شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ما جاء في ليلة النصف من شعبان · حديث 3840
3840 - و عن الزهري حدثني أيضا عثمان بن محمد بن المغيرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال :
ما من يوم طلعت شمسه فيه إلا يقول من استطاع أن يعمل في خير فليعمله فإني غير مكرر عليكم أبدا و ما من يوم إلا ينادي مناديان من السماء يقول أحدهما : يا طالب الخير ابشر و يقول الآخر : يا طالب الشر اقصر و يقول أحدهما : اللهم أعط منفقا مالا خلفا و يقول الآخر : اللهم أعط ممسكا مالا تلفا هذا منقطع و روينا بعضه موصولا
زہری سے مروی ہے ان کو بھی خبر دی ہے عثمان بن محمد بن مغیرہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا کوئی ایسا دن نہیں ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے مگر وہ کہتا ہے جو شخص کسی چیز کے عمل کی استطاعت رکھتا ہے اسے وہ کر لینا چاہئے کیونکہ میں ہمیشہ تمہارے اوپر لوٹ کر نہیں آؤں گا اور ہر دن آسمان سے دو اعلان کرنے وال اعلان کرتے ہیں ۔ ایک کہتا ہے کہ اے خیر کے طالب خوش ہو جا اور دوسرا کہتا ہے اے اللہ مال کو روک رکھنے والے کا انجام مال کو تلف کر دینا بنا دے ۔ یہ روایت منقطع ہے اور ہم نے اس کا بغض حصہ موصول روایت کیا ہے ۔
أيضا عثمان بن محمد بن المغيرة ← الزُّهْرِيِّ، ← و،
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › What came on the night of the fifteenth of Shaban · Hadith 3840
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ما جاء في ليلة النصف من شعبان · حديث 3841
3841 - أخبرنا عبد الخالق بن علي المؤذن أنا أبو جعفر محمد بن بسطام القومسي بقربة و إنه نا أبو جعفر أحمد بن محمد بن جابر حدثني أحمد بن عبد الكريم نا خالد الحمصي عن عثمان بن سعيد بن كثير عن محمد بن المهاجر عن الحكم بن عتبة عن إبراهيم قال : قال علي رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم ليلة النصف من شعبان قام فصلى أربعة عشرة ركعة ثم جلس بعد الفراغ فقرأ بأم القرآن أربع عشرة مرة و قل هو الله أحد أربع عشرة مرة و قل أعوذ برب الفلق أربع عشرة مرة و قل أعوذ برب الناس أربع عشرة مرة و آية الكرسي مرة { لقد جاءكم رسول من أنفسكم } الآية فلما فرغ من صلاته سألته عما رأيت من صنعه قال : من صنع مثل الذي رأيت كان له عشرين حجة مبرورة و صيام عشرين سنة مقبولة فإن أصبح في ذلك اليوم صائما كان له كصيام سنتين سنة ماضية و سنة مستقبلة
قال الإمام أحمد : يشبه أن يكون هذا الحديث موضوعا و هو منكر و في رواية مثل عثمان بن سعيد مجهولون و الله أعلم
ہمیں خبر دی عبدالخالق ابن مؤذن نے ان کو ابو جعفر محمد بن بسطام قومیسی نے بستی میں اور ہم لوگوں کو خبر دی ہے ابو جعفر احمد بن محمد بن جابر نے ان کو علی احمد بن عبدالکریم نے ان کو خالد خمصی نے ان کو عثمان بن سعید بن کثیر نے ان کو محمد بن مہاجر نے حکم بن عقبہ سے ان کو ابراہیم نے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ کو دیکھا تھا شعبان کی پندرہویں شب میں ۔ آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے چودہ رکعتیں پڑھی تھیں فراغت کے بعد آپ بیٹھ گئے تھے اور انہوں نے چودہ مرتبہ فاتحہ پڑھی اور قل ھواللہ احد پڑھی چودہ مرتبہ اور قل اعوذ برب الفلق پڑھی چودہ مرتبہ اور قل اعوذ برب الناس چودہ مرتبہ اور آیت الکرسی ایک مرتبہ اور یہ آیت پڑھی ۔ لقد جا ء کم رسول من انفسکم ۔ جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہو گئے تو میں نے جو کچھ دیکھا تھا اس کے بارے میں آپ سے پوچھا ۔ حضور نے فرمایا کہ جو شخص یہی عمل کرے جو میں نے کیا ہے اس کے لیے بیس حج مقبول کا ثواب ہو گا اور بیس سال مقبول روزوں کا اور اگر اس دن صبح روزہ رکھے تو اس کے لیے دو سال کے روز کا ثواب ہو گا ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ ۔ امام احمد نے کہا کہ زیادہ امکان ہے کہ یہ حدیث مرفوع ہو اور وہ روایت منکر کی ہے اور ایک روایت میں ہےعثمان بن سعید کے جیسے مجہول ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
إِبْرَاهِيمَ، ← الحكم بن عتبة ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، ← خالد الحمصي ← أَحْمد بن عبد الْكَرِيم ← أبو جعفر أحمد بن محمد بن جابر ← أبو جعفر محمد بن بسطام القومسي بقربة و إنه ← عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيٍّ الْمُؤَذِّنُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › What came on the night of the fifteenth of Shaban · Hadith 3841
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ما جاء في ليلة النصف من شعبان · حديث 3842
3842 - أنبأني القاضي أبو بكر إجازة أنا محمد بن أحمد الهروي نا إبراهيم بن إسحاق الحربي نا عفان نا قيس نا الأغر عن خليفة بن حصين عن علي قال : كان أكثر ما دعا به رسول الله صلى الله عليه و سلم عشية عرفة : اللهم لك الحمد كالذي نقول و خير ما نقول اللهم لك صلاتي و نسكي و محياي و مماتي اللهم إني أعوذ بك من عذاب القبر و وسوسة الصدر اللهم إني أسألك من خير ما تجيء به الرياح و أعوذ بك من شر ما تجيء به الريح
مجھے خبر دی ہے قاضی ابو بکر نے بطور اجازت کے ان کو خبر دی محمد بن احمد ہروی نے ان کو نصیر بن اسحٰق حربی نے ان کو عفان نے ان کو قیس نے ان کو اغرانے ان کو خلیفہ بن حصین نے ان کو علی نے وہ کہتے ہیں کہ عرفہ کے شام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی اکثر یہ دعا ہوتی تھی ۔ اے اللہ حمد تیرے لیے ہی ہے ۔ جیسا کہ ہم کہتے ہیں اور ہم جو کہتے ہیں اس میں سے سب سے بہتر حمد تیرے لئے ہے ۔ اے اللہ تیرے لیے ہی ہے میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری مقت ۔ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں عذاب قبر سے اور سینوں کے وسوسوں سے ۔اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس چیز کا جس کو ہوا لاتی ہے اور میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں اس شر سے جس کے ساتھ ہوا چلتی ہے ۔
عَلِيٍّ، ← خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ ← الْأَغَرِّ ← قَيْسٍ ← عَفَّانُ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ← محمد بن أحمد الهروي ← القاضي أبو بكر إجازة
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › What came on the night of the fifteenth of Shaban · Hadith 3842
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3843
3843 - أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي المقريء أنا الحسن بن محمد بن إسحاق نا يوسف بن يعقوب نا سليمان بن حرب نا شعبة عن العباس الجريري عن أبي عثمان عن أبي هريرة قال : أوصاني خليلي صلى الله عليه و سلم بثلاث لا أدعهن حتى أموت : الوتر قبل النوم و صوم ثلاثة أيام من الشهر و من الضحى ركعتين
أخرجاه في الصحيح من حديث شعبة
ہمیں خبر دی ابو الحسن علی بن محمد بن علی مقری نے ان کو حسین بن محمد بن اسحٰق نے ان کو یوسف بن یعوب نے ان کو سلیمان بن حرب نے اب جو شعبہ نے ان کو عباس جریری نے ان کو ابو عثمان نے ان کو ابو ہریرہ نے وہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے چیزوں کی مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میں ان کو نہ چھوڑوں حتیٰ کہ میں مر جاؤں ۔ نیند سے پہلے وتر ہر مہینے تین دن کے روزے اور چاشت کی دو رکعتیں ۔ بخاری و مسلم نے اس کو روایت کیا ہےصحیح میں حدیث شعبہ سے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عُثْمَانَ ← الْعَبَّاسُ الْجُرَيْرِيُّ ← شُعْبَةُ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أبو الحسن علي بن محمد بن علي المقرىء
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3843
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3844
3844 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا إبراهيم بن مرزوق نا أبو داود الطيالسي نا حماد بن زيد
و أخبرنا أبو علي الروذباري أنا أبو بكر بن داسه نا أبو داود نا سليمان بن حرب و مسدد قالا نا حماد بن زيد عن غيلان بن جرير عن عبد الله بن معبد الزماني عن أبي قتادة قال : إن رجلا أتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا رسول الله كيف نصوم ؟
قال : فغضب رسول الله صلى الله عليه و سلم فلما رأى ذلك عمر قال : رضينا بالله ربا و بالإسلام دينا و بمحمد نبيا نعوذ بالله من غضب الله و من غضب رسول الله فلم يزل عمر يرددها حتى سكن من غضب النبي صلى الله عليه و سلم قال يا رسول الله كيف بمن يصوم الدهر أو كله قال : لا صام و لا أفطر قال مسدد أو لم يصم و لم يفطر شك غيلان قال يا رسول الله : فكيف بمن يصوم يومين و يفطر يوما ؟ قال أو يطيق ذلك أحد
قال يا رسول الله فكيف بمن يصوم يوما و يفطر يومين ؟ قال : وددت أني أطقت ذلك قال يا رسول الله فكيف بمن يصوم يوما و يفطر يوما قال : ذلك صوم داود عليه السلام ثم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم :
ثلاث من كل شهر و رمضان إلى رمضان فهذا صيام الدهر كله و صيام عرفة إني احتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله و السنة التي بعده و صوم عاشوراء إني احتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو ابراہیم بن مرزوق نے ان کو ابو داؤد طیالسی نے ان کوحماد بن زید نے (ح) اور ہمیں خبر دی ہے ابو علی روذباری نے ان کو ابو بکر بن داستہ نے ان کو ابو داؤد نے ان کو سلیمان بن حرب نے اور مسدد نے دونوں کو حماد بن زید نے ان کو غیلان بن جریر نے ان کو عبداللہ بن معبد زمانی نے ان کو ابو قتادہ نے وہ کہتے ہیں کہ آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ ہم روزے کیسے رکھیں ؟ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ناراض ہو گئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب یہ کیفیت دیکھی تو کہنے لگے :رضینا باللہ ربا ،وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا نعوذ باللہ من غضب اللہ ومن غضب رسولہ "ہم اللہ کے رب ہونے پر راضی ہیں اسلام کے دین ہونے پر راضی ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہیں ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اللہ کے غضب سے اور اس کے رسول کے غضب سے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بار بار یہ الفاظ دہراتے رہے حتیٰ کہ نبی کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا تو عرض کیا یا رسول اللہ جو زندگی بھر کا روزہ رکھے یا پورا سال رکھے وہ کیسا ہے ؟حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی نہ رکھا ۔مسدد نے کہا کہ یا نہ روزہ رکھا ہے نہ ہی افطار کیا ہے یہ غیلان کو شک ہوا ہے پھر انہوں نے سوال کیا یا رسول اللہ وہ کیساہے جو دو دن روزہ رکھے اور ایک دن رکھے؟حضور نے فرمایا میں پسند کرتا ہوں کہ مجھے اس کی طاقت ہوتی توفیق ہو جائے پھر انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کیسا ہے جو ایک دن رکھے اور دوسرے دن نہ رکھے آپ نے فرمایا کہ یہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا ہر ماہ تین دن کے روزے اور رمضان آئندہ رمضان تک یہی سال بھر کا روزہ ہے اور عرفہ کا روزہ میں اللہ سے امید کرتا ہوں کہ وہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد والے کا کفارہ بن جائے گا اور عاشورے کا روزہ میں امید کرتا ہوں کہ گزشتہ ایک سال کا کفارہ بن جائے ۔
إن رجلا أتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال ← أَبِي قَتَادَةَ، ← عَبْد اللَّه بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ، ← غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سليمان بن حرب و مسدد ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ← أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ و ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3844
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3845
3845 - و أخبرنا أبو علي الروذباري أنا أبو بكر بن داسه نا أبو داود نا موسى بن إسماعيل نا مهدي نا غيلان عن عبد الله بن معبد الزماني عن أبي قتادة بهذا الحديث زاد : قال يا رسول الله أرأيت صوم الإثنين و الخميس ؟ قال فيه ولدت و فيه أنزل علي القرآن
أخرجه مسلم في الصحيح من حديث حماد و مهدي بن ميمون
ہمیں خبر دی ابو علی روذباری نے ان کو ابو بکر بن داسہ نے ان کو داؤد نے ان کو موسیٰ بن اسماعیل نے ان کو مہدی نے ان کو غیلان نے ان کو عبداللہ بن معبد زمانی نے ان کو ابو قتادہ نے اسی حدیث کے ساتھ کیا کہ اس نے کہا یا رسول اللہ آپ بتائیے پیر اور جمعرات کے روزے کے بارے میں آپ نے فرمایا کہ میں اسی دن پیدا ہوا اور اس دن مجھ پر قرآن نازل ہوا ۔ اس کو مسلم نے نقل کیا ہے صحیح میں حدیث حماد سے اور مہدی بن میمون سے ۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3845
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3846
3846 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا محمد بن إسحاق الصنعاني نا ابن أبي مريم نا ابن لهيعة نا جعفر بن ربيعة عن أبي فراس أنه سمع عبد الله بن عمرو يقول : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول :
صام نوح الدهر إلا يوم الفطر و الأضحى و صام داود نصف الدهر و صام إبراهيم ثلاثة أيام من كل شهر صام الدهر و أفطر الدهر
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن اسحٰق صنعانی نے ان کو ابو مریم نے ان کو ابن لہیعہ نے ان کو جعفر بن ربیعہ نے ان کو ابن فراس نے کہ انہوں نے سنا عبداللہ بن عمر سے وہ کہتے تھے کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے فرماتے تھے نوح علیہ السلام نے سال بھر کا روزہ رکھا سوائے عیدالطفر اور عیدالاضحیٰ کے اور روزہ رکھا داؤد علیہ السلام نے آدھے سال کا اور روزہ رکھا ابراہیم علیہ السلام نے ہر ماہ تین روزے ۔ یوں سال بھر روزہ بھی رکھا اور سال بھر نہیں بھی رکھا ۔
رسول الله صلى الله عليه و سلم ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← أَبِي فِرَاسٍ أَنَّهُ ← جَعْفَرِ بْنِ رَبِیعَۃَ، ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3846
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3847
3847 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو عثمان سعيد بن محمد بن محمد بن عبدان و أبو الحسين علي بن محمد السبعي قالوا نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا العباس بن محمد الدوري نا علي بن الحسن بن شقيق نا أبو حمزة السكري نا عاصم بن بهدله عن زر عن عبد الله بن مسعود قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يصوم ثلاثا من غرة كل شهر و قل ما كان يفوته صوم يوم الجمعة
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عثمان سعید بن محمد بن عبدان نے اور ابو الحسن علی بن محمدسبعی نے سب نے کہا کہ ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو عباس بن محمد دوری نے ان کو علی بن حسین بن شفیق نے ان کو ابو حمزہ سکری نے ان کو عاصم بن بہدلہ نے ان کو ذر نے ان کو عبداللہ بن مسعود نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ہر ماہ کے تیرہ ، چودہ ،پندرہ تاریخ کے روزے رکھتے اور جمعہ کا روزہ بہت کم کبھی فوت ہوتا تھا ۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3847
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3848
3848 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسماعيل بن محمد الصفار نا الحسن بن علي بن عفان نا ابن نمير عن قطر بن خليفة عن يحيى بن بسام عن موسى بن طلحة عن أبي ذر قال : أمرنا رسول الله صلى الله عليه و سلم بصيام ثلاثة أيام البيض ثلاث عشرة و أربع عشره و خمس عشره
و رواه سعيد بن سليمان عن شريك قال :
كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يصوم من كل شهر ثلاثة أيام الاثنين من أول الشهر و الخميس الذي يليه ثم الخميس الذي يليه
ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو حسن بن علی بن عفان نے ان کو ابن نمیر نے ان کو قطر بن خلیفہ نے ان کو یحییٰ بن بسام نے ان کو موسیٰ بن طلحہ نے ان کو ابو ذر نے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا ہے رسول اللہ نے تین روشن دنوں کے روزوں کا تیرہویں ، چودھویں اور پندرہویں کا ۔ اس کو روایت کیا ہے سعید بن سلیمان نے شریک سے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ہر مہینے تین دن کے روزے رکھتے تھے پیر شروع مہینے میں اور جمعرات جو اس کے متصل ہے پھر جمعرات جو اس کے متصل ہے ۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3848
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3849
3849 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس الأصم نا محمد بن علي نا سعيد بن سليمان نا شريك : فذكره و رواه الأعمش عن يحيى قال : سمعت موسى بن طلحة يقول سمعت أبا ذر فذكره و قيل عن موسى بن طلحة عن ابن الحوتكيه عن أبي ذر و قيل عن موسى عن أبي هريرة و روي في ذلك عن قتادة بن ملحان القيسي عن النبي صلى الله عليه و سلم
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس اصم نے ان کو محمد بن علی نے انکو سعید بن سلیمان نے ان کو شریک نے پھر اسی مذکور کو ذکر کیا ہے اور اس کو اعمش نے روایت کیا ہے یحییٰ سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ہے موسیٰ بن طلحہ سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ہے اور ابو ذر سے پھر اس نے مذکور کو ذکر کیا ہے اور کہا گیا ہے موسیٰ بن طلحہ سے اس نے ابن حوتکیہ سے اس نے ابو ذر سے اور کہا گیا ہے موسیٰ سے اس نے ابو ہریرہ سے اور روایت کیا گیا ہے اسی کو قتادہ بن ملحان قیسی سے اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے ۔
النبي صلى الله عليه و سلم ← قتادة بن ملحان القيسي ← أبي هريرة و روي في ذلك ← مُوسَى ← أبي ذر و قيل ← ابْنِ الْحَوْتَکِيَّةِ ← مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، ← أبا ذر فذكره و قيل ← مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، ← يَحْيَى ← شريك فذكره و رواه الأعمش ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← محمد بن علي ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3849
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3850
3850 - أخبرنا أبو الحسن المقريء أنا الحسن بن محمد بن إسحاق نا يوسف بن يعقوب نا عبد الواحد بن غياث نا حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدله عن سواء عن حفصة زوج النبي صلى الله عليه و سلم : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يصوم ثلاثة أيام من الشهر الاثنين و الخميس و الاثنين من الجمعة الأخرى
ہمیں خبر دی ہے ابوالحسن مقری نے ان کو حسن بن محمد بن اسحٰق نے انکو یوسف بن یعقوب نے ان کو عبدالواحد بن غیاث نے ان کو حماد بن سلمہ نے ان کو عاصم بن بھدلہ نے ان کو سواء نے ان کو حفصہ زوجہ نبی کریم نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم مہینے میں تین دن کے روزے رکھتے تھے پیر اور جمعرات کا اور پیر کا دوسرے ہفتے میں سے ۔
حفصة زوج النبي صلى الله عليه و سلم ← سواء ← عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أبو الحسن المقرىء،
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3850
شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم ثلاثة أيام من كل شهر و ما جاء في صوم الاثنين و الخميس و الجمعة و ما جاء في صوم داود عليه السلام · حديث 3851
3851 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد نا الأسفاطي نا أحمد بن يوسف نا شريك عن الحر بن الصباح عن ابن عمر قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يصوم من الشهر الخميس ثم الاثنين الذي يليه ثم الخميس أو الاثنين الذي يليه ثم الاثنين يصوم ثلاثة أيام
ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو اسفاطی نے ان کو احمد بن یوسف نے ان کو شریک نے حر بن صباح سے اس نے ابن عمر سے اس نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم مہینے میں سے جمعرات کا اس کے بعد پیر کا جو اس کے متصل ہوتا اس کے بعد جمعرات کا یا پیر کا جو اس کے متصل ہوتا اس کے بعد پیر کا اس کے بعد پیر کا تین دن روزہ رکھتے تھے ۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting three days of each month and what was mentioned in the fast of Monday, Thursday and Friday, and what was mentioned in the fast of David, peace be upon him · Hadith 3851