شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في أسمائه صلى الله عليه و سلم · حديث 1409
1409 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أخبرنا أحمد بن عبيد حدثنا إبراهيم بن صالح حدثنا عثمان بن الهيثم حدثنا عوف عن ابن سيرين عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من تكنى بكنيتي فلا يتسمى باسمي قال البيهقي رحمه الله : أخبار النهي عن الكنى بأبي القاسم مطلقا أكثر و أصح و يحتمل أن يكون راجعا إلى من أراد أن يجمع بينهما و الله أعلم
ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان نے ان کو خبر دی احمد بن عبید نے ان کو ابراہیم بن صالح نے ان کو عثمان بن ہیثم نے ان کو عوف نے ان کو ابن سیرین نے ان کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا نہ تو میری کنیت کے ساتھ کوئی کنیت رکھے اور نہ ہی میرے نام کے ساتھ نام رکھا جائے۔ امام بیہقی فرماتے ہیں کہ ابوالقاسم کنیت رکھنے کی نہی مطلقاً اکثر ہے اور زیادہ صحیح ہے۔ احتمال ہے کہ منہی اس شخص کی طرف راجع ہو جو شخص دونوں کا یعنی نام اور کنیت کے درمیان جمع کرنا چاہے۔ (یعنی ابو القاسم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کسی کا نام رکھنا منع ہے ۔ )
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنِ سِيرِينَ، ← عَوْفٌ، ← عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ ← إبراهيم بن صالح ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ
Shuab ul Iman · Fourteenth of the people of faith › Chapter in his names, may God bless him and grant him peace · Hadith 1409
