شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في بيان النبي صلى الله عليه و سلم فصاحته ـ · حديث 1434
1434 - أخبرنا أبو عبد الرحمن السلمي أنا أبو الحسن الكارزي أنا علي بن عبد العزيز عن أبي عبيدة ثنا سعيد بن عفير عن ابن لهيعة عن أشياخه من حضرموت يرفعونه قال : و حدثنيه يحيى بن بكير عن بقية بن الوليد بسنده قال أبو عبيد : الأقيال ملوك اليمن دون الملك الأعظم و العباهلة و التبعة الأربعون من الغنم و النتمة فقال : إنها الشاة الزائدة على الأربعين حتى يبلغ الفريضة الأخرى و يقال إنها الشاة تكون لصاحبها في منزله يحلبها و ليست بسائمة قال : و قوله : لا خلاط و لا وراط لقوله لا يجمع بين المتفرق و لا يفرق بين مجتمع و الوراط الخديعة و الفتن و قوله : لا شغار لا يزوج الرجل أمته أو أخته الرجل على أن يزوجه الآخر أمته أو أخته على أن يضع كل واحد منهما صداق الأخرى
ہمیں خبر دی ابو عبدالرحمٰن سلمی نے ان کو ابو الحسن کا رزی نے ان کو علی بن عبدالعزیز نے ابو عبیدہ سے ان کو سعید بن عفیر نے ان کو ابن ابو لھیعہ نے ان کو ان کے شیوخ نے شہر حضرت موت سے اس کو وہ مرفوع کرتے ہیں اور ان کو حدیث بیان کی ہے یحییٰ بن بقیہ بن ولید سے اپنی سند کے ساتھ کہ ابو عبیدہ نے کہا تھا ۔ اقبال۔ یمن کے بادشاہوں کو کہتے ہیں ملک الا عظم کے سوا۔ اور عباھلہ۔ اور تبعۃ ۔ چالیس بکریاں ۔ اور نعمۃ چالیس کے عدد سے زائد بکری یہاں تک کہ نصاب کی اگلی حد کو پہنچ جائے۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ نتمۃ سے وہ بکری مراد ہے جو مالک نے دودھ نکالنے کے لئے گھر میں رکھ لی ہو اور چرنے کے لئے نہ بھیجے اور ۔ لا خلاط، ولا وراط ۔ متفرق میں جمع نہ کرے اور مجتمع میں تفریق نہ کرے اور۔ والوراط ۔ کا معنی یہ بھی ہے کہ دھوکہ نہ کرے ( دھوکہ اور فتنہ) اور یہ قول لاشغار۔ (یعنی نہ بیاہ کرکے دے کوئی آدمی اپنی لونڈی ، اپنی بہن کسی آدمی کے ساتھ اس شرط پر کہ وہ دوسرا آدمی بھی اس پہلے شخص کو بیاہ دے گا اپنی لونڈی اپنی بہن اس شرط کے ساتھ کہ دونوں میں سے ہر شخص اپنی لڑکی کو دوسرے کی لڑکی کا عوض ٹھہرائے گا۔ ( اور الگ سے مہر مقرر نہیں کرے گا۔)
بقية بن الوليد بسنده ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← و، ← أشياخه من حضرموت يرفعونه ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ← أَبِي عُبَيْدَةَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ
Shuab ul Iman · Fourteenth of the people of faith › Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence · Hadith 1434
