شعب الإيمان · الثالث عشر من شعب الإيمان ـ ‹ و هو باب التوكل بالله عز و جل و التسليم لأمره تعالى في كل شيء ـ · حديث 1248
1248 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه و أبو بكر بن بالويه قالا : أنا بشر بن موسى ثنا عبد الله بن يزيد المقرئ ثنا موسى بن علي بن رباح يقول : سمعت أبي يقول : سمعت عمرو بن العاص يقول : بعث إلي رسول الله صلى الله عليه و سلم فأتيته فأمرني أن آخذ علي ثيابي و سلاحي ثم آتيه قال : ففعلت ثم أتيته و هو يتوضأ فصعد في النظر ثم طأطأ ثم قال : يا عمرو إني أريد أن أبعثك على جيش فيغنمك الله و يسلمك و أرغب لك رغبة صالحة من المال فقلت : يا رسول الله إني لم أسلم رغبة في المال و لكن أسلمت رغبة في الإسلام و أن أكون مع رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال لي : يا عمرو : نعم المال الصالح للرجل الصالح
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر بن اسحٰق نے ان کو ابو بکر بن بالویہ نے دونوں کو بشر بن موسیٰ نے ان کو عبداللہ بن یزید مقری نے ان کو موسیٰ بن علی بن رباح نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا انہوں نے عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلا بھیجا اور میں حاضر ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں کپڑے بدل لوں اور اسلحہ سنبھال لوں چنانچہ یہی سب کچھ کرکے میں حاضر ہو گیا۔ اس وقت اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو فرمارہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے نیچے سے اوپر تک اور اوپر سے نیچے تک اچھی طرح نظر اٹھا کر دیکھا اس کے بعد فرمایا۔ اے عمرو میں چاہتا ہوں کہ میں تجھے ایک لشکر میں روانہ کروں اللہ تعالیٰ مال غنیمت عطا کرے گا اور صحیح سالم واپس لائے گا اور میں تیرے لئے مال کی نیک خواہش کرتا ہوں۔ میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مال میں رغبت نہیں رکھتا ہوں بلکہ اسلام میں رغبت رکھتا ہوں ۔ اور یہ خواہش کرتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ۔ اے عمرو اچھا اور حلال مال نیک آدمی کے لئے ہوتا ہے۔
عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ← أَبِي ← مُوسَى بْنِ عَلِي بْنِ رَبَاحٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى ← أبو بكر بن إسحاق الفقيه و أبو بكر بن ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Thirteenth of the people of faith › And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything · Hadith 1248
