شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في زهد النبي صلى الله عليه و سلم و صبره على شدائد الدينا · حديث 1461
1461 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو بكر بن الحسن قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا أبو عتبة ثنا قتيبة و ثنا سعيد بن سنان عن أبي الزاهرية عن جبير بن نفير عن أبي البجير و كان من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : أصاب يوما النبي صلى الله عليه و سلم الجوع فوضع على بطنه حجرا ثم قال : ألا يا رب نفس طاعمة ناعمة في الدنيا جائعة عارية يوم القيامة ألا يا رب نفس جائعة عارية في الدنيا طاعمة ناعمة يوم القيامة ألا يا رب مكرم لنفسه و هو لها مهين ألا يا رب مهين لنفسه و هو لها مكرم ألا يا رب متخوض و متنعم فيما أفاء الله على رسوله ما له عند الله من خلاق ألا و إن عمل الجنة حزن بربوة ألا و إن عمل النار سهلة بسهوة ألا يا رب شهوة ساعة أورثت حزنا طويلا قال السهوة : اللينة التربة
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو بکر بن حسن نے دونوں کہتے ہیں ہمیں حدیث بتائی ابو العباس بن یعقوب نے ان کو ابو عتبہ نے ان کو قتیبہ نے ان کو سعید بن سنان نے ان کو ابو زاہریہ نے ان کو جبیر بن نفیر نے ان کو ابوالجبیر نے اور وہ اصحاب رسول میں تھےفرماتے ہیں ۔ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سخت بھوک لگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پیٹ پر پتھر رکھ لیا پھر دعا کی اے رب ایک نفس کھانے والا دنیا میں آرام اور نعمت سے رہنے والا ہے قیامت کے دن بھوکا ہوگا اے رب نفس بھوکا ننگا دنیامیں، کھانے پینے والا اور نعمتوں والا ہوگا قیامت میں ۔ اے رب انسان اپنے نفس کا اکرام کرتا ہے اور وہ اس کو ذلیل کرنے والا ہے ۔ اے رب بعض انسان نفس کو ذلیل کرتے ہیں اور وہ اس کو عزت دینے والا ہوتا ہے ۔ اے رب یہ نفس زبردستی دنیا میں گھستا ہے اور زبردستی آسائشیں چاہتا ہے ان چیزوں میں جو اللہ اور اس کے رسول نے بطور مال فئے دی ہیں۔ ( یعنی مفت دی ہیں) ایسے نفس کے لیے اللہ کے ہاں کوئی حصہ نہیں ہے خبردار جنت کا عمل سخت ہے سخت ہے اونچی جگہ کے ساتھ خبردار جہنم کا عمل آسان ہے نرمی کے ساتھ ۔ خبردار اے رب ایک لمحہ کی شہوۃ و خواہش طویل حزن و غم کا وارث بناتی ہے ۔ فرمایا کہ السہوۃ نرم زمین کو کہتے ہیں ۔ (مطلب یہ ہے کہ جہنم کا ہر کام آسان اور جنت کا ہر کام مشکل ہے )۔
Shuab ul Iman · Fourteenth of the people of faith › A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion · Hadith 1461
