شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في خلق الرسول صلى الله عليه و سلم و خلقه · حديث 1422
1422 - أخبرنا محمد بن عبد الله الحافظ ثنا علي بن حمشاذ ثنا محمد بن أيوب أنا أبو الربيع ثنا حماد بن زيد ثنا ثابت عن أنس قال : خدمت النبي صلى الله عليه و سلم عشر سنين فما قال لي أف قط و لا قال لي لشيء مما يصنعه الخادم لم فعلت كذا و كذا أو هلا فعلت كذا و كذا رواه مسلم في الصحيح عن أبي الربيع
ہمیں خبر دی محمد بن عبداللہ حافظ نے ان کو علی بن حمشاد نے ان کو محمد بن ایوب نے ان کو ابو ربیع نے ان کو حماد بن زید نے ان کو ثابت نے ان کو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرماتے ہیں کہ میں نے دس سال تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی ہے مجھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی اف تک نہیں کہا۔ اور مجھے کسی ایسے کام میں جو خادم کرتے ہیں اس پر یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ کیوں کیا۔ یا ایسا کیوں نہیں کیا ۔ اس کو مسلم نے صحیح میں ابو ربیع سے روایت کیا ہے ۔
أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَبُو الرَّبِيعِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Hadith 1422
