شعب الإيمان · السابع و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في تحريم الفروج و ما يجب من التعفف عنها · حديث 5362
5363 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب أنا العباس بن الوليد بن مزيد حدثني أبي ثنا الأوزاعي حدثني الزهري حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن و سعيد بن المسيب و أبو بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لا يزني الزاني و هو حين يزني مؤمن و لا يسرق السارق و هو حين يسرق مؤمن و لا يشرب الخمر و هو حين يشربها مؤمن و لا ينتهب نهبة ذات شرف يرفع المؤمنون إليه فيها أبصارهم و هو حين ينتهبها مؤمن أخرجه مسلم في الصحيح من حديث الأوزاعي و أخرجاه من أوجه أخر
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو عباس بن ولید بن فرید نے ان کو ان کے والد نے ان کو اوزاعی نے ان کو زہری نے ان کو ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور سعید بن مسیّب نے اور ابو بکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے ان کو ابو ہریرہ نے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ زانی جب زنا کرتا تو وہ اس حال میں زنا نہیں کرتا کہ وہ مؤمن ہو اور چور اس وقت چوری نہیں کرتا جب وہ مؤمن ہو اور شرابی اس وقت شراب نہیں پیتاجب وہ مؤمن ہو۔ اور کوئی اچکا اس وقت کسی چیز کو اچک کر نہیں بھاگتا کہ جب و مؤمن ہو جب وہ اچک کر بھاگے اور مسلمان اوپر نگاہیں اٹھا کر اس کو دیکھتے رہیں۔ اس کومسلم نے نقل کیا ہے صحیح میں حدیث اوزاعی سے اور اس کو نقل کیا ہے اس نے کئی دیگر تبصرہ سے۔
Shuab ul Iman · Thirty-seventh of the people of faith › And it is a chapter in the prohibition of broiler chickens and what must be abstained from them · Hadith 5362
