شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1296
1296 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا الحسين بن صفوان ثنا عبد الله بن محمد بن أبي الدنيا ثنا علي بن أبي مريم عن موسى بن عيسى قال : لما اجتمع حذيفة المرعشي و سليمان الخواص و يوسف بن أسباط فتذاكروا الفقر و الغنى و سليمان ساكت فقال بعضهم : الغني من كان له بيت يكنه و ثوب يستره و سداد من عيش يكفه عن فضول الدنيا و قال بعضهم : الغني من لم يحتج إلى الناس فقيل لسليمان ما تقول أنت يا أبو أيوب ؟ فبكى ثم قال : رأيت جوامع الغنى في التوكل و رأيت جوامع الشر في القنوط و الغنى حق الغني من أسكن قلبه إلى الله من غناه يقينا و من معرفته توكلا و من عطائه و قسمته رضا فكذلك الغنى حق الغني و إن أمسى طاويا و أصبح معوزا فبكى القوم جميعا من كلامه
ہمیں خبر دی ابوالحسین بن بشران نے ان کو حسین بن صفوان نے ان کو عبداللہ بن محمد بن ابو دنیا نے ان کو علی بن ابو مریم نے ان کو موسیٰ بن عیسٰی نے وہ کہتے ہیں جب حضرت حذیفہ ہر عشی اور سلیمان خواص اکٹھے ہوئے اور یوسف بن اسباط بھی لہذا انہوں نے فقر اور غنا کا تذکرہ کیا۔ سلیمان خاموش بیٹھے تھے ان میں سے بعض نے کہا کہ غنی وہ ہوتا ہے جس کے لئے سر چھپانے کا اپنا گھر ہو ۔ تن چھپانے کے لیے کپڑا ہو، اور زندگی گذارنے کے لیے کوئی درست رہنمائی اور ہدایت ہو جو اس کو دنیا کی فضول اور غیر ضروری چیزوں سے روک دے اور ان میں سے بعض نے کہا کہ ۔ غنی وہ ہے ۔ جو لوگوں کا محتاج نہ ہو۔ لہذا سلیمان سے کہا گیا کہ اے ابو ایوب آپ کیا کہتے ہیں ؟ تو وہ رو پڑے اس کے بعد فرمایا ۔ میں جامع غنا توکل میں سمجھتا ہوں ، اور جامع شرنا امید اور مایوسی کو سمجھتا ہوں ۔ اور سچا غنی وہ ہے جو اپنے دل کو اللہ کی طرف سکون دیتا ہے یقینی طور پر اسی کے غنا ہے ۔ اور توکل کرتے ہوئے اسی کی معرفت سے اور اسی کی عطا سے ، اور اسی کی قسمت سے راضی ہو کر ۔ چنانچہ غنی ایسا ہوتا ہے سچا غنی ۔ کہ اگر وہ شام کرتا ہے دراں حال کہ بھوکا ہوتا ہے تو صبح کرتا اس حال میں کہ وہ پھٹے پرانے کپڑوں والا محتاج ہوتا ہے ۔ ( سلیمان کی یہ بات سن کر) سب لوگ رو پڑے۔
مُوسَى بْنُ عِيسَى، ← عَلِيُّ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ← الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ
Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1296
