شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في خلق الرسول صلى الله عليه و سلم و خلقه · حديث 1424
1424 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو الفضل بن إبراهيم ثنا أحمد بن سلمة ثنا إسحاق بن إبراهيم و هناد بن السري قالا : أنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت : ما رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم ضرب خادما قط و لا ضرب بيده شيئا قط إلا أن يجاهد في سبيل الله و ما ينل منه شيء قط فينتقم من صاحبه إلا أن يكون لله فإذا كان لله انتقم منه و لا عرض له أمران إلا أخذ الذي هو أيسر حتى يكون إثما فإذا كان إثما كان أبعد الناس منه صلى الله عليه و سلم رواه مسلم في الصحيح عن أبي كريب عن أبي معاوية
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو الفضل بن ابراہیم نے ان کو احمد بن سلمہ نے ان کو اسحٰق بن ابراہیم نے اور ہناد بن سری نے دونوں کہتے ہیں ان کو خبر دی ہے ابو معاویہ نے ان کو ھشام بن عروۃ نے اپنے والد سے ان کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرماتی ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی کسی خادم کو مارا ہو یا کسی بھی شئی کو کبھی کچھ مارا ہو مگر یہ کہ جہاد فی سبیل میں مارا ہوگا اور کسی سے کچھ تکلیف آپ کو پہنچی ہو اور اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے انتقام لیا ہو مگر یہ کہ اللہ کے لئے ہو جب اللہ کو کوئی کچھ کہتا تو اس سے انتقام لیتے تھے اور اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب کبھی کوئی امر درپیش آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ ان میں سے آسان امر کو اختیار کرتے تھے مگر یہ کہ وہ گناہ کو نہیں لیتے تھے جب کوئی امر گناہ ہوتا تو اس سے سب سے زیادہ دور جاتے تھے ۔ اس کو مسلم نے صحیح میں ابو بکر سے اس نے ابو معاویہ سے روایت کیا ہے۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← إسحاق بن إبراهيم و هناد بن السري ← أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ← أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Fourteenth of the people of faith › Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace · Hadith 1424
