شعب الإيمان · السادس عشر من شعب الإيمان ‹ و هو باب في شح المرء بدينه ـ · حديث 1623
1623 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا إبراهيم بن مرزوق ثنا وهب بن جرير و بشر بن عمر قالا ثنا شعبة عن قتادة عن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ثلاث من كن فيه وجد حلاوة الإيمان من كان الله و رسوله أحب إليه مما سواهما و من كان يحب المرء لا يحبه إلا الله و من كان أن يلقى في النار أحب إليه من أن يرجع إلى الكفر بعد إذ أنقذه الله منه أخرجاه في الصحيح من حديث شعبة بن الحجاج
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافط نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو ابراہیم بن مرزوق نے ان کو وھب بن جریر نے اور بشر بن عمر نے دونوں کہتے ہیں کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے شعبہ نے قتادہ سے انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔ تین صفات ہیں جس شخص میں موجود ہوں وہ ایمان کی حلاوت اور مٹھاس پالیتا ہے ۔ جس کے نزدیک اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کے ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں ۔ اور وہ شخص جو کسی سے محبت محض اللہ تعالیٰ کے لئے کرتا ہو ، اور جو شخص آگ میں جل جانا زیادہ محبوب رکھے کفر کی طرف لوٹ جانے سے اس کے بعد کہ جب اللہ تعالیٰ نے اسے اس آگ سے بچا لیا ہے ۔ بخاری مسلم نے اس کو صحیح میں نقل کیا ہے شعبہ بن حجاج کی حدیث سے۔
أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← وهب بن جرير و بشر بن عمر ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Hadith 1623
