے اہل تعلق تیرے والد کے اہل تعلق ہوں اپنے والد کے اہل تعلق اھل محبت سے تعلق قطع نہ کرنا۔ ورنہ اس کی وجہ سے تیرا نور اور روشنی بڑھ جائے گی۔ ( مکرر ہے) ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ اور ابو صادق بن ابو الفوارس نے ان دونوں نے کہا ان کو خبر دی ابوالعباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن اسحاق نے ان کو ابو صالح نے ان کولیث نے ان کو خالد بن یزید نے ان کو عبداللہ بن دینار نے ان کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہ وہ سفر میں ایک دیہاتی کے ساتھ گذرے اور اس دیہاتی کا والد حضرت عمر بن خطاب کا دوست تھا ابن عمر نے اس سے پوچھا کہ تو فلاں بن فلاں ہے؟ اس نے کہا کہ جی ہاں ۔ حضرت ابن عمر نے اپنے والد کے اہل تعلق ہونے کی وجہ سے اپنا گدھا اسی کو دے دیا اور اپنی پگڑی بھی سر سے اتار کر اس کو دے دی اور فرمایا کہ اس کو بھی سر پر باندھ لو بعض احباب نے ان سے کہا۔ اس کو تو ایک درہم مل جا تا تو کافی تھا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا اپنے والد کے اہل تعلق کی حفاظت کرنا اس تعلق کو ختم نہ کر اور ورنہ اللہ تعالیٰ تمہا رانور بجھادیں گے۔
ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← أَبِي حُسَيْنٌ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلْقَمَةَ ← سُفْيَانَ، ← يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ ← أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ
Shuab ul Iman · Fifty-fifth of the people of faith › Chapter in preserving the right of parents after their death · Hadith 7898
