Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1260

1260 - أخبرنا أبو عبد الله و محمد بن موسى قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا يحى بن أبي طالب أنا يزيد قال : أنا يحيى بن عثمان ثنا أيوب السختياني قال : قال لي أبو قلابة : الزم سوقك فإن فيه غنى عن الناس و صلاحا في الدين

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ اور محمد بن موسیٰ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو یحییٰ بن ابو طالب نے ان کو یزید نے ان کو یحییٰ بن عثمان نے ان کو ایوب سختیانی نے وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابو قلابہ نے کہا آپ اپنے بازار کو لازم کر لیجئے اس لئے کہ اس میں لوگوں سے بے پرواہ ہونا ہے اور دین میں صلاح اور درستگی ہے۔

الناس و صلاحا في الدين ← لي أبو قلابة الزم سوقك فإن فيه غنى ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ ← يَزِيدُ: ← يحى بن أبي طالب ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1260

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1261

1261 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله الصنعاني ثنا إسحاق بن إبراهيم ثنا عبد الرزاق نا معمر عن أيوب قال : بعث إلى أبو قلابة بكتاب فيه : الزم سوقك و اعلم أن الغنى معافاة

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ صنعائی نے ان کو اسحٰق بن ابراہیم نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو ایوب نے وہ کہتے ہیں ابو قلابہ نے میرے پاس ایک تحریر بھیجی اس میں یہ لکھا ہو اتھا ۔" الزم سوفک ، واعلم ان الغنی معافات" آپ اپنے بازار سے ضرور وابستہ رہئے یقین جانئے کہ مالدار بہت سی پریشانیوں سے عافیت کا ذریعہ ہے ۔

أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1261

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1262

1262 - أخبرنا أبو عبد الرحمن السلمي أنا عمر بن أحمد بن شاهين ثنا إبراهيم بن عبد الله الزيني ثنا محمد بن صدران ثنا الحكم بن سنان ثنا أيوب السختياني قال : قال أبو قلابة : يا أيوب احفظ عني ثلاث خصال : إياك و أبواب السلطان و إياك و مجالس الأهواء و الزم سوقك فإن الغنى من العافية

ہمیں خبر دی ہے ابو عبدالرحمٰن سلمی نے ان کو عمر بن احمد بن شاھین نے ان کو ابراہیم بن عبداللہ زینی نے ان کو محمد بن صدران نے ان کو حکم بن سنان نے ان کو ایوب سختیانی نے وہ کہتے ہیں کہ ابو قلابہ نے کہا اے ایوب مجھ سے تین باتیں یا د کر لو۔ (1) بادشاہ کے دروازے پر جانے سے بچنا۔(2) خواہشات نفس کی مجلسوں سے بچنا۔ (3) اپنے بازار سے تجارت کے لئے ) وابستہ رہنا ۔ اس لئے کہ صاحب مال ہونا عافیت ہے۔

اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← الْحَكَمُ بْنُ سِنَانٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ ← إبراهيم بن عبد الله الزيني ← عمر بن أحمد بن شاهين ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1262

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1263

1263 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل أنا عبد الله بن جعفر ثنا يعقوب بن سفيان ثنا أبو بكر الحميدي ثنا سفيان قال : قال أيوب : لو أعلم أن أهلي يحتاجون إلى حزمة أو دستجة من بقل ما جلسا معكم قال : قال أبو قلابة : الزم سوقك فإن الغنى من العافية

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن فضل نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یعقوب بن سفیان نے ان کو ابو بکر حمیدی نے ان کو سفیان نے وہ کہتے ہیں کہ ایوب نے کہا ۔ اگر میں یہ جان لوں کہ میرے گھر والوں کو لکڑی کی گٹھری کی ضرورت ہے یا سبزی کی مٹھی کی ضرورت ہے تو میں تمہارے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔ ایوب کہتے ہیں کہ ابو قلابہ نے کہا ۔ اپنے بازار سے وابستگی رکھئے اس لئے کہ مال دار ہونا عافیت ہے ۔

أيوب لو أعلم ← سُفْيَانَ، ← أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ، ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1263

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1264

1264 - أخبرنا أبو حسين بن بشران أنا أبو عمرو بن السماك ثنا حنبل بن إسحاق ثنا الحميدي ثنا سفيان قال : قيل لابن الأعرابي : تحب الدارهم ؟ قال : إنها تنفعني و تصونني

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ان کو ابو عمر بن سماک نے ان کو حنبل بن اسحاق نے ان کو حمیدی نے ان کو سفیان نے کہتے ہیں کہ ایک دیہاتی سے کہا گیا تھا کہ آپ دراہم سے محبت کرتے ہیں ؟ اس نے کہا کہ دراہم مجھے فائدہ دیتے ہیں اور (مالی پریشانیوں سے) میری حفاظت کرتے ہیں۔

إنها تنفعني و تصونني ← قيل لابن الأعرابي تحب الدارهم ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ، ← حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ← أبو حسين بن بشران

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1264

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1265

1265 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : سمعت أبا علي مخلد بن جعفر الباقرحي يقول : سمعت أحمد بن محمد البراثي يقول لما مات أبي جاءني بشر بن الحارث يعزيني فقال لي : يا بني بر والدتك و لا تعقها و إلزم السوق و اقبل نصحي قلت : قبلتها فلما قام بشر قام إليه رجل فقال يا أبا نصر أنا و الله أحبك فقال يا هذا و كيف لا تحبني و لست بقرابة و لا جار

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے انہوں نے سنا ابو علی بن مخلا بن جعفر باقرحی سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا احمد بن محمد براثی سے وہ کہتے تھے کہ جب میرے والد کا انتقال ہوا تو میرے پاس بشر بن حارث تعزیت کرنے کے لئے آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا۔ اے بیٹے اپنی والدہ سے اچھا سلوک کرنا، اس کی نافرمانی نہ کرنا اور اپنے بازار سے وابستہ رہنا (یعنی تجارت کرتے رہنا) اور میری نصیحت کو قبول کرنا۔ میں نے کہا کہ میں نے اس کو قبول کر لیا ہے ۔ جب بشر جانے لگے تو ایک آدمی ان کے پاس اٹھ کر چلا گیا اور جا کر کہا اے ابو نصر اللہ کی قسم میں آپ کے ساتھ محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا اے اللہ کے بندے آپ مجھ سے کیسے محبت نہیں کرو گے ؟ نہ ہی میں آپ کا رشتہ دار ہوں اور نہ ہی میں آپ کا پڑوسی ہوں ۔ (مطلب ہے کہ عام طور پر اختلاف اور ناراضگی انہیں دو وجوہات سے ہوتی ہے ۔ )

أحمد بن محمد البراثي ← أبا علي مخلد بن جعفر الباقرحي ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1265

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1266

1266 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني جعفر بن محمد الخواص أنا إبراهيم بن نصر المنصوري قال : سمعت إبراهيم بن بشار خادم إبراهيم بن أدهم يقول : سمعت علي بن الفضيل يقول سمعت أبي يقول لابن المبارك : إنك تأمرنا بالزهد و التقلل و البلغة و نراك تأتي بالبضائع من بلاد خراسان إلى البلد الحرام كيف ذا ؟ و أنت تأمرنا بخلاف ذا ؟ فقال ابن المبارك : يا أبا علي إنما أفعل ذا لأصون وجهي و أكرم بها عرضي و أستعين بها على طاعة ربي لا أرى لله حقا إلا سارعت إليه حتى أقوم به فقال له الفضيل : يا ابن المبارك ما أحسن ذا إن تم ذا

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو جعفر بن محمد خواص نے ان کو ابراہیم بن نصر منصوری نے وہ کہتے ہیں ؟ کہ انہوں نے سنا ابراہیم بن بشار سے جو کہ حضرت ابراہیم بن ادھم بن ادھم کے خادم تھے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا علی بن فضیل سے کہتے ہیں کہ میں نے سنا اپنے والد سے وہ حضرت عبداللہ ابن مبارک سے کہتے تھے ، آپ ہم لوگوں کو تو زہد اور ترک دنیا کا حکم دیتے ہیں اور دنیا داری کی کمی کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی باتیں کرتے ہیں جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے تجارتی سامان خراساں کے شہروں سے بلد الحرام مکہ تک آتے ہیں تو یہ کیسی بات ہے ؟ آپ تو ہمیں اس کے خلاف حکم دیتے ہیں ؟ حضرت عبداللہ بن مبارک نے فرمایا اے ابو علی یہ میں اس لئے کرتا ہوں تاکہ میں اپنے چہرے کی حفاظت کروں اور اس کے ساتھ میں اپنی عزت کی تعظیم واکرام کرواؤں ، اور اس کے ساتھ اپنے رب کی اطاعت میں مدد لوں ، میں جب بھی جہاں بھی اللہ کا کوئی حق ( اپنے اوپر ) سمجھتا ہوں اسی طرح لپکتا ہوں اور اسے میں پورا کرتا ہوں تو فضیل نے ان سے کہا اے ابن مبارک کتنی اچھی بات ہے اگر یہ بات پوری ہو جائے؟

أَبِي ← عَلِيُّ بْنُ الْفُضَيْلِ، ← إبراهيم بن بشار خادم إبراهيم بن أدهم ← إبراهيم بن نصر المنصوري ← جعفر بن محمد الخواص ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1266

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1267

1267 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني أبو بكر الجراحي ثنا يحيى بن ساسويه ثنا عبد الكريم السكري ثنا وهب بن زمعة قال : قال ابن أبي رزمة قيل لعبد الله : أن رجلا قال : لو تعبد الناس لأتاهم الله بالرزق فقال عبد الله : لا يعرف هذا إن الله ابتلى الناس بالمعاش فقال : { و آخرون يضربون في الأرض يبتغون من فضل الله } و قد كان على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم قوم لهم أموال و أبو أيوب له حائط كذا و فلان و فلان و آخرون ليس لهم كثير شيء من المهاجرين و الأنصار فلم يضيق عليهم النبي صلى الله عليه و سلم و لم يأمرهم أن يمسكوا قوت ليلة ويتصدقوا بالبقية و لكن يأمرهم بالتقدمة و موضع الفضل و يخبرهم به

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر جراحی نے ان کو یحییٰ ساسویہ نے ان کو عبدالکریم سکری نے ان کو وہب بن ذمعہ نے کہتے ہیں کہ مجھے ابن ابی رزمہ نے کہا کہ عبداللہ سے کہا گیا کہ ایک آدمی نے کہا ہے اگر لوگ عبادت کرتے تو اللہ تعالیٰ ان کا رزق ان کو بیٹھے بیٹھے پہنچا دیتے ۔ تو عبداللہ نے فرمایا یہ بات درست نہیں ہے ، بے شک اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو روزی کمانے کی ذمہ داری دے رکھی ہے ۔ ارشاد فرماتے ہیں :۔ " واخرون یضربون فی الا رض یبتغون من فضل اللہ " (مزمل20) اور کچھ ہیں جو زمین پر چلتے پھرتے ہیں اللہ کا فضل تلاش کرتے ہیں۔ عہد رسول میں کچھ لوگ تھے جن کے پاس مال تھے اور حضرت ابو ایوب کے پاس ایک باغ تھا ۔ اور اسی طرح فلاں ، فلاں آدمی تھے (یعنی مالدار تھے ) اور کچھ دوسرے لوگ وہ بھی تھے جن کے پاس زیادہ مال نہیں تھا ۔ مہاجروں میں سے بھی اور انصار میں سے بھی مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے کسی پر بھی تنگی اور سختی نہیں کی تھی۔ اور ان کو یہ نہیں فرمایا کہ ایک دن رات کی روزی رکھ لو باقی کو صدقہ کر دو ہاں ان کو بروقت اور پہلے انتظام کرکے رکھنے کا حکم دیتے تھے اور فضیلت کے مواقع کی ان کو خبر دیتے تھے ۔ (تاآنکہ وہ ان پر خرچ کریں۔)

عبد الله لا يعرف هذا إن الله ابتلى الناس بالمعاش ← لو تعبد الناس لأتاهم الله بالرزق ← ابن أبي رزمة قيل لعبد الله أن رجلا ← وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ، ← عَبْدُ الْكَرِيمِ السُّكَّرِيُّ، ← يَحْيَى بْنُ سَاسَوَيْهِ، ← أَبُو بَكْرٍ الْجِرَاحِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1267

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1268

1268 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا علي بن حمشاد ثنا محمد بن أيوب ثنا ابن أبي رزمة قال : سمعت علي بن الحسين بن شقيق يقول سمعت عبد الله بن المبارك يقول : لا يقع من الفضل شيء و لا الجهاد في سبيل مثل السعي على العيال

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو علی بن حمشاد نے ان کو محمد بن ایوب نے ان کو ابو رزمہ نے کہتے ہیں میں نے سنا علی بن حسین بن شقیق سے وہ کہتے تھے کہ میں نے سنا حضرت عبداللہ بن مبارک سے فرماتے تھے : اپنے عیال کے لیے سعی اور کوشش کرنے کی مثل جیسی فضیلت کسی چیز میں نہیں حتیٰ کہ جہاد فی سبیل اللہ میں بھی نہیں ۔

عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← علي بن الحسين بن شقيق ← ابْنُ أَبِي رِزْمَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَادٍ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1268

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1269

1269 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ حدثني أبو منصور محمد بن أحمد بن بشر الصوفي الحيري صاحب الأحول ثنا جعفر بن محمد بن سوار ثنا إسماعيل بن حميد ثنا إبراهيم بن نصر السورياني ثنا يحيى بن اليمان عن سفيان الثوري قال : إذا أردت أن تتعبد فانظر فإن كان في البيت بر فتعبد و إلا فاطلب البر أولا ثم تعبد

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو منصور محمد بن احمد بن بشیر صوفی حیری صاحب احول نے ان کو جعفر بن محمد سوار نے ان کو اسماعیل بن حمید نے ان کو ابراہیم بن نصر سورہانی نے ان کو یحییٰ بن یمان نے ان کو سفیان ثوری نے وہ فرماتے ہیں ۔ جب آپ عابد بننے کا ارادہ کریں تو دیکھیے کہ اپ کے گھر میں دانے ہیں ؟ (یعنی گھر کے اخراجات پورے ہیں ؟ اگر ہیں تو پھر ضرور عابد بنئے اگر نہیں ہیں تو پہلے دانے طلب کیجئے پھر عبادت کیجئے ( یعنی پہلے گھر کی ضروریات پوری کیجئے۔ )

سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← يحيى بن اليمان ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ السُّورْيَانِىُّ ← إسماعيل بن حميد ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَّارٍ ← أبو منصور محمد بن أحمد بن بشر الصوفي الحيري صاحب الأحول ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1269

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1270

1270 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ سمعت جعفر بن محمد الخلدي يقول سمعت إبراهيم الخواص يقول : أدب التوكل ثلاثة أشياء : صحبة القافلة بالزاد و الجلوس في الزورق بالزاد والجلوس في المجلس بالزاد

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو جعفر بن محمد خلائی نے کہتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم خواص سے سنا کہتے تھے ۔ تین چیزیں تو کل کے آداب ہیں ۔ قافلے کے ساتھ چلیں تو سفر خرچ ساتھ ہو۔ کشتی میں بیٹھیں سفر خرچ ساتھ ہو۔ اللہ اللہ کرنے والوں کی محفل میں بیٹھیں تو سامان ضرورت ساتھ ہو۔

إِبْرَاهِيمَ الْخَوَّاصَ ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَلَدِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1270

شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1271

1271 - أخبرنا أبو عبد الرحمن السلمي قال : سمعت عبد الله بن علي يقول : سمعت أحمد بن عطاء يقول قال خالي أبو علي محمد بن أحمد سمعت الجنيد يقول : ليس التوكل الكسب و لا ترك الكسب التوكل شي في القلوب و قال غيره عن الجنيد : إنما هو سكون القلب إلى موعود الله عز و جل قال البيهقي رحمه الله : و على هذا ينبغي أن لا يكون تجريد هذا السكون عن الكسب شرطا في صحة التوكل بل يكتسب بظاهر العلم معتمدا بقلبه على الله على كسبه و إنما يكون إعتماده في كفاية أمره على الله عز و جل

ہمیں خبر دی ابو عبدالرحمٰن سلمی نے انہوں نے سنا عبداللہ بن علی سے انہوں نے سنا احمد بن عطاء سے ان سے کہا ان کے ماموں ابو علی محمد بن احمد نے انہوں نے سنا جنید بغدادی سے فرماتے تھے۔ توکل کسب کرنے اور کسب چھوڑنے کا نام نہیں ہے تو کل ایسی چیز ہے جو دلوں میں ہوتی ہے۔ اور ابو علی کے علاوہ دیگر نے حضرت جنید کی طرف نسبت کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت جنید بغدادی نے فرمایا۔ کہ۔ توکل اللہ تعالیٰ کی وعدہ فرمائی ہوئی چیزوں پر اطمینان قلب کا نام ہے۔

البيهقي و على هذا ينبغي أن لا يكون تجريد هذا السكون ← الجنيد إنما هو سكون القلب إلى موعود الله عز و جل ← غَيْرِهِ، ← ليس التوكل الكسب و لا ترك الكسب التوكل شي في القلوب و ← الجنيد ← خالي أبو علي محمد بن أحمد ← أَحْمَدَ بْنَ عَطَاءٍ، ← عبد الله بن علي ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ

Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1271

chevron_left Previous
1…8910…18
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood